ایف بی آر: علیمہ خان کی جائیدادوں سے متعلق رپورٹ تیار
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251125-01-8
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بورڈ آف ریونیو نے عمران خان کی بہن علیمہ خان کی غیر منقولہ اثاثہ جات کے حوالے سے رپورٹ مرتب کرلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق علیمہ خان کے غیر منقولہ اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرنے کے معاملے پر ایف بی آر کے سینئر ممبر برائے بورڈ آف پنجاب نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔علیمہ خان کے غیر منقولہ اثاثہ جات سے متعلق ابتدائی رپورٹ میں ڈپٹی کمشنرز کی فراہم کی گئی تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 15 سے زاید اضلاع میں علیمہ خان کی کوئی بھی جائیداد نہیں ملی، 10 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے جواب بھی جمع کروا دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔