فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 2 اتوار بازار کے قریب گراؤنڈ سے نامعلوم خاتون کی لاش ملی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون کی عمر تقریباً 40 سے 42 سال ہوگی، جس کی شناخت کے لیے کوشش کی جارہی ہے۔

حکام کے مطابق خاتون کے ہاتھ ٹیپ سے باندھے گئے تھے جبکہ شناخت چھپانے کےلیے چہرے کی کھال مکمل طور پر اتار دی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے گلے پر رسی سے پھندا لگانے کے نشانات بھی ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی، گارڈن کے علاقے میں پولیس مقابلہ، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:

شہر قائد کے علاقے ڈسٹرکٹ سٹی گارڈن تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وارلی روڈ چڑیا گھر کے قریب پولیس گشت کے دوران مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔

پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے بعد دونوں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے، جن کی شناخت سلیم اور آصف کے نام سے ہوئی ہے۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو پستول بمعہ راؤنڈز اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

زخمی ملزمان کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں تیز رفتار مسافر کوچ نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا
  • کراچی: کلفٹن بازار کے قریب گراؤنڈ سے 40سالہ خاتون کی لاش برآمد
  • لاہور،داتا دربار کے قریب مسمار کیے گئے پالتوجانوروں کے بازار کا منظر
  • کراچی: نجی کمپنی کے ملازمین سے 17 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے
  • کراچی میں نجی کمپنی کے ملازمین سے دن دہاڑے 17 لاکھ روپے کی ڈکیتی
  • کندھ کوٹ: انڈس ہائی وے کے قریب گولہ پھٹنے سے 4 بچے جاں بحق
  • کراچی، گلشن حدید میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی: ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ایک زخمی
  • کراچی، گارڈن کے علاقے میں پولیس مقابلہ، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار