ایتھوپیا: 12 ہزار سال سےخاموش آتش فشاں پھٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
ایتھوپیا میں 12 ہزار سال سےخاموش آتش فشاں پھٹ گیا۔ عدیس ابابا سے خبر ایجنسی کے مطابق آتش فشاں سے نکلنے والا دھواں 46 ہزار فٹ کی بلندی تک پہنچ گیا۔
پیرس سے فرانسیسی موسمیاتی ادارہ ہیلی گُبی کے مطابق آتش فشاں 12 ہزار سال میں پہلی بار پھٹا ہے۔ آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ کے بادل یمن، عمان، بھارت اور شمالی پاکستان تک پہنچیں گے۔
امریکی ماہرین ارضیات کے مطابق ہیلی گُبی آتش فشاں پھٹنے کا اس سے پہلے کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایتھوپیا کے حکام نے آتش فشاں پھٹنے سے جانی نقصان یا انخلا کا نہیں بتایا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔