بھارتی شائقین کی انوکھی منطق، گوہاٹی ٹیسٹ میں شکست کا الزام ’چائے‘ پر لگادیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
بھارتی ٹیم 25 سال بعد جنوبی افریقا کے ہاتھوں ہوم ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کی شکست کے دہانے پر ہے۔
گوہاٹی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں 549 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 58 رنز پر آدھی ٹیم ڈھیر ہونے کے بعد شائقین نے انوکھی منطق نکال لی۔
جہاں بعض شائقین بھارتی ٹیم کی خراب کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں وہیں کچھ شائقین بھارتی ٹیم کی حمایت میں شکست پر مختلف انوکھے جواز پیش کررہے ہیں۔
بھارتی ٹیم کی حالیہ خراب کارکردگی کا سبب کسی نے بیٹنگ کو قرار دیا تو کسی نے بولنگ کو موردِ الزام ٹھہرایا لیکن ایک نے تو حد ہی کردی اور ذمہ دار ’چائے‘ کو قرار دے دیا۔
ایک بھارتی شائق نے کہا کہ ’کھانے سے پہلے چائے کا وقفہ رکھنا ہی بھارتی ٹیم کی تباہ کن کارکردگی کی وجہ ہے‘۔
واضح رہے کہ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب ڈے ٹیسٹ میچ میں کھانے سے قبل چائے کا وقفہ رکھا گیا ہے۔
یہ فیصلہ مشرقی بھارتی خطے میں سورج کے جلد طلوع اور غروب ہونے کی وجہ سے کیا گیا تھا۔ اس تبدیلی کا مقصد یہ تھا کہ دن کے 90 اوورز قدرتی روشنی میں مکمل کیے جا سکیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی ٹیم کی
پڑھیں:
جنوبی افریقا نے 25 سال بعد بھارت میں ٹیسٹ میچ جیتا
جنوبی افریقا نے بھارت میں ٹیسٹ کرکٹ کا تاریخی میچ جیتتے ہوئے بھارتی ٹیم کو 408 رنز سے شکست دے دی، اور یوں 25 سال بعد بھارت کی سرزمین پر دوبارہ فتح حاصل کی۔
گوہاٹی ٹیسٹ کے پانچویں روز جنوبی افریقا نے بھارتی ٹیم کے گھمنڈ کو خاک میں ملا دیا۔ مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور اپنی پہلی اننگز میں 489 رنز بنائے۔ جواب میں بھارتی ٹیم صرف 201 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور پہلی اننگز میں 288 رنز کے نقصان میں چلی گئی۔
جنوبی افریقا نے اپنی دوسری اننگز 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 260 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی، جس کے بعد بھارت کی دوسری اننگز میں صرف 140 رنز بنے اور وہ 408 رنز سے شکست کھا گئی۔
یہ فتح خاص اہمیت کی حامل ہے کیونکہ آخری بار جنوبی افریقا نے بھارت میں ٹیسٹ سیریز 2000 میں جیتی تھی، اور اب 25 سال بعد یہ تاریخی کامیابی دوبارہ دہرائی گئی۔
اس سے قبل ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں بھی جنوبی افریقا نے تیسری دن صرف 30 رنز کے فرق سے میچ جیت کر شائقین کو حیران کر دیا تھا۔