جماعت اسلامی کا 3 روزہ اجتماعِ عام جاری، لاکھوں محبِ وطن پاکستانیوں کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کا 3 روزہ اجتماعِ عام نظام بدلو مینار پاکستان میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے، جس میں ملک بھر سے آئے لاکھوں محب وطن پاکستانی شریک ہیں، پنڈال کے میدان میں علما، اسکالرز، نوجوانوں، اساتذہ، خواتین اور بزرگوں سے بھرا ہوا ہے۔
اجتماع کے پہلے روز ہونے والے افتتاحی سیشن میں مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی جدوجہد، فکر اور جماعت اسلامی کے قیام کے بنیادی مقاصد پر تفصیلی نقطہ بیان کیا گیا، جسے شرکا نے بھرپور توجہ کے ساتھ سنا۔
جماعت اسلامی پاکستان کا 3 روزہ اجتماعِ عام نظام بدلو کے پہلے دن کا آغاز جمعہ کی نماز کے بعد ظہر تا عصر سیشن سے ہوا جس میں مختلف مکاتبِ فکر کے علما نے ملک کی موجودہ صورتِ حال اور امتِ مسلمہ کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی۔
شام 5 بجے ہونے والے افتتاحی سیشن میں چیئرمین مرکزی شوریٰ،ناظم اعلیٰ،نائب امراء اور امیر جماعت اسلامی پاکستان
کریں گے اور پاکستان کے سیاسی، معاشی اور سماجی مسائل کا جامع تجزیہ پیش کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے لائحہ عمل پر گفتگو کریں گے۔
بعدازاں شام 7:00 بجے دورِ جدید کے فتنوں کا احاطہ کے عنوان سے خصوصی نشست ہوگی، جس میں ماہرینِ دین نے نوجوانوں کو درپیش فکری حملوں، مغربی تہذیبی یلغار، سوشل میڈیا کے اثرات اور اسلامی طرزِ فکر کے مضبوط خطوط بیان کریں گے۔
پہلے روز کا ایک اور اہم سیشن رات 9:30 بجے ہوگا جس میں نظامِ تعلیم اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان سے پاکستان کے تعلیمی ڈھانچے، اصلاحات کی ضرورت، اور اسلامی و اخلاقی تربیت کے نظام پر گفتگو کیجائے گی، پہلا دن رات 11:30 بجے اجتماعی دعا اور خصوصی خطاب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
مافیاز کے ظالمانہ نظام کوبرداشت نہیں کریں گے، حافظ نعیم
78سال سے ظلم و جبر کے نظام نے عوام کے ارمانوں کا خون کیا،امیر جماعت اسلامی
6ویںاور 27ویں ترمیم نے تو بیڑا غرق کردیا ،مینار پاکستان پر پریس کانفرنس سے خطاب
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 78سال سے ظلم و جبر کے نظام نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے لوگوں کے ارمانوں کا خون کیا۔ عدالتیں انصاف دے سکیں نہ ادارے کسی کام آسکے۔ عوام بنیادی حقوق اور سہولیات سے محروم ہیں کوئی ان کا پرسان حال نہیں۔ 26ویںاور 27ویں ترمیم نے تو بیڑا غرق کردیا ہے۔جماعت اسلامی عوام کو وڈیروں،جاگیرداروں اور مافیاز کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی۔جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں شرکت کے لئے ملک بھر سے قافلے مینار پاکستان لاہور پہنچنا شروع ہوگئے،لاکھوں لوگوں کے قیام و طعام کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ بیرون ممالک سے بھی اسلامی تحریکوں کے قائدین بھی بڑی تعداد میں اجتماع میں شریک ہوں گے۔جماعت اسلامی کا یہ اجتماع عا م ملک و قوم کے لئے امید کے نئے چراغ روشن کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینار پاکستان اجتماع گاہ میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم اور نائب امیر و ناظم اجتماع لیا قت بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔