City 42:
2025-11-26@08:48:49 GMT

ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی، فی یونٹ کتنی کمی ہوگی؟

اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT

 اویس کیانی  :کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 65پیسےسستی کرنےکی درخواست پرنیپراکل سماعت کرے گا۔

سی پی پی اے نےاکتوبرکی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کرنےکی درخواست کر رکھی ہے،ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کراچی کے بجلی صارفین پر بھی ہوگا۔

اس وقت کراچی سمیت ملک بھر کےلیےستمبرکی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ لاگوہے،ستمبرکی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی48پیسے فی یونٹ سستی کی گئی تھی۔

لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

آنجہانی دھرمیندر اپنے پیچھے کتنی دولت چھوڑ کر گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر پیر کو 89 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئے لیکن اپنے پیچھے اربوں روپے کی دولت چھوڑ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر کی ذاتی کمائی، سرمایہ کاری، جائیدادوں اور کاروباری اثاثوں کو ملا کر ان کی مجموعی دولت 335 کروڑ سے 450 کروڑ روپے کے درمیان بتائی جاتی ہے۔

دھرمیندر نے اپنی چھ دہائیوں پر مشتمل فلمی زندگی میں صرف اداکاری سے ہی نہیں بلکہ مختلف کاروباری سرمایہ کاریوں سے بھی خاطر خواہ دولت جمع کی۔ 

ان کی آمدن کا بڑا حصہ فلموں، برانڈ اینڈورسمنٹس، اسٹوڈیو شیئرز اور رئیل اسٹیٹ جائیدادوں سے آتا رہا۔ انہیں مالی نظم و ضبط اور دانش مندانہ سرمایہ کاریوں کے باعث فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین شخصیات میں شمار کیا جاتا تھا۔

مزید پڑھیں: دھرمیندر نے اپنے آخری ویڈیو پیغام میں کیا کہا تھا؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

رپورٹس کے مطابق دیول خاندان مجموعی طور پر 1000 کروڑ روپے سے زائد کا مالک ہے جس میں سنی دیول، بوبی دیول اور خاندان کے دیگر افراد کے اثاثے شامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دیول فیملی بھارتی فلم انڈسٹری کے طاقتور اور بااثر خاندانوں کی فہرست میں سب سے اوپر دیکھی جاتی ہے۔

دھرمیندر کی وفات کے بعد ان کے چھوڑے گئے اثاثے دونوں خاندانوں یعنی پرکاش کور اور ہیمامالنی کے بچوں کے درمیان قانونی طریقے سے تقسیم ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ دھرمیندر نے پہلی شادی 1954ء میں محض 19 سال کی عمر میں پرکاش کور سے شادی کی، اس شادی سے اِن کے چار بچے سنی دیول، بوبی دیول، وجیتا دیول اور اجیتا دیول ہیں۔

دھرمیندر نے دوسری شادی 1980ء میں اداکارہ ہیمامالنی سے شادی کی تھی جن کے ساتھ اُنہوں نے متعدد سُپرہٹ فلمیں بھی کیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • آنجہانی دھرمیندر اپنے پیچھے کتنی دولت چھوڑ کر گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • کراچی، دو الگ الگ پولیس مقابلوں میں 2 زخمی سمیت 5 ڈاکو گرفتار
  • یوم تاسیس کے جلسے میں اقلیتی برادری کی بھرپور نمائندگی یقینی ہوگی‘رمیش کمار
  • سونے کی مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں قیمت کتنی ہوگئی؟
  • سونے کی مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں  قیمت کتنی ہوگئی؟
  • کراچی کو رواں ماہ 88 کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا رہا
  • کراچی، رواں ماہ 88 کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوا، واٹر کارپوریشن
  • کراچی میں رواں ماہ 88 کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوا، واٹر کارپوریشن
  • کراچی میں بھتہ خور اسلحہ سمیت گرفتار