کراچی میں بھتہ خور اسلحہ سمیت گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
ترجمان رینجرز نے کہا کہ ملزم 2019ء سے لیاری گینگ وار عبدالصمد کے فرنٹ مین کے ساتھ منسلک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔ اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق کاٹھیاواری گروپ سے ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ملزم 2019ء سے لیاری گینگ وار عبدالصمد کے فرنٹ مین کے ساتھ منسلک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھتہ خوری میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔