اسلام آباد، غیر قانونی مقیم 539 افغانیوں کو حراست میں لے لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
فائل فوٹو
اسلام آباد پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم 539 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔
دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کیا ہے، جس کے دوران غیر قانونی مقیم 539 افغان باشندے حراست میں لیے گئے، انہیں افغانستان واپس بھجوایا جائے گا۔
حکام کے مطابق زیر حراست افغان باشندے کسی قسم کا ویزا یا دیگر دستاویز پیش نہیں کرسکے۔
پولیس حکام کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو حاجی کیمپ سے افغانستان کے بارڈر پر منتقل کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: کلفٹن اتوار بازار کے قریب گراؤنڈ خاتون کی لاش برآمد
فائل فوٹوکراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 2 اتوار بازار کے قریب گراؤنڈ سے نامعلوم خاتون کی لاش ملی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون کی عمر تقریباً 40 سے 42 سال ہوگی، جس کی شناخت کے لیے کوشش کی جارہی ہے۔
حکام کے مطابق خاتون کے ہاتھ ٹیپ سے باندھے گئے تھے جبکہ شناخت چھپانے کےلیے چہرے کی کھال مکمل طور پر اتار دی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے گلے پر رسی سے پھندا لگانے کے نشانات بھی ہیں۔