City 42:
2025-11-25@09:14:52 GMT

کراچی والے ہوجائیں ہوشیار! ٹریفک پولیس نے بڑا اعلان کردیا

اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT

ویب ڈیسک: شہر قائد میں ٹریفک پولیس نے غیرقانونی یا جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والے گاڑی مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔

کراچی ٹریفک پولیس نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ دسمبر 2025 تک اپنی گاڑیوں کے لیے باضابطہ نئی نمبر پلیٹس حاصل کر لیں۔ بصورت دیگر وقت گزرنے کے بعد غیر قانونی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو ضبط کر لیا جائے گا۔

ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ کراچی پولیس جلد ایک جامع کریک ڈاؤن شروع کرے گی۔ جس میں ان تمام گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جن پر غیرقانونی یا جعلی نمبر پلیٹس لگی ہوں گی۔

  راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا

انہوں نے کہا کہ شہری 5 دسمبر تک اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن تفصیلات اور نمبر پلیٹس درست کروا لیں۔ مقررہ تاریخ کے بعد کسی بھی گاڑی پر غیرقانونی نمبر پلیٹ موجود ہوئی تو اسے ضبط کر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے 31 اکتوبر تک نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔ تاہم مدت ختم ہونے کے بعد اس میں مزید دو ماہ کی توسیع کی گئی جو 31 دسمبر کو ختم ہو جائے گی۔

کراچی میں نیا نمبر پلیٹ سسٹم اجرک ڈیزائن والی سیکیورٹی پلیٹس پر مشتمل ہے۔ جس میں جدید تکنیکی خصوصیات جیسے آر ایف آئی ڈی چپس، لیزر سیریل اور بارکوڈ شامل ہیں۔ سندھ حکومت نے ان کا استعمال لازمی قرار دیا ہے اور نئی نمبر پلیٹس کے بغیر کسی بھی گاڑی کو جرمانے کا سامنا ہو سکتا ہے۔

گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل

واضح رہے کہ لاہور سیف سٹیز حکام کے مطابق اپنی گاڑی پر کسی دوسری گاڑی کا نمبر لگا کر چلانے والوں کے خلاف مانیٹرنگ شروع کردی گئی، روزانہ شہر میں چلنے والی گاڑیوں کو ایکسائز کے ڈیٹا کے مطابق چیک کیا جارہا ہے، جعلی نمبر پلیٹس کا استعمال کرکے گاڑیوں کو مختلف کرائمز میں استعمال کیا جاتا ہے، جعلی نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف تھانوں میں مقدمات درج ہونگے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف

پڑھیں:

کراچی:ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ

ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کارروائی میں جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا  ۔ ترجمان ایف آئی اے کے  مطابق محمد آصف نامی ملزم بین الاقوامی پرواز کے ذریعے سعودی عرب جا رہا تھا۔ ملزم کے پاسپورٹس پر ہیوی ٹرک ڈرائیور کی ملازمت کے حوالے سے ویزا لگا ہوا تھا۔ملزم کی جانب سے لائسنس برانچ کلفٹن سے جاری کردہ ایچ ٹی وی لائسنس پیش کیا گیا جو کہ جعلی نکلا۔ ملزم کا تعلق کراچی سے ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے مذکورہ لائسنس ایجنٹ سے 1 لاکھ 27 ہزار روپے میں حاصل کیا۔ ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ وہ کبھی بھی لائسنس برانچ کلفٹن نہیں گیا۔ایجنٹ نے ملزم کو مذکورہ جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنوا کر دیا۔ ملزم کو بعد ازاں ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صوبہ بھر میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری
  • کراچی، شہریوں کو نمبر پلیٹس درستگی کیلئے 5 دسمبر تک کی مہلت
  • کراچی کے شہریوں کو نمبر پلیٹس درست کروانے کیلیے 5 دسمبر تک کی مہلت
  • ایکس کےنئےفیچر نے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کرنےوالے انسانی حقوق کے جعلی علمبرداروں کا پردہ چاک کردیا
  • کراچی پولیس چیف نے جعلی نمبر پلیٹس لگانے والوں کو ڈیڈ لائن کے ساتھ وارننگ جاری کردی
  • جعلی نمبر پلیٹ لگانے والوں کیخلاف مقدمہ درج ہوگا
  • راولپنڈی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان سسٹم فعال
  • کراچی، جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو پرواز سےآف لوڈ
  • کراچی:ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ