قیصر کھوکھر:  محکمہ قانون نے گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد گاڑیوں کے جرمانوں کے حوالے سے نیا آرڈیننس جاری کیا ہے۔

نئے قوانین کے مطابق مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں پر سخت جرمانے نافذ کیے جائیں گے۔

تیز رفتاری پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار روپے جرمانہ ہو گا,موٹر کار کو تیز رفتاری پر 5 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا,ریفک سگنل کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار جرمانہ ہوگا,سگنل کی خلاف ورزی پر تھری ویلر کو 3 ہزار روپے جرمانہ ہوگا,ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر کار کو 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا.

لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا

دوہزار سی سی گاڑیوں کو سگنل کی خلاف ورزی پر 10 ہزار جرمانہ ہوگا,دوہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں کوسگنل خلاف ورزی پر15 ہزار جرمانہ ہوگا,اوورلوڈنگ پر تھری ویلر کو 3 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا,اوورلوڈنگ پر 2ہزار سی سی سے کم گاڑیوں کو 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا,اوور لوڈنگ پر 2ہزار سی سی سےزائدگاڑیوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا.

ٹرالر کو اوورلوڈنگ پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا,دھواں چھوڑتی موٹرسائیکل کو 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا,تھری ویلر گاڑی کو دھواں چھوڑنے پر 3 ہزار روپے جرمانہ ہوگا,بڑی گاڑی کو دھواں چھوڑنے پر 8 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا,ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو دھواں چھوڑنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ ہوگا.

 کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار، 3 افراد زخمی حالت میں اسپتال منتقل

محکمہ قانون کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کے نفاذ سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں کمی آئے گی اور شہریوں کی حفاظت بہتر ہوگی۔


 

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا ہزار روپے جرمانہ ہوگا سگنل کی خلاف ورزی پر گاڑیوں کو

پڑھیں:

گاڑیوں کو ایم ٹیگ نہ لگوانے والوں کیلئے بری خبر

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں کو ایم ٹیگ (m tag)لگانے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ، گزشتہ 7 روز میں مجموعی طور پر 18 ہزار 757 گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگائے گئے۔

ضلعی انتظامیہ نے تمام شہریوں سے اپنی گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آئندہ مرحلے میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کو وفاقی دارالحکومت میں چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 10 پوائنٹس پر 3 ہزار 511 گاڑیوں کو Mtag لگائے گئے،شہریوں کی آسانی کے لیے ایم ٹیگ کے 10 پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔

پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

شہر میں ایم ٹیگ کے حوالے سے پوائنٹس میں مزید اضافہ کیا جائے گا،ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں، آج ہی اپنی گاڑی پر ایم ٹیگ لگوائیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ہیلمٹ قوانین مزید سخت، موٹر سائیکل سواروں کے لیے نئی شرط عائد
  • خواتین پر تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی، ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد ہونا ہوگا: صدر آصف علی زرداری
  • موٹر سائیکل سواروں کے لیے نئی شرط عائد
  • کراچی والے ہوجائیں ہوشیار! ٹریفک پولیس نے بڑا اعلان کردیا
  • کراچی، شہریوں کو نمبر پلیٹس درستگی کیلئے 5 دسمبر تک کی مہلت
  • کراچی کے شہریوں کو نمبر پلیٹس درست کروانے کیلیے 5 دسمبر تک کی مہلت
  • موٹرسائیکل سواردونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار، ورنہ ای چلان ہوگا
  • جعلی نمبر پلیٹ لگانے والوں کیخلاف مقدمہ درج ہوگا
  • گاڑیوں کو ایم ٹیگ نہ لگوانے والوں کیلئے بری خبر