2025-11-26@11:26:01 GMT
تلاش کی گنتی: 3818
«مراد سوہنی»:
پنجاب کے ضلع بورے والا میں بیوی نے آشنا سے مل کر سر پر اینٹیں مار کر خاوند کو قتل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے عثمان ٹاون میں شادی شدہ شخص کو بہیمانہ انداز میں قتل کردیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ بیوی نے آشنا سے ملکر سر پر اینٹیں مار کر خاوند کو قتل کیا، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی۔ بورے والا پولیس نے کہا کہ پولیس نے مقتول کی بیوی اور اس کے مبینہ آشنا کو گرفتار کرلیا، مقتول نے دونوں کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا تھا۔
بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس انڈیا سلینا جیٹلی نے اپنے شوہر پیٹر ہیگ کے خلاف گھریلو تشدد، ذہنی ظلم و ستم اور مالی ہیر پھیر کے الزامات کے ساتھ قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ سلینا نے 50 کروڑ روپے سمیت دیگر معاوضوں کا مطالبہ کیا ہے اور بچوں کی کفالت کے لیے بھی عدالت سے رجوع کیا ہے۔ ان کے وکیل نِہاریکا کرنجوالہ مشرا نے بتایا کہ سلینا کی شادی کے دوران انہیں جسمانی اور جذباتی تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔ پیٹر ہیگ نے سلینا کے ساتھ شدید ظلم کیا اور ان کی مالی اور سماجی آزادی کو محدود کیا۔ نِہاریکا نے مزید کہا کہ 2017 میں سلینا کے والدین اور ایک بچے کے انتقال کے بعد ان...
بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع پالامو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک 22 سالہ خاتون گھریلو جھگڑے کے دوران ہلاک ہوگئی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ پیر کی رات تھانہ رام گڑھ کے علاقے میں پیش آیا۔ واقعے کے بعد 25 سالہ شوہر، اپیندر پریہ کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ وقوعے کے وقت خاتون بھی نشے میں تھیں۔ یہ بھی پڑھیے: کارساز ٹریفک حادثہ کیس، ’ پتا لگایا جائے خاتون نے کس قسم کا نشہ کر رکھا تھا کہ 2 افراد کی جان لے لی‘ پولیس کے مطابق شیلپی دیوی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دی گئی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں بتایا گیا ہے کہ اپیندر گھر میں شراب کے نشے میں تھا جب...
انقرہ: ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ غزہ میں خواتین پر مظالم ڈھانے والوں کے ساتھ وہ رویہ اختیار نہیں کیا گیا جس کے وہ مستحق تھے۔ خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئےترک صدر نے کہاکہ عالمی اداروں کے ردعمل میں قاتل اور مقتول کی شناخت ختم کردی ہے، اسرائیل پر دباؤ اس کے جرائم کی سنگینی کے مطابق نہیں ہے۔ صدر ایردوان نے کہا کہ غزہ میں ہلاک ہونے والے 70,000 فلسطینیوں میں سے دو تہائی خواتین اور بچے ہیں اور یہ اعداد و شمار ان لوگوں کے لیے تشویشناک ہیں جن کے پاس انسانی ضمیر ہے، ہم صحیح کام کی حمایت کریں گے ، چاہے وہ...
اداکار فیروز خان نے پہلے بار اپنی اور علیزے سلطان کی علیحدگی اور اس کی وجہ سے متعلق بات کی ہے۔ حال ہی میں فیروز خان نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے سابق اہلیہ علیزے سلطان کے درمیان ہونے والی باتوں کے بارے میں بات کی۔ فیروز خان نے بتایا کہ ’یہ کہانی بہت سادہ ہے، ایک لڑکی اور لڑکے میں تعلق تھا جس مں اچھے اور برے دن آتے ہیں پھر ہم دونوں کیلیے ایک دن بہت بُرا آیا‘۔ انہوں نے بتایا کہ جو بھی ہوا اُس کے بعد علیزے ڈر گئی تھی اور مجھے جھوٹے الزامات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ میں ایسا لڑکا نہیں ہوں، نہ کسی عورت سے نفرت کرتا...
بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع پلامو میں شراب کے نشے میں دھت شوہر نے 22 سالہ نوجوان بیوی کو زمین پر پٹخ کر قتل کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ پیر کی رات رام گڑھ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع داتم باڑی جھاڑیا علاقے میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 22 سالہ شلپی دیوی اپنے گھر واپس لوٹی تو وہ بھی نشے میں تھی۔ شراب کے نشے میں دھت شوہر اوپیندرا پرہیا کو بیوی کے نشے میں گھر آنے پر غصہ آیا اور وہ بیوی سے جھگڑنے لگا۔ تکرار بڑھنے پر اوپیندرا نے شلپی کو مارنا شروع کر دیا اور اچانک اسے اٹھا کر زور سے زمین پر پٹخ...
خواتین کے بڑھتے ہوئے وزن سے شوہروں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے نادیہ خان نے انھیں ایک دلچسپ اور آزمودہ مشورہ دیا ہے۔ نٹ کھٹ نادیہ خان پاکستانی شوبز کی ہمیشہ چٹ پٹی رائے دینے والی ملکہ سمجھی جاتی ہیں جس کا ثبوت انھوں نے حال ہی میں دیدیا۔ میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے مارننگ شو میں ایک ایسا مشورہ دے ڈالا جس سے نہ صرف شوہر چونک اُٹھے بلکہ ان بیویاں بھی خبردار ہوگئیں۔ بیویوں کا وزن کم کرانے کا مشورہ دیتے ہوئے نادیہ خان نے کہا کہ انھیں براہ راست نہ ٹوکیں بلکہ یہ کہیں کہ یار میں موٹا ہو رہا ہوں اور بے ہنگم دکھائی دے رہا ہوں اب مجھے رات میں کم کھانا دیا کرو۔ نادیہ خان کے بقول جیسے ہی شوہر...
28 ویں ترمیم بجٹ سے پہلے متوقع، جن امور پر اتفاق نہیں ہوسکا وہ اگلی ترامیم کا حصہ ہوسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اتفاق رائے ہوگیا تو 28 ویں ترمیم بجٹ سے پہلے آسکتی ہے اور کوشش بھی یہی کی جائے گی اور یہ عمل مئی تک بھی ہوگیا تو بہتر رہے گا۔ تا ہم انہوں نے عندیہ دیا کہ جیسے جیسے اشوز پر اتفاق رائے ہوتا گیا ویسے ویسے وہ قسطوں میں بھی مختلف ترامیم کی صورت میں سامنے آسکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 28ویں آئینی ترمیم پر مشاورت شروع، بیرسٹر عقیل ملک نے تفصیلات بتادیں نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ این ایف سی یا صوبوں اور وفاق کے مابین ذرائع کی تقسیم، بلدیاتی انتخابات، پاپولیشن، ہیلتھ اور ہائر ایجوکشن یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قلات: بلوچستان ضلع قلات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق زلزلہ پیما مرکزکا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.0 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز قلات کے قریب تھا۔ تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور ایک دوسرے کی خیریت دریافت کرتے رہے۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
اپنے بیان میں خاتون اول کا کہنا تھا کہ آئندہ نسلوں کے لئے ایک زیادہ محفوظ اور زیادہ برابر معاشرے کا قیام ناگزیر ہے، پاکستان کی ترقی عورتوں کے لئے زیادہ سے زیادہ محفوظ ماحول سے مشروط ہے، پاکستان کے شہری، ادارے اور کمیونٹیز خواتین پر تشدد کے خاتمے کے لئے متحد ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جہاں عورتیں خوف یا خاموشی کی زندگی گزاریں، وہ معاشرے ترقی نہیں کرسکتے، ریاست پاکستان تمام خواتین اور بچیوں کی عزت، حقوق اور حفاظت کے لئے پرعزم ہے۔ خواتین پر تشدد کے خاتمے کے بین الاقوامی دن پر اپنے بیان میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ سزا سے بچ جانے کی ثقافت کو...
لاہور: ڈیفنس بی کے علاقے میں پاکستانی نژاد امریکی خاتون کو مبینہ طور پر سابق شوہر نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ پولیس نے خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا۔ لاہور پولیس نے بتایا کہ پاکستانی نژاد امریکی خاتون کی مدعیت میں ان کے سابق شوہر کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نے خاتون سے کچھ عرصہ قبل شادی کی تاہم گھریلو لڑائی جھگڑوں پر وٹس ایپ پر طلاق بھجوائی لیکن طلاق نامے پر طلاق کا سال 2024 درج ہے اور ملزم نے یونین کونسل کو غلط اطلاعات فراہم کیں۔ مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزم نے ایک ماہ سے زائد عرصہ غیر قانونی طور ازدواجی...
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) اسلامی جمہوریہ پاکستان کی خاتون اول آصفہ بھٹوزرداری کا خواتین پر تشدد کے خاتمے کے بین الاقوامی دن پر بیان سامنے آگیا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ جہاں عورتیں خوف یا خاموشی کی زندگی گزاریں، وہ معاشرے ترقی نہیں کرسکتے، ریاست پاکستان تمام خواتین اور بچیوں کی عزت، حقوق اور حفاظت کے لئے پرعزم ہے۔ خاتون اول کا کہنا تھا کہ سزا سے بچ جانے کی ثقافت کو ختم کرنا انصاف کے لئے ضروری ہے، ہمیں تعصب کے مقابلے میں احترام، خاموشی کے مقابلے میں ہمت اور غفلت کے مقابلے میں جوابدہی کو چننا ہوگا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ خواتین کی آواز اہم ہے، ان کا تحفظ اور خواب اہم ہیں، آئندہ...
لاہور(نیوزڈیسک) ڈیفنس بی میں امریکی نژاد پاکستانی خاتون کو سابق شوہر کی جانب سے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے جانے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ، جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ملزم جہانزیب نے امریکی نژاد پاکستانی خاتون سے شادی کی، ملزم کو کریمینل کیس میں ملوث ہونے پر امریکی شہریت واپس کرنا پڑی، ملزم نے طیش میں آکر یونین کونسل میں طلاق نامہ جمع کروادیا، جب میں امریکہ میں تھی تو ملزم نے مجھے طلاق نامہ بھجوادیا۔
بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس انڈیا سلینا جیٹلی نے اپنے شوہر پیٹر ہاگ کے خلاف ایک مقامی عدالت میں گھریلو تشدد کی شکایت دائر کر دی ہے، جس میں انہوں نے شدید جذباتی، جسمانی، جنسی اور زبانی تشدد کے الزامات عائد کیے ہیں۔ درخواست کی سماعت منگل کو جوڈیشل مجسٹریٹ ایس سی تاڈے کے روبرو ہوئی، جنہوں نے پیٹر ہاگ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی اگلی سماعت 12 دسمبر مقرر کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: ’لوگوں نے کہا بھینس کی طرح لگتی ہو‘، سابق مس انڈیا فائنلسٹ نے وزن میں حیران کن کمی کیسے کی؟ کرنجوالا اینڈ کمپنی کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں سلینا جیٹلی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ شادی کے بعد ان کے...
جاپان میں ایک 66 سالہ شخص نے لاٹری سے تقریباً 60 کروڑ ین (ایک ارب پاکستانی روپے سے زائد) جیتنے کے بعد اپنی بیوی سے یہ خوشخبری چھپانے کا فیصلہ کیا اور پرتعیش زندگی خفیہ طور پر گزارنے لگا۔ جاپانی میڈیا کے مطابق، اس شخص، جسے صرف ’ایس‘ کے نام سے شناخت کیا گیا ہے، ٹوکیو میں اپنی بیوی کے ساتھ رہتا ہے۔ دونوں کی مشترکہ پنشن تقریباً 3 لاکھ ین ہے۔ ایس کی اہلیہ انتہائی کفایت شعار تھیں اور شادی کے بعد شوہر کو غیر ضروری خرچ، باہر کھانا یا مہنگی چیزیں خریدنے سے روک کر رکھتی تھیں۔ اسی لیے ایس نے اپنی جیت کی اصل رقم بیوی سے چھپائی اور صرف 50 لاکھ ین بتائی۔ ایس نے بتایا...
جاپان میں ایک 66 سالہ شخص نے لاٹری سے 60 کروڑ ین (ایک ارب پاکستانی روپے سے زائد) جیتنے کے بعد اپنی اہلیہ سے یہ رقم خفیہ رکھی اور خفیہ طور پر پرتعیش زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔ جاپانی میڈیا کے مطابق مذکورہ شخص، جسے ’ایس‘ کے نام سے شناخت کیا گیا ہے، ٹوکیو میں اپنی بیوی کے ساتھ رہائش پذیر ہے اور دونوں کی مجموعی پنشن 3 لاکھ ین بنتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایس کی اہلیہ نہایت کفایت شعار تھیں اور شادی کے بعد انہوں نے شوہر کو باہر کھانا، غیر ضروری خرچ اور مہنگی چیزوں سے سختی سے روکے رکھا۔ اسی وجہ سے ایس نے لاٹری جیتنے کی اصل رقم بتانے کے بجائے صرف 50 لاکھ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان میں نئی ای ویزا سہولت کا اعلان کردیا۔ ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں انہوں نے اعلان کیا کہ برطانیہ پاکستان کارکنوں میں ای ویزا کا نظام متعارف کرا رہا ہے۔ ای ویزا کا نظام چھ ماہ سے زیادہ عرصے کے طلبہ اور کارکنان کے ویزا کے لیے ہوگا، نظام "سادہ اور محفوظ" ہوگا اور اس کے ذریعے افراد اپنا پاسپورٹ اپنے پاس رکھ سکیں گے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے موجودہ پاسپورٹ سے ای ویزا کو ضرور لنک کریں۔ برطانوی ہائی کمشنر نے سرکاری ویب سائٹ کا حوالہ دیا ہے جہاں لوگ جان سکیں گے کہ وہ سہولت کے اہل ہیں یا...
سرگودھا میں بغیر وارنٹ گھر میں داخل ہونے اور خاتون اور ان کے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنانے پر ایس ایچ او سمیت 17 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اہلکاروں پر چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔مدعی خاتون کا کہنا ہے کہ 7 اگست کو ایس ایچ او اور سب انسپکٹر سمیت 17 اہلکار بغیر وارنٹ دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور انہیں اور ان کے شوہر کو لوہے کے راڈ سے تشدد کا نشانہ بنایا اور تین تولے سونا اور لاکٹ بھی لے گئے۔ پولیس کے مطابق، مقدمہ میں نامزد کوئی بھی اہلکار اب تک نہ تو گرفتار کیا جا سکا ہے اور نہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن کی رہائی کے بدلے 5 کروڑ ڈالر تاوان ادا کردیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق تاوان کی یہ رقم مبینہ طور پر القاعدہ سے منسلک گروہ جماعت نصر الاسلام والمسلمین(جے این آئی ایم) کو ادا کی گئی،جس نے سونے کے کاروبار سے وابستہ شہزادے کے ساتھ ایک پاکستانی اور ایک ایرانی کو بھی یرغمال بنایاتھا۔ یہ گروہ مغربی افریقی ملک، مالی کی فوجی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ گروہ نے جون میں دھمکی دی تھی کہ وہ مالی میں قائم کسی بھی غیر ملکی کمپنی یا کارخانے پر حملہ کرے گا اور جو ادارہ حکومت کے ساتھ کاروبار کرے گا، اسے ان سے...
جنوبی کوریا کی عدالت نے ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے آن لائن جنسی استحصال کے کیس میں ملوث کم نوک وان کو عمر قید کی سزا سنادی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کم نوک وان نے خود کو پادری کہتے ہوئے ایک پیرامیڈ (MLM) اسٹائل کا نیٹ ورک بنایا اور لوگوں کو ڈرا دھمکا کر عریاں، ناجائز اور غیرقانونی مواد تیار کرانے پر مجبور کرتا تھا۔ 33 سالہ کم نوک وان ایک منظم جنسی جرائم کے گروہ "ویجلنٹیز" کا سرغنہ تھا۔ اس کام کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیلیگرام کو استعمال کیا اور صارفین کو اپنے شکنجے میں جکڑا۔ وہ ٹیلی گرام پر ایسے مرد تلاش کرتا جو ڈیپ فیک یا غیرقانونی تصاویر بنانے میں دلچسپی رکھتے اور...
اداکار فیروز خان نے پہلے بار اپنی اور علیزے سلطان کی علیحدگی اور اس کی وجہ سے متعلق بات کی ہے۔ حال ہی میں فیروز خان نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے سابق اہلیہ علیزے سلطان کے درمیان ہونے والی باتوں کے بارے میں بات کی۔ فیروز خان نے بتایا کہ ’یہ کہانی بہت سادہ ہے، ایک لڑکی اور لڑکے میں تعلق تھا جس مں اچھے اور برے دن آتے ہیں پھر ہم دونوں کیلیے ایک دن بہت بُرا آیا‘۔ انہوں نے بتایا کہ جو بھی ہوا اُس کے بعد علیزے ڈر گئی تھی اور مجھے جھوٹے الزامات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ میں ایسا لڑکا نہیں ہوں، نہ کسی عورت سے نفرت کرتا ہوں اور...
معروف پاکستانی اداکار اور منزہ عارف نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر کو ہلکے پھلکے انداز میں دوسری شادی کرنے کا مشورہ دیا تو وہ پریشان ہو گئے۔حال ہی کے ایک انٹرویو میں منزہ عارف نے نہ صرف اپنے شوبز کیریئر بلکہ ذاتی زندگی کے بارے میں بھی کھل کر بات کی انہوں نے بتایا کہ شوبز میں آنے سے قبل وہ لاہور میں بطور ماہر تعلیم کام کر رہی تھیں اور اسی دوران ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اب وہ کراچی میں اپنے پروجیکٹس کی وجہ سے طویل عرصے سے مقیم ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ کراچی میں رہنے کی وجہ سے ان کے شوہر ہمیشہ ان کی فکر کرتے ہیں جب بھی وہ کراچی سے لاہور...
اب کہاں گئی مقبولیت؟ نہ فیض حمید ہے اور نہ وہ جج جو جتوا دیتے تھے: مریم نواز کا کلین سویپ کے بعد کلام
سٹی42: مسلم لیگ نون کی سینئیر نائب صدر اور پنجاب کی چیف منسٹر مریم نواز نے اتوار کے روز پی ٹی آئی کے سزا یافتہ رہنماؤں کی چھوڑی ہوئی نشستوں پر ضمنی انتخاب کو عوامی ریفرنڈم قرار دیا اور کہا ہے کہ یہ ضمنی الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا، پنجاب اور پختونخوا کے عوام نے ن لیگ کے حق میں فیصلہ کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے مسلم لیگ ن نے بیانیے پر نہیں کارکردگی پر ضمنی الیکشن جیتا، آج نہ فیض حمید ہے اور نہ وہ ججز جو پی ٹی آئی کو جتواتے تھے۔ پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا صوبائی وزرا اور سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اگرچہ آئی فون اور اینڈرائیڈ کے درمیان موازنہ برسوں پر محیط ہے، مگر آج بھی دونوں کے صارفین اپنی پسند کے حق میں دلائل دیتے نظر آتے ہیں۔دنیا بھر میں اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کا استعمال کہیں زیادہ ہے اور اس کی ایک بڑی وجہ وہ سہولیات ہیں جو فی الحال آئی فون صارفین کے لیے دستیاب نہیں۔ بظاہر دونوں پلیٹ فارمز جدید فیچرز سے لیس ہیں، مگر چند خصوصیات ایسی ہیں جو اینڈرائیڈ کو نمایاں برتری فراہم کرتی ہیں۔اسکرولنگ اسکرین شاٹ لینے کا فیچر اینڈرائیڈ کی اہم خصوصیات میں شمار ہوتا ہے، جس کے ذریعے صارفین کسی تحریر یا مواد کا مکمل اسکرین شاٹ بآسانی حاصل کر لیتے ہیں۔اس کے برعکس آئی فون میں فل اسکرین پریویو یا...
یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا، اب فیض حمید ہے اور نہ وہ جج جو پی ٹی آئی کو جتواتے تھے، قیدی نمبر 804کو گھر میں گھس کر شکست دی، مریم نواز
یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا، اب فیض حمید ہے اور نہ وہ جج جو پی ٹی آئی کو جتواتے تھے، قیدی نمبر 804کو گھر میں گھس کر شکست دی، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا جو مسلم لیگ ن نے جیتا، قیدی نمبر 804 کو گھر میں گھس کر شکست دی، جب عوام ساتھ ہوں تو الیکشن کا کسی صورت بائیکاٹ نہیں کرتے۔صوبائی وزرا اور سیکرٹریوں کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ کبھی اتنی منافقت نہیں دیکھی کہ ہارگئے توبائیکاٹ تھا، جب دھاندلی ہوتی ہے تو دنیا دیکھتی ہے، آج غیر ملکی پبلی کیشن لکھ...
فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے بتائیں کہ مقبولیت کے دعوے کہاں گئے؟ آج نہ فیض حمید ہے اور نہ ہی وہ ججز جو انہیں جتواتے تھے، فیض حمید کی پوری طاقت پی ٹی آئی کے ساتھ تھی۔لاہور میں صوبائی وزرا اور سیکریٹریز کے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ ضمنی انتخاب ریفرنڈم تھا جو ن لیگ نے جیت لیا، پرفارمنس سے بہتر کوئی بیانیہ ہو ہی نہیں سکتا، زمین پر کام ہی نہیں ہوگا تو بیانیہ کیا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کا بائیکاٹ تب ہوتا ہے جب آپ کو ہار کا یقین ہو، پی ٹی آئی کا الیکشن بائیکاٹ کی بات کرنا منافقت ہے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ضمنی الیکشن میں بیانیے پر نہیں بلکہ اپنی کارکردگی کے بل بوتے پر کامیابی حاصل کی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی وزرا اور سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج نہ فیض حمید موجود ہیں اور نہ وہ ججز جو سابقہ دور میں پاکستان تحریک انصاف کے لیے نتائج یقینی بنایا کرتے تھے۔مریم نواز نے کہا کہ یہ ضمنی الیکشن ریفرنڈم نہیں تھا اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ مسلم لیگ ن نے 2024 کے عام انتخابات میں ہاری ہوئی اپنی نشستیں دوبارہ جیت لیں، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں...
بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور کی 38 سالہ خاتون ڈاکٹر نے امریکی ویزا نہ ملنے کی وجہ سے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ ڈاکٹر کے گھر سے ایک خودکشی نوٹ بھی ملا، جس میں ڈپریشن اور ویزا مسترد ہونے کا ذکر تھا۔ ڈاکٹر روہنی کی والدہ، لکشمی نے بتایا کہ ان کی بیٹی امریکہ میں ملازمت کے لیے بے حد پرجوش تھیں لیکن ویزا کی مستردگی کے بعد وہ شدید افسردگی کا شکار ہو گئیں۔ روہنی حیدرآباد کے پدما راؤ نگر میں رہتی تھیں تاکہ قریبی لائبریریوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔ یہ بھی پڑھیں: خود کشی کرنے والے ایس پی عدیل اکبر کی میڈیکل رپورٹ اور چھٹی کی درخواست منظر عام پر لکشمی نے مزید بتایا کہ...
میاں بیوی کا جگھڑا کے بعد شوہر بہانہ بناکر بچے کو ایران لے گیا، سندھ ہائیکورٹ نے درخواست پر وفاقی سیکریٹری داخلہ کو باپ بیٹے سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔ ہائیکورٹ میں بیٹے کو بہانے سے ایران لیجانے کیخلاف درخواست کی ہوئی۔ درخواستگزار فرح ظفر کے وکیل سہیل حمید ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ عدالت نے 8 ستمبر کو مرزا ظفر الحسن اور بچے کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔ وزارت داخلہ نے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا۔ میرا شوہر 10 سالہ بیٹے مرزا اظفر بیگ کو اغوا کر کے لے گیا ہے۔ عدالت نےبچے کو بیلف کے ذریعے والد سے ملانے کی ہدایت کی تھی۔ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر عدالت...
پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ منزہ عارف نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دینے کی بات کی تو شوہر حیران اور پریشان ہوگئے۔ حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اپنے شوبز کیریئر اور نجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شوبز میں آنے سے قبل وہ لاہور میں بطور ماہرِ تعلیم کام کر رہی تھیں، بعدازاں ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور اب کراچی میں پروجیکٹس کے باعث طویل عرصے سے مقیم ہیں۔ منزہ عارف نے بتایا کہ کراچی میں لمبے قیام کے دوران انہیں شوہر کی فکر رہتی تھی، جبکہ ان کے شوہر ہمیشہ انہیں سپورٹ کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شوہر انہیں...
چند ہفتے قبل متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے ایک رکن کی رہائی کے بدلے کم از کم 5 کروڑ ڈالر تاوان ادا کیا گیا، سونے کے کاروبار سے وابستہ اس شہزادے کے ساتھ ایک پاکستانی اور ایک ایرانی کو بھی یرغمال بنایا گیا تھا۔ جرمن خبر رساں ادارے ’ڈی ڈبلیو‘ کی رپورٹ کے مطابق تاوان کی یہ رقم القاعدہ سے منسلک جہادی گروہ ’جماعۃ نصرۃ الاسلام والمسلمین‘ (جے این آئی ایم) کو ادا کی گئی، یہ گروہ مغربی افریقی ملک، مالی کی فوجی حکومت کا تختہ الٹنے اور ملک میں شریعت نافذ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس نے ’اقتصادی جہاد‘ کو اپنی بنیادی حکمت عملی بنا رکھا ہے، تاوان اور ایندھن دونوں اس کے اہم...
افغانستان میں سرگرم دہشت گرد نیٹ ورکس پر عالمی اداروں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن میں عالمی عہدیداران کی جانب سے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی گئی ہے۔ افغان جریدے "افغانستان انٹرنیشنل" کے مطابق ایس سی او کے عہدیداران نے متنبہ کیا کہ افغانستان میں دہشت گرد گروہ زیادہ فعال ہو رہے ہیں۔ سربراہ اینٹی ٹیررسٹ اسٹرکچر (ایس سی او) اولاربیک شارشییف نے خبردار کیا کہ بین الاقوامی دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیاں افغانستان اور شام میں بڑھ گئی ہیں۔ دہشتگرد گروہ حملے، سلیپر سیل کے قیام اور فنڈ اکٹھا کرنے کیلئے دائرہ کار بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اولاربیک نے کہا ہے کہ افغانستان میں سرگرم دہشتگرد گروہ تیسرے ممالک...
احمد منصور: دہشت گردی کا گڑھ افغانستان ، خطے میں امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ,افغانستان میں سرگرم دہشت گرد نیٹ ورکس پر عالمی اداروں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن میں عالمی عہدیداران کی جانب سے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی گئی۔ افغان جریدے "افغانستان انٹرنیشنل" کے مطابق’ ایس سی او کے عہدیداران نے متنبہ کیا کہ افغانستان میں دہشت گرد گروہ زیادہ فعال ہو رہے ہیں۔ پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا سربراہ اینٹی ٹیررسٹ اسٹرکچر (ایس سی او) اولاربیک شارشییف نے خبردار کیا کہ’ بین الاقوامی دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیاں افغانستان اور شام میں بڑھ گئی ہیں۔ اولاربیک کا کہنا تھا کہ دہشتگرد گروہ حملے، سلیپر سیل کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین 78ہزار ٹن وزنی مصنوعی جزیرہ تعمیر کر رہا ہے جو جوہری دھماکوں کے اثرات کو برداشت کرنے کے قابل ہوگا۔ اس جزیرے میں 238 افراد بغیر نئی فراہمی کے 4 ماہ تک رہائش اختیار کر سکتے ہیں۔ جزیرہ چین کے فوجیان ایئرکرافٹ کیریئر کے برابر سائز کا ہوگا اور یہ متوقع طور پر 2028 تک فعال ہوجائے گا۔ یہ 6 سے 9 میٹر بلند لہروں اور کٹیگری 17 کے طوفانوں کو برداشت کر سکے گا جو سب سے طاقتور ٹراپیکل سائیکلونز میں شمار ہوتے ہیں۔ پروجیکٹ کی قیادت کرنے والے ماہر لن ڑونگچن نے کہا کہ ہم ڈیزائن اور تعمیر مکمل کرنے کی دوڑ میں ہیں اور 2028 تک اسے عملی شکل دینے کا...
بھارتی ریاست آندھرا پرادیش کے علاقے گنٹر میں 38 سالہ خاتون ڈاکٹر نے مبینہ طور پر امریکی ویزا مسترد ہونے کی وجہ سے خودکشی کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر روہنی کی موت کا اس وقت پتہ چلا جب خاتون ڈاکٹر کی فیملی نے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا اور جواب نہ ملنے کی صورت میں فیملی نے دروازہ توڑا اور اندر داخل ہوئی تو ان کو مردہ حالت میں پایا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ خودکشی کرنے والی خاتون ڈاکٹر نے جمعہ کی رات نیند کی گولیاں زیادہ مقدار میں لیں یا انجیکشن لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی، تاہم خودکشی کی اصل وجہ...
ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ اگلے الیکشن تک میرے خیال سے پی ٹی آئی نام کی کوئی جماعت نہ ہو۔ رانا ثناء اللّٰہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کہتے تھے کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے سے بہتری ہو گی اس میں بہت تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں نے دیکھا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز اچھا کام کر رہی ہیں۔ پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جن لوگوں کو 9 مئی کے کیسز میں سزا ہوئی ان کی فیملی نے کہا کہ ہمارے...
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ منزہ عارف نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی شفٹ ہونے کے بعد انہوں نے شوہر سے مذاق میں دوسری شادی کا مشورہ دیا تھا جس پر وہ حیران اور پریشان ہوگئے تھے۔ منزہ عارف نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شوبز میں آنے سے قبل وہ لاہور میں ماہرِ تعلیم تھیں لیکن ڈراموں کے سلسلے میں انہیں کراچی منتقل ہونا پڑا جہاں ان کے شوہر نے ہمیشہ بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں طویل قیام کے دوران شوہر کی فکر رہتی تھی اور وہ ہر سفر میں انہیں خود ایئرپورٹ چھوڑنے اور لینے آتے تھے۔ منزہ کے مطابق ان کے شوہر ان...
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ سینئر اداکارہ منزہ عارف نے انکشاف کیا ہے کہ جب مجھے کراچی آنا پڑا تو میں نے شوہر کو دوسری شادی کا مشورہ دیا جس پر وہ پریشان ہوگئے تھے۔ منزہ عارف شوبز میں قدم رکھنے سے قبل لاہور میں ماہر تعلیم تھیں، تاہم شوبز میں آنے کے بعد انہیں کام کے سلسلے میں کراچی منتقل ہونا پڑا، جس میں ان کے شوہر نے ان کا بہت ساتھ دیا۔ منزہ عارف نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے نجی زندگی، کیریئر سمیت مختلف امور پر گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ میں شوبز میں آنے سے قبل لاہور میں بطور ماہر تعلیم کام...
چشتیاں:ضلع چشتیاں کے علاقے 28 گجیانی میں ایک ماہ قبل دلہن بن کر آنے والی خاتون کا سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ قتل کا سانحہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے مرکزی ملزمان یعنی شوہر، جیٹھ اور سسر کو گرفتار کر لیا ہے جن پر تعلقات کے شبہ میں خاتون کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کرنے کا الزام ہے۔ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو جرم کے اہم شواہد سمیت حراست میں لے لیا، اور مزید تفتیش جاری ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں وہ کارنامہ انجام دے دیا جو اس سے پہلے کوئی پاکستانی انجام نہ دے سکا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب راولپنڈی میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو7 وکٹ سے شکست دی۔ پاکستان نے 129 رنز کا ہدف 15.3 اوورز میں حاصل کرکے سیریز میں مسلسل دوسری فتح سمیٹی۔ اس فتح میں صاحبزادہ فرحان کا بڑا کردار رہا جنہوں نے صرف 45 گیندوں پر 80 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ Sahibzada Farhan's unbeaten knock sealed an emphatic Pakistan win in Rawalpindi ????#PAKvSL ????: https://t.co/jsaK7fbMC6 pic.twitter.com/lHlHfweFR2 — ICC (@ICC) November 23, 2025 انہوں نے اس...
افغانستان میں مغربی افواج کے انخلا کے بعد دہشت گرد جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہیں دہشتگرد گروہ خطے کے امن اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ، خراسان صوبے میں داعش سرگرم ہے،روسی مندوب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ڈنمارک اور روس نے افغانستان میں موجود فتنہ الخوارج کے دہشت گردانہ عزائم سے عالمی برادری کو خبردار کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ افغانستان میں دہشت گرد گروہ خطے کے امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔روسی مندوب واسیلی نیبینزیا نے کہا کہ خراسان صوبے میں داعش سرگرم ہے اور مغربی افواج کے انخلا کے بعد دہشت گرد جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہیں۔ ڈنمارک کی مندوب کرسٹینا مارکس لاسن نے بتایا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے امن کی خاطر وفاق کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے وہ دہشت گرد ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا خیبر پختونخوا کی پولیس مکمل طور پر اہل ہے اور دہشتگردوں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، پولیس کے لیے جدید آلات کی خریداری کی منظوری دے چکا ہوں۔ان کا کہنا تھا وفاق واجبات دے تو پولیس اور صحت سمیت تمام شعبوں میں مزید بہتری لا سکتے ہیں، خیبر پختونخوا میں فارنزک لیب قائم کی جائے گی۔پختونخوا میں کرپشن کے الزامات...
کئی سال قبل پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں چائلڈ اسٹار کے طور پر ابھرنے والی عریشہ رضی نے اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق عریشہ رضی نے میرے پاس پاس جیسے ڈرامے میں اداکارہ نادیہ جمیل، دیپک پروانی اور معمر رانا کے ساتھ کردار ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ’تھوڑی سی وفا‘ ڈرامے اور کئی کمرشلز و سیریلز میں بھی کام کیا ہے۔ عریشہ رضا کا شکار بہترین کم عمر اداکاروں میں ہوتھا تھا تاہم وہ کافی عرصے سے انڈسٹری سے غائب ہیں۔ اداکارہ چند سال قبل عبداللہ فرخ کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھیں اور پھر بیرون ملک منتقل ہوگئیں جہاں انہوں نے اپنے بیٹے کو جنم دیا۔ ...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف چائلڈ اسٹار عریشہ رضی نے اپنے شوہر عبداللہ فرخ اور ننھے بیٹے کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ مداحوں نے سوشل میڈیا پر اداکارہ کی اس خوبصورت روحانی سفر کی تصاویر اور ویڈیوز کو بے حد سراہا۔ عریشہ رضی نے کم عمری میں میرے پاس پاس جیسے مقبول ڈرامے میں نادیہ جمیل، دیپک پروانی اور معمر رانا کے ساتھ اداکاری کر کے شہرت حاصل کی۔ اس کے علاوہ وہ تھوڑی سی وفا سمیت متعدد ڈراموں اور کمرشلز میں بھی نظر آئیں، اور بہترین چائلڈ ایکٹریس کے طور پر اپنی مضبوط پہچان بنائی۔ اداکارہ کچھ عرصے سے اسکرین سے دور ہیں۔ شادی کے بعد وہ بیرونِ ملک منتقل ہوگئیں جہاں انہوں نے اپنے بیٹے کو...
جو بھی ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے وہ دہشتگرد ہے، انکے خاتمے کے سوا کوئی آپشن نہیں: سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے جو بھی ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے وہ دہشتگرد ہے، دہشتگردی کے خاتمے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی کے پی کا کہنا تھا خیبر پختونخوا کی پولیس مکمل طور پر اہل ہے اور دہشتگردوں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، پولیس کے لیے جدید آلات کی خریداری کی منظور دے چکا ہوں۔ان کا کہنا تھا وفاق واجبات دے تو پولیس اور صحت سمیت تمام شعبوں میں مزید بہتری لا سکتے ہیں، خیبر...
لیہ میں ایک ایسا شخص جس نے پیسے کے لالچ میں اپنا نومولود بیٹا فروخت کیا تھا، ایک سال بعد پولیس کی کارروائی میں گرفتار کر لیا گیا۔ واقعہ لیہ کے علاقے کروڑ لعل عیسن کا ہے، جہاں بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے میں ملزم کے علاوہ چار دیگر افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ مقامی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے بعد شوہر نے انہیں بتایا کہ بچہ بیمار ہے اور اسے اسپتال لے گئے ہیں۔ جب خاتون بار بار بچے کی واپسی کا مطالبہ کرتی رہیں، تو شوہر نے انہیں گھر سے نکال دیا۔ کئی کوششوں کے بعد خاتون نے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے شوہر...
لیبیا کے دارالحکومت میں ایک خوفناک واقعہ پیش آیا، جہاں مشہور فیشن اور بیوٹی ولاگر خنساء مجاہد کو سڑک کنارے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نامعلوم مسلح افراد نے السراج علاقے میں ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس وقت خنساء اپنی سیاسی شخصیت شوہر معاذ المنفوخ کے ساتھ گاڑی میں موجود تھیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، خنساء نے اپنی جان بچانے کی کوشش کی، لیکن حملہ آوروں نے تعاقب کرتے ہوئے انہیں گولی مار دی۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے اور اب تک ان کا سراغ نہیں ملا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خنساء بے جان اور خون میں لت پت سڑک پر پڑی...
لاہور پولیس نے ایک خطرناک گروہ گرفتار کر لیا جو گھروں میں کام کرنے کے بہانے داخل ہو کر شہریوں کو زخمی کرتا اور لوٹ مار کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او ڈیفنس اے خرم شہزاد کی قیادت میں ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی گروہ کو حراست میں لیا۔ گرفتار شدگان میں سمسون، آکاش اور تنویر شامل ہیں۔ ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ ملزم سمسون ڈیفنس کے علاقے میں گھروں میں کام کرتا تھا اور اپنے ساتھیوں آکاش اور تنویر کے ساتھ واردات کی منصوبہ بندی کرتا تھا۔ چند روز قبل ملزمان نے بزرگ شہریوں کو چاقو کے وار سے زخمی کیا اور خاندان کو زیپ ٹائز اور ڈکٹ ٹیپ سے باندھ...
لاہور: پولیس نے شہر میں گھروں میں کام کرنے بہانے واردات کے دوران شہریوں کو زخمی کرنے والا خطرناک گروہ گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ ایس ایچ او ڈیفنس اے خرم شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کی اور 3 رکنی خطرناک گروہ گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں سمسون، آکاش اور تنویر شامل ہیں۔ ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ ملزم سمسون ڈیفنس کے علاقے میں گھر میں کام کرتا تھا اور اپنے دوست آکاش اور تنویر سے مل کر واردات کا منصوبہ بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ چند روز قبل ملزمان نے دوران واردات بزرگ شہریوں کو چاقو کے وار سے زخمی کیا اور خاندان کو...
سہیل آفریدی: “جو بھی ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے وہ دہشتگرد ہے، ان کے خاتمے کے سوا کوئی آپشن نہیں”
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا، سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جو بھی ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے، وہ دہشتگرد ہے، اور ان دہشتگردوں کے خاتمے کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی پولیس دہشتگردی کے خلاف مکمل طور پر اہل اور تیار ہے، اور ان کے ساتھ جدید ترین آلات کی خریداری کی منظوری دی جا چکی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اگر واجبات دے تو پولیس اور صحت کے شعبوں میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے، اور اس کے ساتھ خیبر پختونخوا میں ایک جدید فارنزک لیب بھی قائم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اگر...
اداکارہ نرگس فخری ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھا گئیں اور اس بار وجہ بنا ان کا مہنگا ترین برتھ ڈے گفٹ جس نے مداحوں کو حیران کردیا۔ 46 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر شوہر ٹونی بیگ کی جانب سے ملنے والی اپنی نئی نیلے رنگ کی لگژری کار کی تصاویر شیئر کیں جو ایک بڑے سرخ ربن میں لپٹی ہوئی تھی۔ اس گاڑی کی مالیت تقریباً 10 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے۔ اگرچہ نرگس کی سالگرہ اکتوبر میں تھی مگر انہوں نے یہ تحفہ نومبر میں سامنے لاتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ اب وہ سوچ رہی ہیں کہ اگلے سال 2026 کا برتھ ڈے گفٹ کیا ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نرگس نے اپنی گاڑی کی وہ تصاویر بھی...
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پوری پنجاب کابینہ اور تمام محکموں کا سخت احتساب کیلئے دوسرے روز بھی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں تمام ڈیپارٹمنٹس کی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر محکموں میں جاری منصوبوں پر پیشرفت کی کڑی سکروٹنی جاری جبکہ کامیابیوں کا ناقابل تردیدریکارڈ اور نئے فیصلہ کن اقدامات کیے گئے۔ وزیراعلیٰ کی صدارت میں 3 گھنٹے طویل محکمانہ پر فارمنس ریویو اجلاس میں پنجاب میں شاندار کامیابیوں کی طویل فہرست پیش اور مستقبل کے بڑے فیصلے بھی کیے گئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 33 ارب روپے کے تاریخی ریونیو کے ساتھ پنجاب مائنز اینڈ منرلز نے کارکردگی کا نیا معیار متعین کر دیا ہے۔ صرف ایک سال میں کلینک آن ویل...
حمیداللہ بھٹی دنیا میںاِس وقت معاشی ،تجارتی کے ساتھ نئے دفاعی اتحادبن رہے ہیں ۔تباہ کُن ہتھیاروں کے ذخائر اور جدیدترین لڑاکا طیاروں کے باوجود ریاستیں قومی سلامتی کے حوالے سے فکرمندہیں امن پسندی کی دعویدارکچھ طاقتوں کے پاس جوہری ہتھیاروں کااِتنا ذخیرہ ہے جس سے پوری دنیا کو کئی بار تباہ کیا جا سکتا ہے۔ اِس کے باوجودتباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی ایجاد پر کام ہورہا ہے ۔حالانکہ آواز کی رفتار سے تیزمیزائل اور لڑاکا جہاز بن چکے لیکن دفاعی فکرمند ی موجودہے۔ دولت کے لیے امریکہ جیسے ممالک کا ہتھیاروں کی برآمد بڑھانا امن کے لیے نقصان دہ ہے ۔ سرد جنگ کے بعدچار عشرے تک یہ خیال دنیاکے اذہان میں راسخ رہا کہ جتنے جوہری ہتھیار بنائے...
ویانا میں بین الاقوامی اداروں کیلئے روس کے مستقل نمائندے نے خبردار کیا ہے کہ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کی ایران مخالف قرارداد کے نتائج مستقبل قریب میں واضح ہو جائینگے! اسلام ٹائمز۔ ویانا میں روس کے مستقل نمائندے میخائیل اولیانوف نے خبردار کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ایرانی جوہری مذاکرات میں موجود تعطل کا ذمہ دار مغرب ہے۔ تفصیلات کے مطابق روسی خبررساں ایجنسی ریانووستی کے ساتھ انٹرویو میں میخائیل اولیانوف نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز کی نئی ایران مخالف قرارداد کے نتائج پر خبردار کرتے ہوئے روسی نمائندے نے تاکید کی کہ ہم ان نتائج...
احمد آباد: بھارت میں شادی رچاکر لاکھوں روپے لوٹنے والی فراڈی دلہنوں کا گروہ پکڑا گیا۔چاندنی نے 15 شادیاں کرکے لاکھوں روپے لوٹے۔ گجرات کے مہسانہ ضلع کے مختلف اضلاع میں لوگوں سے دھوکہ دہی کا ایک سنسنی خیز معاملہ حل ہو گیا ہے۔ مہسانہ ضلع کے بہوچراجی پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے ایک ایسے مجرم گروہ کو گرفتار کیا ہے جو شادی کی آڑ میں لوگوں سے بڑی رقم اور زیورات لوٹتا تھا۔ اس گینگ نے ریاست بھر میں کئی لوگوں کو نشانہ بنایا اور ان سے تقریباً 52 لاکھ روپے اور سونے اور چاندی کے زیورات کی دھوکہ دہی کی۔ یہ پورا معاملہ اڈیواڑا گاو ¿ں کے ایک نوجوان کی شکایت کے بعد سامنے آیا۔ شکایت کنندہ نے...
تہران (ویب ڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ اگر امریکا کے دعوے کے مطابق جوہری تنصیبات تباہ ہوگئیں تو تلاشی کس بات کی۔ تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابراہیم عزیزی نے کہا کہ امریکا کے مطالبات سے ظاہر ہے ایران کا جوہری پروگرام تکنیکی نہیں، سیاسی مسئلہ ہے، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی سیاسی تنازعات کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ انھوں نے کہا کہ یورینیم کی افزودگی کے کام کو روکنا یا ختم کرنا امریکا کا پہلا مطالبہ ہے۔ ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ایران کے لیے ایٹمی صنعت کے بغیر مستقبل کی ضروریات پوری کرنا ناممکن ہے، ایران پانی بحران کے حل کیلئے ایٹمی ڈسٹلیشن...
اسلا م آباد (آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 2018کے حالات کے ذمہ دار جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ ہیں،میں تو کہتا ہوں ان کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے،انہوں نے اس ملک کے ساتھ جو کچھ کیا انکا ٹرائل ہونا چاہیے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم کے بعد ملک کے نظام میں کافی بہتر ی آئے گی،ترمیم کی منظوری سے پہلے کچھ چیزیں مشاورت کے بعد ڈراپ کی گئیں۔ملک میں بلدیاتی نظام کی تجویز بھی ترمیمی ڈرافٹ میں شامل تھی،وفاق بیرونی قرضہ لے کر بہت ساپیسہ صوبوں کو بھی دیتا ہے،بیرونی قرضوں کی واپسی اور دفاع کے بجٹ میں صوبوں کو بھی کچھ بوجھ اٹھانا چاہیے۔تمام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اثیار کے جذبے کو ہم صحابہ کرامؓ کی زندگی میں بدرجہ اتم دیکھ سکتے ہیں، انھوں نے اسے اپنی زندگی کا وصف لازم قراردیا تھا۔ جنگ یرموک میں سیدنا عکرمہ، حارث بن ہشام اور سہیل بن عمروؓ زخم کھا کر زمین پر گرے اور اس حالت میں عکرمہؓ نے پانی مانگا، پانی آیا تو دیکھا کہ سہیلؓ پانی کی طرف دیکھ رہے ہیں، بولے: پہلے ان کو پلاآؤ۔ سہیلؓ کے پاس پانی آیا تو انھوں نے دیکھا کہ حارثؓ کی نگاہ بھی پانی کی طرف ہے، بولے: ان کو پلاؤ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ کسی کے منہ میں پانی کا ایک قطرہ نہ گیا اور سب نے تشنہ کامی کی حالت میں جان دی۔ اگر کوئی ہم سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مبینہ طور پر گھر کے باہر کھڑی گاڑی کو 25 ہزار کا ای چالان موصول ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق شہری کا موقف ہے کہ آواری ٹاور کے قریب جس وقت ای چالان ہوا میری گاڑی گھر پر تھی، چالان پر دیے گئے وقت سے پہلے اور بعد میں بھی گاڑی گھر کے باہر موجود رہی۔ شہری نے بطور ثبوت گھر کے باہر نصب سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ فراہم کردی۔ای چالان میں کہا گیا ہے کہ ڈبل کیبن گاڑی 12 نومبر کی صبح 9 بجکر 33 منٹ پر آواری ٹاور سگنل پر تھی، ڈبل کیبن گاڑی کو رنگین شیشے ہونے پر ای چالان 9 بجکر 45 منٹ پر جاری کیا...
اسلام ٹائمز: سید توقیر زیدی کے مطابق میں نے دوستوں سے مل کر دو زخمیوں کو ایمبولینس میں ڈالا۔ اس سانحہ میں میرے استاد جمیل بھی شہید ہوگئے تھے، ہمت کی کہ اُستاد محترم کی میت اٹھاوں، ایک مومن ایمبولینس کے اندر گیا اور جمیل احمد استاد کی میت کو میری طرف کیا، میں نے اُٹھانے کی کوشش کی، مگر ٹانگیں اندر سے ٹوٹ چکی تھیں، زندگی میں ایسا درد مولاء کسی شاگرد کو نہ دکھائے۔ رپورٹ: سید عدیل عباس ڈیرہ اسماعیل خان صوبہ خیبر پختونخوا کی وہ سرزمین ہے کہ جہاں شعیان حیدر کرار کا خون صرف اور صرف اس لئے بے دردی سے بہایا گیا کہ وہ نبی کریم (ص) اور ان کی پاک آل کے نام لیوا...
پاکستان ایک بار پھر ایسے فتنہ گروہ کے نشانے پر ہے جو مساجد، بازاروں، اسکولوں اور سیکیورٹی اداروں پر حملے کر کے ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا مساجد کی حرمت پامال کرنے والے یہ عناصر مسلمان کہلانے کے قابل ہیں؟ اور یہ کون لوگ ہیں؟ یہ سوال ہر پاکستانی کے ذہن میں گونج رہا ہے، خصوصاً اس وقت جب خودکش حملوں، بارودی دھماکوں، پولیس اور فوج پر حملوں اور اسکولوں کی تباہی نے ایک پورے خطے کو عدم استحکام کا شکار کر رکھا ہے۔ خوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت: اسلامی تاریخ میں خوارج وہ گروہ تھا جو مسلمانوں کو معمولی اختلاف پر کافر قرار دیتا تھا مساجد میں قتل و غارت...
راولپنڈی میں تھانہ بنی کی حدود میں ایک ماہ قبل ہونے والے شہری کے اندھے قتل کا معما پولیس نے حل کرلیا، واردات میں مقتول کی اہلیہ، اس کا آشنا اور ایک ساتھی ملوث نکلے جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق وقار احمد کو منصوبہ بندی کے تحت نشانہ بنایا گیا، ملزمان نے مقتول کی گاڑی روک کر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ تفتیش کے آغاز میں مقدمے میں شامل کی گئی ایک خاتون کا واقعے سے کوئی تعلق ثابت نہ ہوسکا۔ کیس کی سمت متعین کرنے کے لیے پولیس نے سیکڑوں سی سی ٹی وی کیمروں، ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس سے مدد حاصل کی جس کے بعد مقتول کی اہلیہ...
فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز کوٹری جنکشن پر موہنجودڑو ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اُترگئیں۔ریلوے حکام کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آئے واقعے کے باعث ڈاؤن ٹریک متاثر ہوا ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ بوگیوں کو ہٹانے کے لیے کرین طلب کرلی گئی ہے، جلد ٹریک کو بحال کردیا جائے گا۔
آپریشن جیک پاٹ مشرقی پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے سفاک بھارت اور دہشتگرد گروہ مکتی باہنی کا نام نہاد آپریشن تھا۔ تاریخ گواہ ہے کہ بھارت نے ہمیشہ خطے میں دہشتگردی کے فروغ میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ 1971ء میں پاک بھارت جنگ سے قبل بھارت نے اپنی دہشتگردانہ پالیسی کے تحت مشرقی پاکستان میں خون کی ہولی کھیلی۔ 1971ءکی جنگ کے پس منظر میں بھارت اور مکتی باہنی کی طویل دہشتگردانہ مذموم مہم اور سازش نمایاں تھی۔ فروری 1971ء سے بھارت نے مشرقی پاکستان میں اسپانسرڈ دہشتگردانہ کارروائیوں کا آغاز کردیا۔ بھارت نے15اگست1971ءکو دہشتگردی کے ہولناک منصوبے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے نام نہاد ’’آپریشن جیک پاٹ‘‘ کا آغاز کیا ۔ بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ کے وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے نفرت انگیز رویوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں معاشرے کے لیے ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔ ہاؤس آف کامنز میں خطاب کے دوران انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ایسے رویے نہ صرف اخلاقی طور پر غلط ہیں بلکہ ایک مہذب معاشرے میں ان کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے بتایا کہ حکومت ملک میں بڑھتی اسلاموفوبیا اور نسلی امتیاز کی لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان کے مطابق مسلمانوں کے خلاف نفرت، دھمکی یا تعصب پر مبنی کسی بھی عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمتِ عملی...
راولپنڈی: کرم ضلع میں سیکورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنۃ الخوارج کے 23 مسلح دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق دونوں کارروائیاں اس وقت کی گئیں جب انٹیلی جنس رپورٹس میں علاقے میں دہشت گرد عناصر کی غیر معمولی نقل و حرکت کی نشاندہی ہوئی، جس کے بعد فورسز نے مربوط اور ٹارگٹڈ آپریشنز کی منصوبہ بندی کرکے علاقے کا گھیراؤ کیا۔ پہلا آپریشن دشمن کے ٹھکانوں کی نشاندہی کے بعد کیا گیا جہاں مسلح خوارج نے سیکورٹی فورسز کی پیش قدمی کے خلاف شدید مزاحمت دکھائی، تاہم فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ دہشت گرد گروہ کی پوزیشنوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے...
راولپنڈی: تھانہ بنی کی حدود میں ایک ماہ قبل ہونے والے شہری کے اندھے قتل کا معما حل ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول وقار احمد کی اہلیہ، اس کا آشنا اور آشنا کا ساتھی واردات میں ملوث پائے گئے ہیں جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزمان نے منصوبہ بندی کے تحت مقتول کی گاڑی روک کر فائرنگ کی اور اسے موقع پر ہی قتل کر دیا تھا۔ تحقیقات کے آغاز میں مقدمے میں شامل کی گئی ایک خاتون کا واقعے سے کوئی تعلق ثابت نہ ہو سکا۔ بعد ازاں پولیس نے کیس کی سمت متعین کرنے کے لیے سیکڑوں سی سی ٹی وی کیمروں، ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملتان(آن لائن) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ملتان نے ثانیہ زہرا قتل کیس میں مقتولہ کے شوہر علی رضا کو سزائے موت سنادی۔جبکہ ساس عذرا پروین اور دیور علی حیدر کو عمر قید کی سزا سنائی گئی، 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا جبکہ 3 ملزمان کو رہا کردیا گیا۔ثانیہ زہرا قتل کیس میں شوہر علی رضا، ساس عذرا پروین، دیور علی حیدر سمیت 6 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے شوہر علی رضا کو دفعہ 302 کے تحت سزائے موت سنائی جبکہ ساس عذرا پروین اور دیور علی حیدر کو عمر قید کی سزا سنائی گئی، 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا جبکہ 3 ملزمان کو رہا کردیا گیا۔فیصلے...
بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار اور پروڈیوسر کرن جوہر نے اپنی نسوانی چال ڈھال سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں بالی ووڈ ہدایت کار، پروڈیوسر اور اداکار کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ 15 سال کی عمر تک اُن کی آواز اور چال ڈھال نسوانی تھی۔ کرن جوہر نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی مختلف کورسسز کا شوق تھا اسی وجہ سے وہ کچھ نہ کچھ سیکھتے رہتے تھے، کھانا بنانا سیکھا جبکہ امپورٹ اور ایکسپورٹ کے بزنس کے حوالے سے بھی پڑھائی کی۔ کرن جوہر کے مطابق ’مجھے بچپن سے ہی مقرر اور ٹیبلو کرنے کا شوق تھا اور اس کے لیے بھی کورس کیا‘۔ ہدایت کار کے...
اسلام آباد میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان روہنگیا مسلمانوں کی قانونی حیثیت کا برسوں پرانا مسئلہ آخرکار حل ہوگیا ہے۔ دونوں ممالک نے اس پیشرفت کو دوطرفہ تعاون کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، جس میں پاک سعودی تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران سعودی سفیر نے اسلام آباد میں دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ فریقین نے اس بات پر اطمینان ظاہر کیا کہ سعودی عرب میں مقیم برما کے روہنگیا مسلمانوں کی قانونی حیثیت کا...
اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کا شمار عطیات دینے والے ممالک میں سر فہرست ہے اور کراچی پاکستان میں عطیات دینے والوں میں سب سے اوپر ہے اور جو لوگ عطیات چھپا رہے ہیں وہ بھی سامنے آئیں۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےکہا کہ ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے اصلاحات متعارف کرائی ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سوشل فنانسنگ فریم ورک پر کام ہو رہا ہے۔ انہوں نےکہا کہ قوموں کی ترقی میں چیلنجز آتے رہتے ہیں متحد ہو کر ہی چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے، ملکی ترقی کے لیے سب کو اپنا کردار ادا...
چربی والا جگر (فیٹی لیور) کا عارضہ اس وقت لاحق ہوتا ہے جب جگر میں اضافی چربی جمع ہوجائے اور اس کے معمول کے کام متاثر ہونے لگیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی کے ایل آئی میں جگر کی پیوندکاری کے ایک ہزار آپریشن مکمل، وزیرِ اعظم کا اظہار تشکر این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غیر فعال طرز زندگی، میٹھے اور چکنائی والے کھانوں کے زیادہ استعمال کی وجہ سے اس بیماری میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور دنیا بھر میں لاکھوں افراد اس کا شکار ہیں اور اگر علاج نہ کیا جائے تو یہ بیماری آگے چل کر غیر الکحلک اسٹئیٹو ہیپاٹائٹس فائبروسس، سیروسس یا بعض کیسز میں جگر کے کینسر تک کا باعث بن سکتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا کی ریاست الاسکا کے انتہائی شمالی کنارے پر واقع قصبہ اُٹکی آگ وِک (Utqiagvik) ایک بار پھر طویل قطبی رات کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جہاں اگلے 66 دن تک سورج طلوع نہیں ہوگا۔مقامی وقت کے مطابق 18 نومبر دوپہر 1 بج کر 36 منٹ پر سورج غروب ہوا، جو اب 23 جنوری کی دوپہر تک واپس نظر نہیں آئے گا۔ پاکستان کے وقت کے مطابق یہ غروبِ آفتاب 19 نومبر کی شب 3:35 پر ریکارڈ کیا گیا۔ اس طرح قصبے کے رہائشی دو ماہ سے زائد عرصہ تاریکی میں گزاریں گے، اگرچہ دن کے اوقات میں افق کے قریب ہلکی روشنی ضرور محسوس ہوگی، مگر وہ طلوعِ آفتاب جیسا منظر نہیں ہوگی۔آرکٹک سرکل میں...
کراچی کے علاقے ڈیفنس بدر کمرشل فیز فائیو میں خاتون کی موت کیسے واقع ہوئی؟ گُتھی نہ سلجھ سکی۔ وزیر ترقی نسواں سندھ شاہینہ شیر علی کا خاتون کی مشکوک موت پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے واقعے کی مکمل تفصیلات طلب کرلیں۔انہوں نے واقعے کی تمام پہلوؤں سے انکوائری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کے مطابق واقعہ مشکوک ہے اور قتل کا شبہ ظاہر ہوتا ہے، ہر زاویے سے مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔ کراچی: ڈیفنس میں نئی نویلی دلہن کی موت پر شوہر کا کزن زیرِ حراستلڑکی کے والد نے قتل کا مقدمہ درج کرا دیا، پولیس کو بتایا بیٹی داماد کے رشتہ داروں کے گھر عارضی طور پر مقیم تھی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی...
اے ٹی ایم اور بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم ہتھیانے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایچ او فیصل ٹاؤن افضال راوف نے ٹیم کے ہمراہ ضلع قصور سے گروہ کو گرفتار کیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کہا کہ ملزمان مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم میں معصوم شہریوں کو ورغلاتے، بہانے سے اے ٹی ایم کارڈ سے موٹی رقم نکلوا کر رفوچکر ہو جاتے، ملزمان بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم نکل کر دینے کے بہانے بھی رقم ہتھیا لیتے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو شہری سے نوسربازی کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان نے اعتراف کیا کہ ملزمان ابتک شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیا چکے ہیں، گروپ کے قبضے...
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ ہندو مت کو صرف مذہبی معنوں تک محدود نہ سمجھا جائے، یہ ایک جامع اور ہمہ گیر تصور ہے۔ ان کے مطابق اگر مسلمان اور مسیحی اس ملک کی عبادت کرتے ہیں، بھارتی تہذیب و ثقافت کی پیروی کرتے ہیں، تو اپنی روایات اور رسوم چھوڑے بغیر بھی وہ ہندو کہلائے جا سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت: ’آئی لو محمدﷺ‘ کہنے پر مقدمات، مسلمانوں کے خلاف نیا کریک ڈاؤن آسام کے دورے کے موقع پر موہن بھاگوت آر ایس ایس کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں دانشوروں، اسکالروں، ایڈیٹرز، قلمکاروں اور کاروباری شخصیات سے خطاب کررہے تھے۔ #RSS chief doesn't understand the difference...
ملتان(ویب ڈیسک) ملتان کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ثانیہ زہرا قتل کیس میں مقتولہ کے شوہر علی رضا کو سزائے موت سنادی۔ ثانیہ زہرا قتل کیس میں شوہر علی رضا، ساس عذرا پروین، دیور علی حیدر سمیت 6 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے شوہر علی رضا کو دفعہ 302 کے تحت سزائے موت سنائی جبکہ ساس عذرا پروین اور دیور علی حیدر کو عمر قید کی سزا سنائی گئی، 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا جبکہ 3 ملزمان کو رہا کردیا گیا۔ فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتولہ ثانیہ زہرا کے والد اسد عباس شاہ نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کے لیے اکیلا لڑتا رہا،...
چین میں ایک شخص کی ذاتی زندگی نے سوشل میڈیا پر اخلاقی بحث چھیڑ دی ہے۔ 57 سالہ گُوئی جون من نے اپنی بیوی ژان وین لیان کو 2017 میں وفات کے بعد کرائیونکس کے ذریعے منجمد کرایا تھا۔ وہ چین میں اس طریقے سے محفوظ کی جانے والی پہلی شخصیت بنی تھیں۔ یہ بھی پڑھیے: کوہستان کے برف پوش پہاڑوں سے حیرت انگیز خبر، 28 سال بعد برف سے لاش برآمد ان کا جسم شانڈونگ یِن فنگ لائف سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں -190 ڈگری سینٹی گریڈ پر ایک بڑے کرائیونک ٹینک میں محفوظ ہے، جس کے لیے گُوئی نے 30 سال کا معاہدہ کیا تھا۔ تاہم، حالیہ انٹرویو میں سامنے آیا کہ گُوئی 2020 سے وانگ چون شیایا...
اسلام ٹائمز: جب تک دوہرا معیار بین الاقوامی سیاست پر حاوی رہے گا، عالمی امن خطرے میں رہے گا۔ عالمی سلامتی کا مستقبل اس دوہرے انداز کو ختم کرنے اور ایک سادہ سچائی کو قبول کرنے پر منحصر ہے۔ حقیقی سلامتی اور امن صرف اسی صورت میں حاصل ہوسکتا ہے، جب بڑی طاقتیں جوہری ہتھیاروں پر اپنی اجارہ داری ترک کر دیں اور مشترکہ اصولوں پر عمل کریں۔ ایران، اپنی قانونی اور اخلاقی منطق پر بھروسہ کرتے ہوئے، اس نقطہ نظر کے خلاف کھڑا ہوا ہے اور اس نے دکھایا ہے کہ جوہری ہتھیاروں پر انحصار کیے بغیر قومی سلامتی، آزادی اور علاقائی کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔ آج بہت سی قوموں نے محسوس کیا ہے کہ دنیا کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)پی پی پی رکن قومی اسمبلی ذوالفقار بہن کے گھر ڈاکے میں ملوث ایک ملزم عثمان سیال کو جھنگ پنجاب سے گرفتارکرلیا ، پولیس، دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے، ذرائع، ایس ایس پی نوشہرو فیروز میر روحل کھوسو نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ نوشہرو فیروز، نواب شاہ اور حیدر آباد اضلاع کی پولیس نے مشترکہ آپریشن میں ذولفقار بہن کے گھر ڈاکہ زنی میں ملوث بین الصوبائی جیسل بلوچ گروہ کے عثمان سیال کوپونے دو کلو سونا، 53 لاکھ کی نقدی، 2 کلاشنکوف، گولیاں اور ایک پستول سمیت گرفتار کرلیا ہے مذکورہ گروہ پنجاب سندھ اورخیبر پختونخواہ کے علاقوں میں ڈاکہ زنی کی وارداتیں کرتا تھا، پی پی پی رکن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کے قتل میں ملوث خاتون سمیت تین گرفتار ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ پولیس نے مقتول کے قتل کے مقدمے میں گرفتار تینوں ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا، جہاں تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ مقدمے کی مزید تفتیش، واقعے کے محرکات اور شواہد کی برآمدگی کے لیے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ ضروری ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمان کو پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر...
مقتولہ ثانیہ زہرا کی پھندا لگی لاش گھر کے کمرے سے برامد ہوئی تھی، تھانہ نیو ملتان میں ثانیہ کے شوہر علی رضا، دیور حیدر رضا، ساس عذرا پروین سمیت چھ افراد کو مقدمہ میں نامزد کیا گیا تھا، ثانیہ زہرا قتل کیس ایک سال چار ماہ اور نو دن عدالت میں زیر سماعت رہا۔ اسلام ٹائمز۔ ملتان کی ثانیہ زہرا قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محسن علی خان نے فیصلہ سنایا، ثانیہ زہرا قتل کیس میں مرکزی ملزم علی رضا کو سزائے موت جبکہ علی رضا کے بھائی اور والدہ کو عمر قید کی سزادی گئی، مقتولہ ثانیہ زہرا کی پھندا لگی لاش گھر کے کمرے سے برآمد ہوئی تھی، مدعی پارٹی...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں نئی نویلی دلہن کی موت پر شوہر کے کزن کو حراست میں لے لیا گیا۔لڑکی کے والد نے قتل کا مقدمہ درج کرا دیا، پولیس کو بتایا بیٹی داماد کے رشتہ داروں کے گھر عارضی طور پر مقیم تھی۔رشتہ داروں کے مطابق گزشتہ شام لڑکی چھت پر گئی تھی، کافی دیر تک واپس نہیں آئی، بعد میں معلوم ہوا کہ کسی نے گلا گھونٹا اور بےہوش چھوڑ دیا۔لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ اسپتال لانے پر ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کی۔واضح رہے کہ لڑکی سیالکوٹ سے ایک ماہ قبل شادی کر کے کراچی آئی تھی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ 27 کے بعد 28ویں ترمیم بھی دراصل ڈکٹیٹر شپ کی طرف پیش قدمی اور صوبوں کے حق حاکمیت پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش ہے، حقیقیت میں خوشحال صوبے ہی مضبوط و مستحکم ملک کی ضمانت ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ ریاست سے کوئی بھی فرد یا گروہ طاقتور نہیں ہوسکتا، مسنگ پرسن اور دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ باعث تشویش ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا یہ کہنا کہ صوبے میں دہشت گردی خود ساختہ اور خیبر پختونخوا کو تجربہ گاہ بنا دینے کا بیان وفاقی حکومت اور اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے، چھوٹے صوبوں کئے ساتھ ناروا...
کراچی درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز5 بدر کمرشل اسٹریٹ نمبر سیون اے کے فلیٹ سے ملنے والی 17 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش کا معمہ تاحال حل نہیں کیا جا سکا۔ درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز5 بدر کمرشل اسٹریٹ نمبر سیون اے کے فلیٹ سے ملنے والی 17 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش کا معمہ تاحال حل نہیں کیا جا سکا۔ لڑکی کی لاش فلیٹ سے نہیں بلکہ چار منزلہ رہائشی عمارت کی چھت سے ملی تھی، جاں بحق ہونے والی زینب کا آبائی تعلق پنجاب کے علاقے سیالکوٹ سے تھا جو اپنے شوہر کے ساتھ اپنی شادی کے ایک ماہ بعد ہنی مون منانے کراچی آئی تھی۔ متوفیہ کا شوہر جو ایک حساس ادارے کا اہلکار...
—فائل فوٹو کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 5 کی رہائشی عمارت میں پھندے سے لٹکی پائی جانے نئی نویلی دلہن کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ متوفیہ کا ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے، متوفیہ کی موت گلا دبنے کے باعث ہوئی۔انہوں نے کہا کہ کیمیائی تجزیے اور ڈی این اے کے لیے متوفیہ کے جسم کے نمونے حاصل کر لیے ہیں۔ کراچی: 16 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد، زیادتی کا شبہ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے، لڑکی کے والدین سے رابطہ ہوا ہے، معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں رہائشی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) گلستان جوہر سے بے نامی ڈمپر پکڑا گیا جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 9 سے ٹریفک پولیس نے ایک بے نامی ڈمپر پکڑا جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑک پر چل رہا تھا۔ ڈرائیور کے پاس لائسنس نہیں تھا، گاڑی میں نمبر پلیٹ یا ٹریکر موجود نہیں تھا، اور وہ مقررہ اوقات کار کی خلاف ورزی بھی کر رہا تھا۔ٹریفک پولیس کا افسر سوال پوچھتا رہا اور ڈرائیور نفی میں گردن ہلاتا رہا، افسر نے پوچھا این آئی سی ہے؟ تو ڈرائیور نے کہا نہیں، گاڑی کے آگے پیچھے نمبرپلیٹ ہے؟ وہ بھی نہیں، گاڑی میں ٹریکر لگا...
کراچی کے علاقوں گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں سفید رنگ کی گاڑیاں چوری کرنے والا گینگ سر گرم ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان گزشتہ ہفتے کے دوران 5 گاڑیاں چوری کرکے فرار ہوئے، ملزمان صبح 6 سے 10 بجے کے دوران وارداتیں کرتے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان واردات کے لیے ایک ہی گاڑی کا استعمال کررہے ہیں، ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے کیپ اور ماسک پہن رکھا ہوتا ہے۔چوری کی گئی گاڑیاں تاحال برآمد نہیں ہوسکی، یہ ملزمان اس سے قبل ناظم آباد میں وارداتیں کرتے رہے ہیں۔
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے ایک لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ زینب زوجہ زین عمر کی پھندا لگی لاش ڈیفنس فیز 5 بدر کمرشل کے فلیٹ سے ملی ہے۔ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی لگ رہا تھا تاہم مزید تفتیش کے دوران خودکشی کا معاملہ مشکوک لگ رہا ہے، لاش کا پوسٹ مارٹم ہونے کےبعد صورتحال واضح ہوگی۔ پولیس کے مطابق لڑکی کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور اس کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی، شادی کے بعد لڑکی اپنے شوہر کی خالہ کے گھر رہائش پذیر تھی جبکہ واقعے کے وقت شوہر گھر پر موجود نہیں تھا۔ ایران نے بھارتی شہریوں کیلئے...