معروف یوٹیوبر عمار خان یاسر کے ساتھ سکیمرز کی فراڈ کی کوشش ، حیران کن انکشاف کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف یوٹیوبر عمار خان یاسر نے پوڈ کاسٹ میں انکشاف کیا کہ نہیں میزان بینک کے آفیشل نمبر سے کال موصول ہوئی، جس میں کال کرنے والا اس کے بینک اکاؤنٹ کی مکمل تفصیلات بتا کر OTP مانگ کر اکاؤنٹ خالی کرنے کی کوشش کرتا رہالیکن میں نے کال ریکارڈ کی اور ویڈیو کے ذریعے عوام کو خبردار کیا۔
تفصیلات کے مطابق عمار خان یاسر کا کہناتھا کہ ویڈیو کو 20 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں، جس کے بعد متعدد لوگوں نے رابطہ کرکے بتایا کہ وہ بھی ایسے ہی فراڈ کا شکار ہو چکے ہیں۔ کئی افراد کے 10 ہزار سے 3 لاکھ روپے جبکہ ایک شخص کے 16 لاکھ روپے تک نکال لیے گئے۔ فراڈ کرنے والوں کے پاس میری اہلیہ کا ATM کارڈ نمبر، تفصیلات اور دیگر معلومات پہلے سے موجود تھیں، حالانکہ یہ کارڈ کبھی کسی دکان، POS مشین یا آن لائن استعمال نہیں ہوا۔
چیچہ وطنی، ضمنی انتخابات میں شادی والے دن ووٹ ڈالنے والے دُولہے کے ولیمے میں ن لیگی امیدوار کی انٹری، سب کو حیران کردیا
ان کا کہناتھا کہ یہ ڈیٹا کہیں نہ کہیں سے بینکنگ سسٹم کے اندر سے لیک ہوا ہے۔ بینک خود ایسا نہیں کرتے، مگر حقیقت یہ ہے کہ ڈیٹا سکیمرز تک پہنچ رہا ہے اور یہی اصل خطرہ ہے۔واقعے کے بعد میزان بینک ہیڈکوارٹر کی جانب سے مجھ سے رابطہ کیا گیا، اور بتایا گیا کہ معاملہ سنجیدگی سے دیکھا جا رہا ہے اور متعلقہ برانچ اس سے مزید معلومات لے گی تاکہ عوام کو بہتر طریقے سے آگاہ کیا جا سکے۔
عمار کا کہناتھا کہ میں نے بینک حکام سے درخواست کی کہ ایک سائبر سیکیورٹی ماہر بھی فراہم کیا جائے تاکہ پوڈکاسٹ کے ذریعے لوگوں کو اس فراڈ کے طریقۂ کار اور حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا جا سکے۔
فیروز خان نے علیزے سے علیحدگی کے معاملے پر خاموشی توڑ دی
سکیمرز سے بچنے کا طریقہ
سکیمرز بینک کے آفیشل نمبرز تک spoof کر لیتے ہیں۔کال کتنی ہی اصلی لگے اپنا CNIC، ATM تفصیلات یا OTP کبھی بھی نہ دیں۔بینک کبھی بھی OTP نہیں مانگتا۔آپ کے نمبر پر آنے والا ہر کوڈ صرف آپ کی ذاتی سکیورٹی کے لیے ہوتا ہے۔
کل میں نے ایک ویڈیو بنائی تھی جس میں بتایا تھا کہ مجھے میزان بینک کے آفیشل نمبر سے کال آئی، اور کال کرنے والا میرے بینک اکاؤنٹ کی ساری تفصیلات بتا کر مجھ سے OTP مانگ کر صفایا کرنا چاہتا تھا ، اسے بینک اکاؤنت کی ساری تصیلات پہلے سے پتا تھی
میں نے وہ کال ریکارڈ کی، ویڈیو بنائی… pic.
مزید :
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
علیمہ خانم کی جائیدادوں کی تحقیقات مکمل ،کچھ نہیں ملا
10اضلاع کے تحریری جواب کے مطابق ان اضلاع میں علیمہ خانم کی کوئی جائیداد موجود نہیں،رپورٹ
پنجاب حکومت نے علیمہ خانم کے اثاثہ جات کی تفصیلات مانگی تھی، تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا
ایف بی آر نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم کی غیر منقولہ اثاثہ جات کے حوالے سے رپورٹ مرتب کرلی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق علیمہ خان کے غیر منقولہ اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرنے کے معاملے پر ایف بی آر کے سینئر ممبر برائے بورڈ آف پنجاب نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔علیمہ خانم کے غیر منقولہ اثاثہ جات سے متعلق ابتدائی رپورٹ میں ڈپٹی کمشنرز کی فراہم کی گئی تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 15سے زائد اضلاع میں علیمہ خانم کی کوئی بھی جائیداد نہیں ملی، دس اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے جواب بھی جمع کروا دیا۔ایف بی آر رپورٹ میںبتایاگیاہے کہ 10اضلاع کے تحریری جواب کے مطابق ان اضلاع میں علیمہ خانم کی کوئی بھی جائیداد موجود نہیں ہے ، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، خوشاب، جھنگ سمیت دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے جواب دے دیا۔ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاوید کو آگاہ کیا گیا ۔پنجاب حکومت کی جانب سے علیمہ خانم کے اثاثہ جات کی تفصیلات مانگی گئی تھی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی جانب سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا۔مراسلے میں علیمہ خانم کی پنجاب بھر سے جائیدادوں کی تفصیلات مرتب کرکے ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی، پنجاب بھر سے علیمہ خانم کے نام غیر منقولہ ،زرعی رقبوں کی تفصیلات طلب کی گئیں، جس کے تحت ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔