کراچی ای چالان کو 30 روز مکمل، 93 ہزار سے زائد چالان ہوگئے، انکی قیمت کیا رہی؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں ای چالان سسٹم کے نفاذ کو 30 دن مکمل ہو گئے ہیں، اور اس دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 93 ہزار سے زائد چالان جاری کیے جا چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کیمروں کی مدد سے سب سے زیادہ 57 ہزار 541 چالان سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر کیے گئے، جبکہ ہیلمٹ نہ پہننے پر 22 ہزار 227 موٹر سائیکل سواروں کو چالان ہوا۔
ڈمپر، ٹریلر اور واٹر ٹینکر میں نصب ٹریکرز کے ذریعے تیز رفتاری کے 1 ہزار 188 چالان جاری ہوئے، جب کہ دیگر گاڑیوں کی تیز رفتاری کے 2 ہزار 699 چالان سامنے آئے۔
ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر 3 ہزار 102 چالان کیے گئے۔
اس کے علاوہ فینسی نمبر پلیٹ رکھنے والی گاڑیوں کے 1 ہزار 278 اور رنگین شیشوں والی گاڑیوں کے 1 ہزار 178 چالان ہوئے۔
اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 611 جبکہ رانگ وے پر گاڑی چلانے پر 426 چالان جاری کیے گئے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 57 کروڑ 54 لاکھ 10 ہزار روپے، ہیلمٹ نہ پہننے پر 11 کروڑ 11 لاکھ 35 ہزار روپے اور رنگین شیشوں والی گاڑیوں پر 2 کروڑ 94 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔