Nawaiwaqt:
2025-11-18@13:14:54 GMT

امریکی سفارتخانے کے 3 رکنی وفد کی اڈیالہ جیل آمد

اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT

امریکی سفارتخانے کے 3 رکنی وفد کی اڈیالہ جیل آمد

امریکی سفارتخانے کے 3 رکنی وفد نے اڈیالہ جیل میں قید امریکی شہری سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے کی چیف کونسل آفیسر ٹریسی زیپی، آمنہ بی بی اور  سکیورٹی آفیسر اسامہ حنیف پر مشتمل وفد اڈیالہ جیل پہنچا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے وفد کو قیدی محمود احمد اعوان تک قونصلر رسائی دی گئی جہاں وفد قیدی سے ملاقات کے بعد جیل سے روانہ ہوگیا۔جیل ذرائع کے مطابق امریکی شہری محمود احمد اعوان تھانہ روات میں درج مقدمے میں قید ہے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ایئر پنجاب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا حکومت سے مراعات کا مطالبہ

علی رامے: ایئر پنجاب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے حکومت پنجاب سے مختلف مراعات کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

 پنجاب حکومت نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے لیے فی میٹنگ ایک لاکھ روپے معاوضے کی منظوری دے دی، جبکہ محکمہ خزانہ نے بھی اس سفارش سے اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایئر پنجاب کے اعلان کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹرز کی متعدد میٹنگز ہو چکی ہیں۔

 حکومت نے کمپنی کے لیے 5 ارب روپے ابتدائی سرمایہ مختص کیا ہے، تاہم کمپنی کے آمدن کے ذرائع تاحال واضح نہیں ہیں۔

صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈائریکٹرز کے اخراجات اور دیگر مراعات بھی حکومت ہی ادا کرے گی، جب کہ حکام کے مطابق کمپنی کے مالی ڈھانچے اور آمدنی کے نظام پر کام جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات، اسلام آباد دھماکے کی مذمت
  • ایئر پنجاب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا حکومت سے مراعات کا مطالبہ
  • امریکی سفارتخانے کے 3 رکنی وفد کی اڈیالہ جیل آمد
  • اسلام آباد میں ایم ٹیگ کن 7 مقامات سے حاصل کیے جاسکتے ہیں؟
  • امریکی سفارت خانے کے 3 رکنی وفد کی اڈیالہ جیل آمد
  • محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، اسلام آباد دھماکے کی مذمت
  • فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ
  • ایکشن کمیٹی ایک حقیقت، ریاستی معاملات چلانے کے لیے 20 رکنی کابینہ تشکیل دوں گا، فیصل ممتاز راٹھور
  • تہران کا پانی بحران: شہری کیسے رہ سکیں گے؟