بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس انڈیا سلینا جیٹلی نے اپنے شوہر پیٹر ہیگ کے خلاف گھریلو تشدد، ذہنی ظلم و ستم اور مالی ہیر پھیر کے الزامات کے ساتھ قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ سلینا نے 50 کروڑ روپے سمیت دیگر معاوضوں کا مطالبہ کیا ہے اور بچوں کی کفالت کے لیے بھی عدالت سے رجوع کیا ہے۔

ان کے وکیل نِہاریکا کرنجوالہ مشرا نے بتایا کہ سلینا کی شادی کے دوران انہیں جسمانی اور جذباتی تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔ پیٹر ہیگ نے سلینا کے ساتھ شدید ظلم کیا اور ان کی مالی اور سماجی آزادی کو محدود کیا۔ نِہاریکا نے مزید کہا کہ 2017 میں سلینا کے والدین اور ایک بچے کے انتقال کے بعد ان کی کمزوری کا فائدہ اٹھا کر ان کی ممبئی کی جائیداد گفٹ ڈیڈ کے ذریعے اپنے نام کروائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ سلینا جیٹلی کا شوہر پر تشدد کا الزام، بڑے ہرجانے کا دعویٰ کردیا

نِہاریکا کے مطابق، سیلینا نے اپنی شادی کے دوران جسمانی تشدد کا سامنا کیا۔ وہ اکتوبر میں ممبئی واپس آئیں۔ انہیں بار بار دھمکیاں دی گئیں۔ ان کے ساتھ بہت ظلم برتا گیا، اور وہ عوام میں انہیں کہتے تھے تم میری نوکرانی جیسی لگتی ہو اور لوگ سمجھیں گے میں باہر اپنے ملازم کے ساتھ ہوں۔ انہوں نے دھمکیاں بھی دیں کہ میں تمہارا چہرہ بگاڑ دوں گا۔

اس وقت سلینا کے بچے آسٹریا میں پیٹر کے ساتھ ہیں۔ وہ آسٹریا کے شہری ہیں۔ ہم نے کفالت کے لیے درخواست دی ہے۔ پیٹر نے آسٹریا میں طلاق کا معاملہ شروع کیا ہے، جس کے خلاف وہ بھی لڑ رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آسٹریا کی عدالت نے سیلینا کو اپنے بچوں سے روزانہ ایک گھنٹے کی ٹیلی فونک رسائی دی ہے۔ اس کے مطابق، وہ اب بچوں سے روزانہ ایک گھنٹہ بات کر سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’لوگوں نے کہا بھینس کی طرح لگتی ہو‘، سابق مس انڈیا فائنلسٹ نے وزن میں حیران کن کمی کیسے کی؟

واضح رہے کہ سلینا کی شادی 2010 میں ایک آسٹریائی تاجر پیٹر ہاگ سے ہوئی تھی۔ ان کے تین بیٹے ہیں، جڑواں بچے، ونسٹن اور وِراج، 2012 میں پیدا ہوئے، اور آرتھر، 2017 میں پیدا ہوئے۔ ان کا ایک بیٹا، شمشیر، دل کے عارضے کی وجہ سے انتقال کر گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ پیٹر ہاگ سابق مس انڈیا سلینا جیٹلی سلینا جیٹلی طلاق مس انڈیا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بالی ووڈ سابق مس انڈیا سلینا جیٹلی سلینا جیٹلی طلاق مس انڈیا سابق مس انڈیا سلینا جیٹلی کے ساتھ

پڑھیں:

انڈیا گیٹ دہلی پر احتجاج معاملے میں 22 افراد عدالتی حراست میں لئے گئے

پولیس نے کہا کہ احتجاج فضائی آلودگی کے خلاف تھا پھر نکسی نعرے کیوں لگے۔ مظاہرین کو 4 بار روکا گیا لیکن وہ آگے بڑھتے رہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کے انڈیا گیٹ پر مظاہرے کے دوران کئی احتجاجیوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ آج عدالت میں پیشی کے دوران مظاہرین نے عدالت میں کہا کہ پولیس حراست میں ان کے ساتھ مار پیٹ اور بدسلوکی کی گئی حالانکہ مظاہرے کے بعد گرفتار 23 میں سے 22 افراد کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ دہلی میں مبینہ طور پر نکسلی کمانڈر مانڈی ہڈما کی موت کے خلاف ہوئے مظاہروں کے بعد پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کیا تھا۔ ہفتے کو اس معاملے میں بڑی عدالتی کارروائی عمل میں آئی۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے 23 میں سے 22 مظاہرین کو عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ یہ مظاہرے کرتویہ پتھ اور پارلیمنٹ اسٹریٹ علاقے میں ہوئے تھے۔ ہٹیالہ ہاؤس کورٹ کے جج اریدمن سنگھ چیما کی عدالت میں 6 ملزمین کو پیش کیا گیا۔ ان میں 5 بالغ اور ایک نے نابالغ ہونے کا دعویٰ کیا۔ پولیس نے دو دن کی حراست مانگی تھی لیکن عدالت نے دلائل کو کافی نہیں مانا اور عرضی خارج کردی۔

پارلیمنٹ اسٹریٹ پر گرفتار 17 ملزمین پر الزام ہے کہ انہوں نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ دھکا مکی کی، نکسل ہڈما کی حمایت میں نعرے لگائے اور پیپر پاؤڈر اسپرے کیا۔ پولیس نے عدالت میں ویڈیو دکھایا جس میں کچھ لوگ اسپرے کرتے نظر آئے۔ پولیس نے کہا کہ احتجاج آلودگی کے خلاف تھا پھر نکسی نعرے کیوں لگے۔ پولیس نے کہا کہ ان لوگوں کو 4 بار روکا گیا لیکن وہ آگے بڑھتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حراست ملنے سے نکسل لنک کی تفتییش کی جاسکے گی۔ پولیس نے یہ بھی کہا کہ حراست میں بدسلوکی کا اندیشہ نہیں ہے کیونکہ جانچ ابھی شروعاتی مرحلے میں ہے۔

ملزمین کے وکیل نے کہا کہ یہ پڑھے لکھے طالب علم ہیں جنہوں نے "جل۔ جنگل۔ زمین" اور آلودگی کو جوڑ کر اپنی بات رکھی۔ ایف آئی آر میں کہیں بھی نکسلواد کا ذکر نہیں ہے اس لئے ان کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک نہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز ہوئے مظاہرے سے متعلق دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ ایک کرتویہ پتھ پر ہوئی واردات کے لئے اور دوسری پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے میں۔ اس طرح مجموعی طور پر 17 ملزمین کو تین دن کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا ہے۔ ان انہیں 27 نومبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کے بال مونڈ دیے، نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کی دھمکی
  • کراچی میں خاتون کا لرزہ خیز قتل؛ ملزمان نے شناخت چھپانے کےلیے چہرہ کچل ڈالا
  • کراچی میں کنگز بلڈرز کی جانب سے جدید طرز تعمیر اور عالمی معیار کی رہائشی سہولتوں سے آراستہ عظیم الشان منصوبہ ’’کنگز جے ایس ٹاور‘‘ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقر یب کے مو قع پر رکن قومی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر سندھ شہلا رضا کے ساتھ دیگر کا گروپ فوٹو
  • انڈیا گیٹ دہلی پر احتجاج معاملے میں 22 افراد عدالتی حراست میں لئے گئے
  • لاہور؛ پاکستانی نژاد امریکی خاتون سے سابق شوہر کی مبینہ زیادتی، مقدمہ درج
  • لاہور، امریکی نژاد پاکستانی خاتون سے سابق شوہر کی مبینہ زیادتی
  • بالی ووڈ اداکارہ سلینا جیٹلی کا شوہر پر تشدد کا الزام، بڑے ہرجانے کا دعویٰ کردیا
  • معروف یوٹیوبر عمار خان یاسر کے ساتھ سکیمرز کی فراڈ کی کوشش ، حیران کن انکشاف کر دیا 
  • دوسری شادی کا مشورہ دینے پر ،میرا شوہر پریشان ہو گیا ،منزہ عرف کا انکشاف