سرگودھا: تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے 17 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
سرگودھا میں بغیر وارنٹ گھر میں داخل ہونے اور خاتون اور ان کے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنانے پر ایس ایچ او سمیت 17 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اہلکاروں پر چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔
مدعی خاتون کا کہنا ہے کہ 7 اگست کو ایس ایچ او اور سب انسپکٹر سمیت 17 اہلکار بغیر وارنٹ دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور انہیں اور ان کے شوہر کو لوہے کے راڈ سے تشدد کا نشانہ بنایا اور تین تولے سونا اور لاکٹ بھی لے گئے۔
پولیس کے مطابق، مقدمہ میں نامزد کوئی بھی اہلکار اب تک نہ تو گرفتار کیا جا سکا ہے اور نہ ہی محکمانہ طور پر معطل ہوا ہے، مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لیہ: اپنے ہی بیٹے کو فروخت کرنے والا شخص ایک سال بعد گرفتار
لیہ میں ایک ایسا شخص جس نے پیسے کے لالچ میں اپنا نومولود بیٹا فروخت کیا تھا، ایک سال بعد پولیس کی کارروائی میں گرفتار کر لیا گیا۔
واقعہ لیہ کے علاقے کروڑ لعل عیسن کا ہے، جہاں بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے میں ملزم کے علاوہ چار دیگر افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
متاثرہ خاتون نے بتایا کہ مقامی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے بعد شوہر نے انہیں بتایا کہ بچہ بیمار ہے اور اسے اسپتال لے گئے ہیں۔ جب خاتون بار بار بچے کی واپسی کا مطالبہ کرتی رہیں، تو شوہر نے انہیں گھر سے نکال دیا۔ کئی کوششوں کے بعد خاتون نے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔
پولیس کی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے بچے کو 8 لاکھ روپے میں فروخت کیا، جبکہ بچے کو خریدنے والے جوڑے نے بھی اس بات کی تصدیق کی۔
پولیس کے مطابق ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد بچہ اپنی والدہ کے حوالے کیا جائے گا، اور ملزم کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
یہ کیس والدین اور بچوں کے حقوق کی حفاظت کے لیے ایک سنگین مثال کے طور پر سامنے آیا ہے۔