تائیوان معاملے میں جو بھی مداخلت کرے گا ہم کچل دیں گے، چین
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین نے تائیوان کے معاملے میں مداخلت کرنے والی غیر ملکی طاقتوں کو خبردار کرتے ہوئے سخت پیغام دے دیا۔
چینی ترجمان برائے تائیوان افیئرز نے کہا کہ تائیوان کے معاملے میں جو بھی مداخلت کرے گا ہم کچل دیں گے، قومی سلامتی اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
ترجمان کے مطابق جاپان کا تائیوان کے قریب میزائل نصب کرنا انتہائی خطرناک ہے، یہ جان بوجھ کر خطے میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش ہے، چینی ترجمان
پینگ قینگن نے ایک معمول کی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمارا عزم مضبوط ہے، ہمارا عزم پختہ ہے اور ہمارے پاس اپنے قومی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے۔
واضح رہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ قرار دیتا ہے اور اس پر قابو پانے کیلئے طاقت کے استعمال کو مسترد نہیں کرتا۔ دوسری طرف تائیوان کی حکومت چین کے خود مختاری کے دعوے کو مسترد کرتی ہے اور کہتی ہے کہ صرف تائیوان کے عوام ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔