بھارتی ایئر لائن کمپنی کے ایک 60 سالہ پائلٹ روہت سرن نے جہاز کی ساتھی عملے کو بنگلور کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 26 سالہ خاتون کیبن کریو نے پائلٹ کے خلاف شکایت مقامی تھانے میں درج کرائی ہے۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا۔

پولیس کو دیئے گئے بیان میں خاتون کیبن کریو نے بتایا کہ جنسی زیادتی کا یہ واقعہ 18 نومبر 2025 کو مقامی ہوٹل میں پیش آیا۔

نوجوان خاتون کیبن کریو نے مزید بتایا کہ ایک چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے رات گئے بنگلور پہنچے تھے اور واپسی کے لیے رات ہوٹل میں قیام تھا۔

متاثرہ خاتون نے مزید کہا کہ ملزم پائلٹ نے اپنے کمرے کے باہر سگریٹ پینے کی پیشکش کی اور زبردستی کمرے کے اندر کھینچ لیا۔

خاتون کیبن کریو نے مزید بتایا کہ مجھے نوکری سے نکالنے کی دھمکیاں دیکر ڈرا دھمکایا اور تشدد کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

مقامی تھانے کی پولیس نے اس سنگین نوعیت کے کیس کو مزید تفتیش کے لیے بنگلورو کے ہلاسورو پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔

بنگلورو پولیس فی الحال تفصیلی بیانات ریکارڈ کرنے، شواہد اکٹھے کرنے، ہوٹل سے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینے اور واقعات کی ترتیب کی چھان بین کے عمل میں ہے۔

تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے جب کہ پائلٹ کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری یا قانونی چارہ جوئی بھی شروع نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کے باعث مودی کے ہندوستان کو ریپستان کہا جاتا ہے، جہاں گائے تو محفوظ ہے لیکن ایک عورت کی عزت محفوظ نہیں۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خاتون کیبن کریو نے جنسی زیادتی کا ہوٹل میں

پڑھیں:

لڑکیوں کو بلیک میل اور ان کا جنسی استحصال کرنے والا ملزم ایک خاتون نے کیسے بے نقاب کیا؟

ٹیکنالوجی جہاں آسانیاں فراہم کرتی ہے وہیں احتیاط نہ برتنے کی صورت میں سنگین مسائل بھی جنم لے سکتے ہیں۔ آج کل موبائل فون ہیکنگ ایک عام مسئلہ بنتا جا رہا ہے، اور اکثر لوگ ایسے لنکس کھول بیٹھتے ہیں جو ان کے موبائل کا مکمل کنٹرول ہیکرز کے ہاتھ میں دے دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:محبت، بلیک میلنگ اور قتل، خوفناک واردات کی تفصیل سامنے آگئی

چند ماہ سے اس نوعیت کی کئی شکایات سامنے آئیں، مگر متاثرہ افراد کا شکوہ یہ رہا کہ کارروائی کے باوجود انہیں انصاف نہیں ملا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے مسلسل انتباہ جاری کرتے رہتے ہیں، لیکن انجانے میں ایسے لنکس کھل ہی جاتے ہیں، اور ہیکرز تک پہنچنا تقریباً ناممکن سمجھا جاتا ہے۔

مگر یہ کہانی کنول نامی ایک ایسی خاتون کی ہے جنہوں نے نہ صرف ایک خطرناک ہیکر کا مقابلہ کیا بلکہ سینکڑوں لڑکیوں کو اس کے چنگل سے بچا بھی لیا۔

ہیکنگ کے ذریعے بلیک میلنگ کا آغاز

12 نومبر کی رات 2 بجے کنول کے فون پر واٹس ایپ کا میسیج موصول ہوا۔ میسیج بھیجنے والے نمبر کے ساتھ ان کی بیٹی کی سہیلی کی تصویر موجود تھی، اس لیے معاملہ پہلے پہل معمولی محسوس ہوا۔ لیکن چند لمحوں بعد پیسوں کی تصاویر اور پھر نازیبا پیغامات موصول ہونے لگے، جس سے واضح ہو گیا کہ یہ کوئی دھوکہ ہے۔

کنول فوراً اس لڑکی کے گھر پہنچیں، جہاں معلوم ہوا کہ اس سہیلی کا فون ہیک ہو چکا ہے اور ایسے پیغامات دیگر لڑکیوں کو بھی موصول ہو رہے ہیں۔ پہلی بار اس طرح کے مسئلے سے سامنا ہونے کے باعث کنول اور ان کا خاندان شدید پریشان ہو گیا۔

ملزم کو جال میں پھنسانا اور گرفتاری

کنول نے واپس آکر سارا معاملہ اپنے شوہر اسامہ کو بتایا، جنہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ ملزم سے رابطہ برقرار رکھ کر اسے اپنی طرف مائل کریں اور پھر یہاں بلائیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں موبائل ہیکنگ کی بڑی کارروائی، اپنے موبائل کو کیسے محفوظ بنایا جاسکتا ہے؟

5 دن کی مسلسل ذہانت پر مبنی حکمت عملی کے بعد 17 نومبر کو کنول سمیر نامی شخص کو رنچھوڑ لائن بلانے میں کامیاب ہو گئیں۔ جمیلہ اسٹریٹ کے قریب کنول اور اسامہ نے ملزم کو پکڑ لیا۔ اس نے دھمکیاں دے کر جان چھڑانے کی کوشش بھی کی، لیکن ناکام رہا۔ اس موقع پر وہ لڑکی بھی موجود تھی جس کی تصویر کا استعمال کرکے بلیک میلنگ کا آغاز ہوا تھا۔ ملزم کو عیدگاہ تھانے کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس تحقیقات میں سینکڑوں لڑکیوں کا استحصال سامنے آگیا

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کے مطابق ملزم مختلف لنکس بھیج کر خواتین کے موبائل فون اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کر لیتا تھا، پھر ان کی انتہائی ذاتی نوعیت کی معلومات تک رسائی حاصل کر لیتا۔

اس کے بعد وہ انہیں پیسوں کا لالچ دے کر یا دھمکا کر بلاتا، ان سے جنسی زیادتی کرتا، ویڈیوز بناتا اور انہی ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کر کے رقم بٹورتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 2 موبائل فون برآمد کیے جن میں بڑی تعداد میں غیر اخلاقی ویڈیوز موجود تھیں۔

ایس ایچ او عیدگاہ حفیظ اعوان کے مطابق ملزم سمیر کے موبائل سے 500 سے زائد فحش ویڈیوز برآمد ہوئیں جن میں زیادہ تر مختلف خواتین شامل تھیں۔ ملزم گزشتہ 2 سال سے یہی کام کر رہا تھا۔ کچھ ویڈیوز اس نے ڈیلیٹ بھی کر دی تھیں۔

پولیس نے مزید تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے تاکہ ملزم کے دوسرے جرائم اور اس کے نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلیک میلنگ رنچھوڑ لائن فون ہیکنگ موبائل فون

متعلقہ مضامین

  • 60 سالہ بھارتی پائلٹ کی 26 سالہ کیبن کریو سے جنسی زیادتی
  • پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختیار کی شہادت کو 10 سال بیت گئے
  • 60 سالہ پائلٹ کی ایئر ہوسٹس سے مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ، مقدمہ درج
  • لڑکیوں کو بلیک میل اور ان کا جنسی استحصال کرنے والا ملزم ایک خاتون نے کیسے بے نقاب کیا؟
  • اسپین: کیتھولک بشپ رافیل زورنوزا جنسی زیادتی کے الزام پر مستعفی
  • برطانیہ پلٹ شخص اور اس کے ساتھیوں کی خاتون سے اجتماعی زیادتی
  • برطانیہ میں افغان شہری نے 12 سالہ بچی کیساتھ جنسی زیادتی کا اعتراف کرلیا
  • امریکا؛ بیٹی کے 14 سالہ دوست کیساتھ جنسی تعلق پر خاتون کو 26 سال قید
  • امریکا: 14 سالہ لڑکے سے جنسی تعلق پر خاتون کو 26 سال قید کی سزا