بورے والا: سفاک بیوی نے آشنا کے ساتھ ملکر سر پر اینٹیں مار کر شوہر کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
پنجاب کے ضلع بورے والا میں بیوی نے آشنا سے مل کر سر پر اینٹیں مار کر خاوند کو قتل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے عثمان ٹاون میں شادی شدہ شخص کو بہیمانہ انداز میں قتل کردیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ بیوی نے آشنا سے ملکر سر پر اینٹیں مار کر خاوند کو قتل کیا، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی۔
بورے والا پولیس نے کہا کہ پولیس نے مقتول کی بیوی اور اس کے مبینہ آشنا کو گرفتار کرلیا، مقتول نے دونوں کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
"ایتھوپیا کا 12 ہزار سال بعد پھٹنے والا آتش فشاں: راکھ کے بادل پاکستان تک، محکمۂ موسمیات نے تاریخی الرٹ جاری کردیا"
محکمہ موسمیات پاکستان نے ایتھوپیا کے آتش فشاں سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔ایتھوپیا میں دارالحکومت ادیس ابابا سے تقریباً 800 کلومیٹر دور افار ریجن میں 12 ہزار سال سےخاموش ہیلی گُبی آتش فشاں پھٹ گیا جس سے نکلنے والا دھواں 46 ہزار فُٹ کی بلندی تک پہنچ گیا۔ایتھوپیا میں آتش فشاں ہیلی گُبی پھٹنے سے راکھ کے بادل یمن ، عمان، بھارت، شمالی پاکستان تک پہنچے ہیں۔اس معاملے پر ترجمان محکمہ موسمیات پاکستان انجم نذیر کا کہنا ہے کہ آتش فشاں کی راکھ گوادر کے جنوب میں 60 ناٹیکل مائل پر دیکھی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ محکمہ موسمیات نے پہلی بار کسی آتش فشاں کی راکھ سے متعلق الرٹ جاری کیا، یہ راکھ 45ہزار فٹ کی بلندی پرتھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ڈومیسٹک پروازیں 34 سے 36 ہزار فٹ جبکہ بین الاقوامی پروازوں کے جہاز 40 سے 45 ہزار فٹ کی بلندی پر ہوتے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ یہ راکھ بین الاقومی پروازوں کے جہاز کے انجن کو متاثر کرسکتی ہیں۔واضح رہے کہ ہیلی گُبی آتش فشاں 12 ہزارسال میں پہلی بارپھٹا ہے۔ آتش فشاں پھٹنے سے جانی نقصان یا انخلا کا نہیں بتایا۔