انٹرنیشنل کرکٹ سٹے بازی میں ملوث امپائر سمیت 2 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ سٹے بازی میں ملوث امپائر سمیت 2 ملزمان گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) انٹرنیشنل کرکٹ سٹے بازی میں ملوث امپائر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے انٹرنیشنل کرکٹ سٹے بازی میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت مجیب الرحمان اور زاہد علی کے ناموں سے ہوئی ہے تاہم دونوں کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد میں الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
ذرائع نے کہا ملزم زاہد علی 2021 تک کرکٹ کھیلتا رہا اور ضلعی سطح پر امپائرنگ بھی کرتا رہا جبکہ وہ آن لائن کرکٹ جوئے میں ملوث تھا اور بین الاقوامی خواتین کرکٹرز کے ساتھ رابطے رکھتا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ زاہد علی نے زمبابوے، کینیا، گھانا سمیت دیگر افریقی ممالک کے کرکٹرز سے بھی رابطے کیے۔
ملزم زاہد علی خود کو پروفیشنل امپائر کے طور پر متعارف کراتا تھا اور مختلف ممالک میں منی لانڈرنگ میں بھی ملوث رہا۔
ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کے فونز سے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایف بی آر کا آئی ایم ایف کی شرائط پر مختلف شعبوں کا آڈٹ تیز کرنے کا فیصلہ ایف بی آر کا آئی ایم ایف کی شرائط پر مختلف شعبوں کا آڈٹ تیز کرنے کا فیصلہ علاقائی سلامتی کیلئے ایران کے ساتھ قریبی تعاون انتہائی اہم ہے، فیلڈ مارشل چھبیس نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کو عارضی عدالتی تحویل میں لے لیا گیا پاکستان کے پاس چینی کرنسی کے استعمال کے لیے جامع ریگولیٹری سسٹم موجود ہے، اسٹیٹ بینک سزایافتہ افسر کو صدر میڈل پہناتا ہے،آئینی عدالت بنالی،کام پھربھی نہیں ہورہے،جسٹس محسن کے سخت ریمارکس ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔