data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے میں تاخیر پر وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے لکھا ہے کہ چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے کا 35 سال سے شروع نہ ہونا عدم اعتماد پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ چاروں صوبوں کے منصوبوں میں سے صرف سی آر بی سی کینال پر پیش رفت نہیں ہوئی، جبکہ دیگر صوبوں کے آبپاشی منصوبے1991کے واٹر اپورشنمنٹ اکارڈ کے تحت مکمل ہوچکے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سی سی آئی نے منصوبے کی فنانسنگ 65 فیصد وفاق اور35 فیصد صوبے کے ذمے مقررکی تھی، تاہم وفاق نے خیبر پختونخوا کے منصوبے جان بوجھ کر سرد خانے میں ڈال دیے، ایکنک نے 2022 میں 189 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دی مگر منصوبہ شروع نہ ہوسکا۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ واپڈا مسلسل پروکیورمنٹ اور کوالیفکیشن پراسیس میں تاخیر کر رہا ہے، حکومت نیزمین کے حصول کے لیے 2ارب روپے جاری اور مزید 5 ارب روپے مختص کیے، واپڈا کی لینڈ ایکوزیشن بھی سست روی کا شکار ہے۔ انہوں نے لکھا کہ وفاقی حکومت کی صرف 100ملین روپے کی الاٹمنٹ غیرسنجیدہ رویہ ہے، چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبہ دہشت گردی سے متاثر علاقوں کیلئے اہم ہے، یہ منصوبہ 38 ارب روپے کا معاشی فائدہ دے سکتا ہے۔ سہیل آفریدی نے خط میں مزید کہنا تھا کہ چشمہ رائٹ بینک کینال سے 2.

8 لاکھ ایکڑ سے زائد زمین سیراب ہوگی، اس منصوبے میں تاخیر سے عوام میں اعتماد کا بحران پیدا ہو گا۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چشمہ رائٹ بینک کینال میں تاخیر

پڑھیں:

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس: جناح میڈیکل کمپلیکس پر کام تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد:

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس کے بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انہیں اسپتال کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے مختلف مراحل میں تکنیکی تعاون فراہم کرنے پر آغا خان فاؤنڈیشن سے اظہار تشکر کیا۔

انہوں نے ہدایت دی کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کے علاج و معالجے کے تمام مجوزہ مراکز پر کام تیز کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس ہم سب کی مشترکہ کوششوں سے عنقریب مکمل ہوگا، یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ اس پورے خطے میں صحت کے شعبے کا ایک مثالی منصوبہ ہوگا۔

وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ جناح میڈیکل کمپلیکس میں نہ صرف طبی خدمات بلکہ بین الاقوامی معیار کی طبی تربیت، تعلیم اور تحقیق کے لیے درکار سہولیات کی فراہمی پر کام تیزی سے جاری ہے، جناح میڈیکل کمپلیکس کو عالمی معیار کے مطابق لانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تحقیق اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور روبوٹکس کا استعمال کیا جائے گا۔

اجلاس میں جے ایم سی کے بورڈ نے جناح میڈیکل کمپلیکس کے منصوبے کی تعمیر کے تمام مراحل میں وزیراعظم کی جانب سے مسلسل تعاون اور رہنمائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

دریں اثنا اجلاس میں بورڈ کے ارکان اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کی تعمیر نو کیلیے 25 ارب روپے کی منظوری دیدی
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
  • کراچی: نجی کمپنی کے ملازمین سے 17 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے
  • چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبےمیں تاخیر، سہیل آفریدی کا وزیراعظم کو خط
  • وزیراعلی خیبرپختونخوا نے چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے میں تاخیر پر وزیراعظم کو خط لکھ دیا
  • چشمہ رائٹ بینک کینال کو پی ایس ڈی پی فنڈنگ کے ذریعے جلد شروع کرایا جائے، سہیل آفریدی کا وزیراعظم کو خط
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس: جناح میڈیکل کمپلیکس پر کام تیز کرنے کی ہدایت
  • امریکی بینک کا ریکوڈِک منصوبے کے لیے 1 ارب 25 کروڑ ڈالر قرض دینے کا اعلان
  • 155 ریلوے اسٹیشنز شمسی توانائی پر منتقل، ریونیو میں اربوں روپے اضافے کے منصوبے جاری