data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: پاکستان کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختار کی شہادت کو 10 سال بیت گئے۔ قوم کی قابل فخر بیٹی کو تمغہ بسالت سے بھی نوازا گیا۔

فلائنگ آفیسرمریم مختیار 24 نومبر 2015 کو میانوالی کے قریب تربیتی پرواز کے دوران طیارہ کریش میں شہید ہو گئی تھیں۔قوم کی قابل فخر بیٹی مریم مختیار نے ہزاروں فٹ کی بلندی پر اڑنے والے تربیتی جنگی جہاز میں پیدا ہونے والی خرابی کے دوران انسانی آبادی کو بچاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔

مریم مختارنے مئی 2011 کو پاک فضائیہ کے 132ویں جی ڈی پائلٹ کورس میں شمولیت اختیار کی، تربیت کے دوسرے مرحلے میں مریم پاک فضائیہ کے ان جانبازوں کی صف میں شامل ہونے جا رہی تھی، جنھوں نے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں۔

صنف نازک ہونے کے باوجود مریم مختیار نے بہادری کی ایسی تاریخ رقم کی جس کی مثال شاید ڈھونڈنے سے بھی نہ ملے۔ جی ڈی کورس کی تکمیل کے بعد فائٹر کنورشن کے ایک اہم مشن کے دوران مریم مختیار کے ڈبل کاک پٹ تربیتی جنگی جہاز میں اچانک سنگین نوعیت کی فنی خرابی پیدا ہوئی، جس کے بعد یہ بات لازم ہو چکی تھی کہ کم سے کم وقت میں جہاز کو چھوڑ کر کاک پٹ سے پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگائی جائے۔

واضح رہے کہ 18 مئی 1992 کو کراچی میں پیدا ہونے والی مریم نے ابتدائی تعلیم ملیر کینٹ کے اسکول اور کالج سے حاصل کی تھی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مریم مختیار

پڑھیں:

پاکستانی نوجوان کی محبت میں پولش خاتون پاکستان پہنچی، اسلام قبول کرکے نکاح کر لیا

سرگودھا کے رہائشی نوجوان مطیع اللہ کی محبت میں پولینڈ کی خاتون شادی کے لیے پاکستان آ گئی اور اسلام قبول کرنے کے بعد مطیع اللہ سے نکاح کر لیا۔ خاتون نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام مریم رکھ لیا۔
مطیع اللہ کے مطابق، پولینڈ کی رہائشی مانگورزانا سے ان کی سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی۔ چند روز قبل مانگورزانا پاکستان پہنچی اور بھلوال کی فیملی کورٹ میں جج ثمر حیات کے سامنے مطیع اللہ سے قانونی طور پر شادی کر لی۔
اس سے قبل مریم نے جامع مسجد حامد شاہ میں معروف عالم دین قاضی نگاہ مصطفٰی چشتی کے ہاتھوں اسلام قبول کیا اور اپنا اسلامی نام مریم رکھ لیا۔
مریم نے اس موقع پر کہا کہ وہ اپنی مرضی سے پاکستان آئی ہیں، اسلام قبول کیا اور شادی کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان پر کسی قسم کا دباؤ نہیں تھا اور یہ سب ان کی ذاتی خواہش اور فیصلہ تھا۔
یہ واقعہ بین الاقوامی محبت اور ثقافتی رشتوں کی ایک منفرد مثال کے طور پر سامنے آیا ہے، جہاں محبت نے سرحدیں عبور کیں اور دونوں نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • 60 سالہ پائلٹ نے 26 سالہ کیبن کریو کو ہوٹل میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
  • 60 سالہ بھارتی پائلٹ کی 26 سالہ کیبن کریو سے جنسی زیادتی
  • پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختیار کی شہادت کو 10 سال بیت گئے
  • 60 سالہ پائلٹ کی ایئر ہوسٹس سے مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ، مقدمہ درج
  • بدقسمت ٹائی ٹینک جہاز کے مسافر کی قیمتی گھڑی نیلامی میں فروخت، قیمت ہوش اڑا دے گی
  • پہلی پاکستانی شہیدخاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی آج دسویں برسی
  • بھارتی فضائیہ کو ایک اور دھچکا
  • پاشا گل کے یوم شہادت پر منعقدہ تقریب میں پیش کردہ قراردادیں
  • پاکستانی نوجوان کی محبت میں پولش خاتون پاکستان پہنچی، اسلام قبول کرکے نکاح کر لیا