2025-11-26@11:25:31 GMT
تلاش کی گنتی: 104304
«خاندانوں کی»:
پاکستان تحریک انصاف 26 نومبر کو ملک گیر احتجاج کا پلان کر رہی تھی، تاہم پارٹی نے احتجاج کے بجائے صرف پشاور میں ایک مرکزی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں جاں بحق کارکنوں کے اہلِ خانہ سمیت پارٹی رہنما اور وزیرِاعلیٰ کی شرکت متوقع ہے۔ پارٹی کے مطابق یہ تقریب شام 5 بجے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس، فٹبال گراؤنڈ میں ہوگی۔ مختلف اضلاع میں قرآن خوانی کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔ احتجاج کے بجائے تقریب کیوں؟ حیات آباد میں تقریب کی تیاریوں میں مصروف پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے بتایا کہ اصل پلان ملک کے تمام بڑے شہروں میں احتجاج کا تھا۔ ان کے مطابق میرا ارادہ تو آج احتجاج میں نکلنے...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے سپریم کورٹ کی 2004 کی ایک اہم آبزرویشن کی بنیاد پر اپنے دلائل مکمل کیے۔ یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے اختیارات کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی درخواستوں پر اعتراضات عائد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سردار سرفراز ڈوگر نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ درخواست گزار کے مؤقف کو سن لیا گیا ہے، اس پر مناسب حکم جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی تجویز دی کہ معاملہ ہائیکورٹ کی انسپکشن ٹیم کو بھجوایا جاسکتا ہے،...
کراچی: کورنگی عوامی کالونی میں تیزرفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے بائیک سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، مشتعل افراد نے ٹینکر کے شیشے توڑ دیے اور ڈرائیور کو تشدد کرکے شدید زخمی کردیا۔ ایس ایچ او عوامی کالونی ملک عامر نے بتایا کہ عوامی کالونی تھانہ کی حدود میں کورنگی سنگر چورنگی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے 125 موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا، حادثے کے مقام پر موجود نامعلوم مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر پر پتھراؤ کرکے شیشے توڑ دیے۔ مشتعل افراد واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ ٹریفک حادثے کی اطلاع ملتے ہی...
پنجاب کے ضلع بھکر کی آفیشل کالونی میں میاں بیوی کے اغوا کا معمہ حل ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق بیوی اور اس کا آشنا محمد عمران خان نامی شہری کے قاتل نکلے۔ پولیس بھکر نے ملزمان کی نشاندہی پر مقتول کی لاش برآمد کر لی، لاش حیدرآباد تھل کے ریگستان کے ٹیلے میں دفن کی گئی تھی۔ ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق نے کہا کہ پولیس نے ایک ہفتے کی انتھک محنت کے بعد اندھے قاتل کا سراغ لگایا، بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر ( محمد عمران) کو قتل کیا ہے۔ ڈی پی او شہزاد رفیق نے کہا کہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا اور اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق اپوزیشن لیڈر اور تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب خان کو 4 اکتوبر کے احتجاج کیس میں اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے عدم حاضری پر سخت اظہارِ برہمی کرتے ہوئے نہ صرف عمر ایوب کی ملکی و غیر ملکی جائیداد کی تفصیلات طلب کر لی ہیں بلکہ ان کا پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 9 مئی سمیت دیگر کیسز میں قومی اسمبلی کے 8 ارکان کی نااہلی، عمر ایوب اپوزیشن لیڈر نہیں رہے کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ عدالت کے روبرو یہ مؤقف پیش کیا گیا کہ...
پیرس میں ڈروؤٹ ہاؤس کی جانب سے منعقدہ نیلامی میں مایہ ناز فرانسیسی امپریشنسٹ مصور پیئر آگست رینوار کی ایک نایاب پینٹنگ 1.68 ملین ڈالر میں فروخت ہوگئی۔ ’چائلڈ وِد ٹوائز، گیبریئیل اینڈ دی آرٹسٹز سن، ژاں‘ کے عنوان سے 1895 کے لگ بھگ بنائی گئی یہ تخلیق رینوار نے اپنی واحد شاگرد اور قریبی دوست جین بودو کو تحفے میں دی تھی، اور تب سے یہ انہی کے خاندان کی ملکیت میں تھی۔ یہ بھی پڑھیں: جنیوا: پکاسو کے قدیم منفرد فن پارے توقعات سے زیادہ قیمت پر نیلام رینوار امپریشنزم کے اُن صفِ اوّل کے فنکاروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے انیسویں صدی کے اختتام پر مصوری کے امکانات کو نئی جہت دی۔ Renoir painting of son sold...
اسلام ٹائمز: بلتستان کی یخ بستہ فضاؤں میں المیثم ٹرسٹ کی یہ مسلسل جدوجہد اس عملی عزم کا ثبوت ہے کہ دنیا میں اصل حرارت آگ یا دھوپ سے نہیں، انسان کے جذبۂ خدمت سے پیدا ہوتی ہے۔ یہ ادارہ اس خاموش حقیقت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے کہ اگر نیت سچی ہو اور قدم اخلاص سے اٹھیں تو ایک چھوٹی سی کاوش بھی کئی گھروں میں راحت، محبت، امید اور عزت کی روشنی بن کر پھیل جاتی ہے۔ ضرورت بس اتنی ہے کہ ہم میں سے ہر فرد اس سفرِ خیر کا حصہ بنے، تاکہ سردیاں چاہے جتنی سخت ہوں، انسانیت کا دامن ہمیشہ گرم رہے۔ تحریر: آغا زمانی بلتستان کی برف پوش وادیوں میں جہاں سرد ہوائیں...
ایف بی آر کا آئی ایم ایف کی شرائط پر مختلف شعبوں کا آڈٹ تیز کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ڈاکٹرز، بیوٹی پارلرز اور پینٹ سیکٹر کا آڈٹ شروع کر دیا۔ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے مطابق مختلف شعبوں کا آڈٹ تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق بڑے شہروں کے ڈاکٹرز اور بیوٹی پارلرز ایف بی آر کے ریڈارپر آگئے، کراچی، لاہور، اسلام آباد میں بڑے ڈاکٹرز کو نوٹس جاری کرنے کے عمل کا آغاز ہوگیا، پہلے مرحلے میں تینوں بڑے شہروں میں 250 مہنگے ڈاکٹرز کی آمدن کا آڈٹ ہوگا۔ذرائع ایف بی آر...
پنجاب حکومت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے نافذ کرتے ہوئے نیا آرڈیننس جاری کر دیا ہے، جس کے تحت مختلف خلاف ورزیوں پر اب 2 ہزار روپے سے 20 ہزار روپے تک جرمانے ہوں گے۔ نئے قانون کے مطابق تیز رفتاری کی صورت میں موٹرسائیکل سوار کو 2 ہزار جبکہ کارڈرائیور کو 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار، تھری ویلر کو 3 ہزار اور کار کو 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ 2000 سی سی تک کی گاڑیوں پر 10 ہزار اور 2000 سی سی سے زائد گاڑیوں پر 15 ہزار روپے کا جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔ اوور لوڈنگ کی صورت میں تھری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایکس (ٹوئٹر) نے نیا فیچر متعارف کرواتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ اگر کوئی صارف پلیٹ فارم کو وی پی این یا پراکسی کے ذریعے استعمال کر رہا ہے تو اب یہ بات دیگر صارفین کو بھی نظر آئے گی۔کمپنی کے مطابق اس تبدیلی کا بنیادی مقصد جعلی اکاؤنٹس، غلط معلومات اور شناخت چھپانے کے رجحان پر قابو پانا ہے، تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کوئی صارف جس ملک یا ریجن سے ہونے کا دعویٰ کر رہا ہے، وہ حقیقت سے مختلف تو نہیں۔یہ فیچر 21 نومبر سے مرحلہ وار شروع ہوا تھا اور اب عالمی سطح پر تمام صارفین تک پہنچ چکا ہے۔ ایکس کے پراڈکٹ ہیڈ نِکیتا بیئر کے مطابق صارفین کے پروفائل پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایکس (ٹوئٹر) نے نیا فیچر متعارف کرواتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ اگر کوئی صارف پلیٹ فارم کو وی پی این یا پراکسی کے ذریعے استعمال کر رہا ہے تو اب یہ بات دیگر صارفین کو بھی نظر آئے گی۔کمپنی کے مطابق اس تبدیلی کا بنیادی مقصد جعلی اکاؤنٹس، غلط معلومات اور شناخت چھپانے کے رجحان پر قابو پانا ہے، تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کوئی صارف جس ملک یا ریجن سے ہونے کا دعویٰ کر رہا ہے، وہ حقیقت سے مختلف تو نہیں۔یہ فیچر 21 نومبر سے مرحلہ وار شروع ہوا تھا اور اب عالمی سطح پر تمام صارفین تک پہنچ چکا ہے۔ ایکس کے پراڈکٹ ہیڈ نِکیتا بیئر کے مطابق صارفین کے پروفائل پر...
امریکا نے القاعدہ کے دو سینئر رہنماؤں اسامہ محمود اور عاطف یحییٰ غوری کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسامہ محمود پر ایک کروڑ ڈالر جبکہ عاطف یحییٰ غوری پر 50 لاکھ ڈالر تک انعام رکھا گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ دونوں افراد 2015 میں میشیٹی حملے اور 2016 میں ڈھاکا میں امریکی سفارت خانے کے ملازم کے قتل میں ملوث ہیں۔ ریوارڈز فار جسٹس (RFJ) کے مطابق ستمبر 2014 میں القاعدہ کے سابق امیر ایمن الظواہری نے القاعدہ برصغیر پاک و ہند (AQIS) کے قیام کا اعلان کیا، جس میں عاصم عمر کو امیر اور اسامہ محمود کو ترجمان مقرر کیا گیا۔ اسامہ محمود نے بعد میں AQIS کی قیادت سنبھالی...
کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں 14 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، پولیس کے اقدام سے اس میں بتدریج کمی آرہی ہے، کراچی میں جدید کیمروں کی تنصیب کا عمل جاری یے، کیمروں سے جرائم کم کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے تحت نارتھ ناظم آباد پولیس اسٹیشن میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے افتتاح کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب میں کہی۔ پولیس نے تحت شارع نورجہاں اور نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں مزید سی سی ٹی وی کیمرے لگائے ہیں۔ کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ میں نے کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل...
اسلام آباد: این سی سی آئی اے کرپشن اسکینڈل میں ملوث افسران کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 2 ایڈیشنل ڈائریکٹرز سمیت 10 افسران کے نام پی این آئی ایل میں شامل کر دیے گئے ہیں جب کہ بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے 3 فرنٹ مینوں کے نام بھی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے تمام ملزمان کا اکاؤنٹ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے اور مالی معاونت کا ریکارڈ بھی مل گیا ہے، جس کے بعد گرفتاری کے لیے 3 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 ملزمان نے...
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے سمندر کی قدرتی چمک اور پانی کی سبز رنگت کی وضاحت کردی۔ کراچی اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سمندر کی سبز رنگت اور رات کے وقت چمکتی ہوئی روشنی نے ماہی گیروں اور مقامی آبادی میں تشویش پیدا کی ہے، کئی لوگ اس مشاہدے کو زہریلی کائی یا ساحلی آلودگی سے جوڑ رہے تھے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے واضح کرتا ہےکہ یہ مظاہر قدرتی، غیر زہریلے اور موسمیاتی عوامل کے باعث پیدا ہونے والے سی اسپارکل (Noctiluca scintillans) کی موجودگی کا نتیجہ ہیں۔ اس عمل کا سمندری آلودگی یا نقصان دہ کائی سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ چھوٹا سا تیرتا ہوا جاندار بعض اوقات سبز، سرخ، نارنجی یا بے رنگ دکھائی دیتا ہے،پاکستان کے...
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ شہر میں گزشتہ سال کی نسبت وائلنٹ کرائم میں 55 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ نارتھ ناظم آباد پولیس اسٹیشن میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ شہر کا 18واں تھانہ ہے جہاں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق شہر میں نصب بعض کیمرے نہایت جدید ہیں جو نگرانی کو مزید مؤثر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نمبر پلیٹس کی شناخت کرنے والے کیمرے بھی سسٹم کا حصہ ہیں، اور مستقبل میں یہ نظام سیف سٹی پروجیکٹ سے منسلک کر دیا جائے گا، جس کے مثبت نتائج شہری خود دیکھیں گے۔...
—فائل فوٹو کمپٹیشن کمیشن نے سونے کی مارکیٹ پر ’اسسمنٹ اسٹڈی‘ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گولڈ مارکیٹ کو دستاویزی شکل دینے کے لیے اتھارٹی تشکیل دی جائے۔اسسمنٹ اسٹڈی میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سونے کی مارکیٹ غیر دستاویزی اور غیر شفاف قیمتوں کا شکار ہے، پاکستان میں سالانہ 60 سے 90 ٹن تک سونے کی کھپت ہوتی ہے، ملک میں 90 فیصد سے زیادہ سونے کی تجارت غیر رسمی چینلز سے ہوتی ہے۔کمپٹیشن کمیشن نے کہا کہ مالی سال 2024 میں 17 ملین ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا۔ ریکوڈک گولڈ پروجیکٹ 37 سال میں تقریباً 74 ارب ڈالر مالیت کا سونا پیدا کرے گا، ریکوڈک منصوبہ سونے کی سپلائی چین کو بدلنے کی ممکنہ...
—فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو غلط بیانی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔جسٹس راجہ غضنفر علی خان نے شہری شعیب ظفر کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے کہا کہ جب تک جرمانہ ادا نہیں ہوگا، درخواست گزار پولیس کی حراست میں رہے گا۔ پسند کی شادی سے انکار، نوجوان بجلی کے گھمبے پر چڑھ گیابالی ووڈ کی مشہورِ زمانہ فلم ’شعلے‘ کے مرکزی کردار ویرو کا ٹنکی والا آئیکونک سین اس وقت حقیقت کا روپ اختیار کر گیا، جب اجمیر میں لڑکے کے گھر والوں نے اس کی پسند کی شادی کروانے سے انکار کردیا۔ درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ 6 جون 2025 کو فریدہ بی بی کے...
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچے جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس ملاقات میں دوطرفہ تعاون، علاقائی سیکیورٹی کے امور اور پاکستان ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دورانِ ملاقات خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایران سے قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور بدلتی جیو اسٹریٹجک صورتحال کے تناظر میں اسٹریٹجک تعاون کی بڑھتی اہمیت...
فوٹو: اسکرین گریب کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے کارونجھر پہاڑ کی کٹائی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے وزیراعلیٰ ہاؤس تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب بڑھنے پر پولیس نے وکلا کو روکنے کی کوشش کی، پولیس سے جھڑپ اور دھکم پیل کے دوران کئی وکلا کنٹینر پر چڑھ گئے۔صدر کراچی بار عامر وڑائچ کا کہنا ہے کہ وہ تھرپاکر میں کارونجھر پہاڑ کی کٹائی کے خلاف ریلی نکال رہے ہیں۔عامر وڑائچ نے کہا کہ جب تک حکومت پہاڑوں کی کٹائی کا فیصلہ واپسی نہیں لیتی احتجاج جاری رہے گا۔ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سرفراز میتلو نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ آپ لیز دلوانے والوں کے ساتھ بھی ہیں اور منسوخ کرانے والوں کے...
اگر آپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو وی پی این کے ذریعے استعمال کرتے ہیں تو اب یہ بات دوسرے صارفین کو بھی پتا چل سکے گی۔ ایکس کے پروڈکٹ ہیڈ نکیتا بئیر نے کچھ عرصہ قبل بتایا تھا کہ پلیٹ فارم صارفین کے بارے میں مزید تفصیلات ظاہر کرے گا، جن میں ان کا ملک اور یہ بھی شامل ہوگا کہ وہ وی پی این استعمال کر رہے ہیں یا نہیں۔ اس نئے فیچر کا مقصد جعلی اکاؤنٹس اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ اب وی پی این استعمال کرنے والے صارفین کی پروفائل پر ایک وارننگ دکھائی دے گی، جس میں بتایا جائے گا کہ اکاؤنٹ پر ظاہر کیا گیا ملک یا خطہ...
ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، دوطرفہ تعاون بڑھانے اور خطے کی موجودہ صورتحال سمیت اہم سیکیورٹی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایران کے ساتھ قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ ایرانی سیکرٹری علی لاریجانی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کا باہمی تعاون خطے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور...
انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو عارضی عدالتی تحویل میں لینے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی۔ علیمہ خان نے استدعا کی کہ ان کے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، اس لیے انہیں جانے کی اجازت دی جائے، جس پر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بتایا کہ کرمنل پروسیجر کی سیکشن 351 کے تحت ملزمہ عدالتی تحویل میں ہیں۔ دھرنے کے دوران اڈیالہ جیل کے قریب علیمہ خان سمیت کئی کارکنوں کو رہا کیا گیا، تاہم عدالت نے کہا کہ ملزمہ عدالتی احاطے سے...
پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق بلدیاتی قانون میں متوقع ترامیم میں ایک ترمیم یہ بھی شامل ہے کہ آئندہ بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے کے بعد نئے انتخابات کے انعقاد تک ایڈمنسٹریٹر مقرر نہیں ہوں گے بلکہ بلدیاتی اداروں کے موجودہ سربراہ بشمول میئر اور چیئرمین ہی نئے بلدیاتی انتخابات تک اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی صوبے میں نافذ بلدیاتی قانون میں بعض تبدیلیاں کرنے جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں محکمہ بلدیات سندھ اور محکمہ قانون کے ماہرین سندھ لوکل گورنمنٹس ایکٹ 2013ء میں متوقع ترامیم پر مبنی ڈرافٹ کی تیاری میں مصروف ہیں، جو باضابطہ منظوری کے لیے سندھ کابینہ کے اجلاس میں...
عمران خان کی بہنوں کے اڈیالہ جیل کے قریب دھرنے کے دوران پولیس کی چائے پیش کرنے کی انوکھی حکمت عملی نے ماحول کو دلچسپ بنا دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ شب شدید سردی میں ایس ایچ او صدر بیرونی اعزاز عظیم نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت دھرنے میں شریک شرکا کو چائے پیش کی۔ اس موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں ماحول خوشگوار اور دوستانہ نظر آتا ہے۔ ویڈیو میں علیمہ خان مسکراتے ہوئے چائے کا کپ اٹھاتے دکھائی دیتی ہیں، جبکہ ایس ایچ او اعزاز عظیم کی جانب سے چائے پیش کرنے کے جملے بھی واضح طور پر سنے جا سکتے ہیں۔ اسی طرح علامہ ناصر اور نعیم پنجوتھا...
اسلام آباد: آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے تحت ایف بی آر نے مختلف شعبوں کا آڈٹ تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بڑے شہروں میں ڈاکٹرز اور بڑے بیوٹی پارلرز بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آ گئے ہیں۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں بڑے ڈاکٹرز کو نوٹس جاری کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے جب کہ ان تینوں شہروں میں 250 مہنگے ڈاکٹرز کی آمدن کا آڈٹ کیا جائے گا۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق یہ مہنگے ڈاکٹرز کے لیے آڈٹ کا پہلا مرحلہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑے شہروں میں مہنگے بیوٹی پارلرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا جب کہ مہنگی کاسمیٹکس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں شہر میں وائلنٹ کرائم میں 55 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نارتھ ناظم آباد پولیس اسٹیشن پہنچے، جہاں انہوں نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ شہر کا اٹھارہواں پولیس اسٹیشن ہے جہاں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔جاوید عالم اوڈھو کے مطابق شہر میں نصب کچھ کیمرے نہایت جدید ہیں جو مؤثر مانیٹرنگ میں مدد دیتے ہیں، جبکہ نمبر پلیٹس شناخت کرنے والے کیمرے بھی نظام کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں یہ کیمرے سیف سٹی سسٹم سے منسلک کر دیے جائیں گے،...
فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کے کمپوزٹ سرکل گوادر نے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے میں ملوث 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں سے 4 ملزمان گوجرانوالہ کے، 2 فیصل آباد اور حافظ آباد کے، 5 لوئر دیر کے، جبکہ دیگر 3 صوابی، مردان اور مالاکنڈ کے مختلف علاقوں سے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:انسانی اسمگلنگ کی روک تھام: ایف آئی اے کی اے آئی ایپ تیار، اسلام آباد ایئرپورٹ پر آزمائشی آغاز ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا، اور ابتدائی تفتیش کے مطابق وہ ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ ایف...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)این سی سی آئی اے کرپشن اسکینڈل میں ملوث افسران کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 ایڈیشنل ڈائریکٹرز سمیت 10 افسران کے نام پی این آئی ایل میں شامل کر دیے گئے ہیں جب کہ بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے 3 فرنٹ مینوں کے نام بھی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے تمام ملزمان کا اکاؤنٹ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے اور مالی معاونت کا ریکارڈ بھی مل گیا ہے، جس کے بعد گرفتاری کے لیے 3 ٹیمیں تشکیل دے دی...
اسلام ٹائمز: اس موقع پر درِ حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شبیہہ بھی بنائی گئی، جسے دیکھ کر عزاداروں نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ جلوس میں شریک عزادار ہاتھوں میں روشن شمعیں تھامے مصائبِ سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی یاد میں نوحہ خوانی اور ماتم داری کرتے رہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی فیز 1 میں ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے جلوسِ عزائے فاطمیہ کا مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ انعقاد کیا گیا۔ جلوس میں خواتین و حضرات، نوجوانوں اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر درِ حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شبیہہ بھی بنائی گئی، جسے دیکھ کر عزاداروں نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ جلوس...
لاہور سفاری پارک میں اڈیکس اور عربین اوریکس ہرنوں کے ہاں نئی پیدائش ہوئی ہے، جس کے بعد اڈیکس کی تعداد 14 اور اوریکس کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔ پارک انتظامیہ کے مطابق دونوں جانوروں کے ہاں ایک ایک بچہ پیدا ہوا ہے۔ اڈیکس کے موجودہ ریوڑ میں چار نر، سات مادہ اور تین بچے شامل ہیں، جبکہ عربین اوریکس میں تین نر، تین مادہ اور تین بچے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق عربین اوریکس سیدھے اور لمبے سینگوں والا ہرن ہے جو متحدہ عرب امارات کا قومی جانور بھی ہے، جبکہ اڈیکس بنیادی طور پر شمالی افریقہ کے سہارا ریگستان میں پایا جاتا ہے۔ دونوں اقسام نیم خشک میدانوں، ساحلی ریگستانوں اور جھاڑیوں والے علاقوں میں رہنے کے عادی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیشن جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق دوران سماعت وکیل ریاض حنیف راہی نے کہا کہ 7 نومبر کو پٹیشن پر نمبر لگا آج 26 ہوگئی، اب تک تو فیصلہ ہو جانا چاہیے، آپ چیف جسٹس ہیں، آپ کے پاس اختیارات ہیں، یہ جوڈیشری کا معاملہ ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سردار سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو سن لیا، اس پر آرڈر پاس کریں گے، کیوں نہ معاملہ ہائی کورٹ کی انسپکشن ٹیم کو بھجوا دیا جائے، کیونکہ سیشن کورٹ کے ججز کا معاملہ انسپکشن ٹیم کو بھجوایا جاتا ہے۔ ...
سندھ حکومت نے کراچی سرکلر ریلوے اور ہائی سپیڈ ٹرین کے لیے عالمی بینک سے تعاون کی اپیل کردی۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی سرکلر ریلوے اور کراچی تا سکھر ہائی سپیڈ ٹرین کو حکومت سندھ کے اہم اہداف قرار دیتے ہوئے ان منصوبوں کے لیے عالمی بینک سے تعاون کی اپیل کی ہے۔کراچی میں عالمی بینک کے وفد نے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی جس میں صوبے بھر میں اربن موبلٹی کی بہتری، ٹرانسپورٹ سسٹم کی مضبوطی اور مختلف ماڈلز پر تفصیلی گفتگو بھی کی۔شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کراچی سرکلر ریلوے اور کراچی تا سکھر ہائی اسپیڈ ٹرین منصوبے سندھ کے لیے گیم چینجر ثابت ہوں گے اور حکومت سندھ...
(احمد منصور)ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی اردشیر لاریجانی نے آج جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ آرمی چیف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کے لیے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعاون وقت کی ضرورت ہے۔ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا انہوں نے بدلتی ہوئی جیو پولیٹیکل صورتحال کے تناظر میں...
راولپنڈی (صغیر چوہدری) – انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی بہن علیمہ خان کو عارضی پولیس تحویل میں لینے کا حکم دیا ہے۔ علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت آج عدالت میں ہوئی۔ علیمہ خان نے عدالت میں بتایا کہ ان کے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں اور انہیں جانے کی اجازت دی جائے، تاہم پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ کرمنل پروسیجر کی سیکشن 351 کے تحت ملزمہ عدالتی تحویل میں ہیں اور عدالت کی اجازت کے بغیر باہر نہیں جا سکتیں۔ علیمہ خان عدالت سے باہر نکلیں تو خواتین پولیس اہلکاروں نے انہیں دوبارہ عدالت کے اندر لے آئے۔ علیمہ خان...
سندھ کے تاریخی کوٹ ڈیجی قلعے سے اہم نوادرات کی چوری کا واقعہ سامنے آ گیا ہے۔ قلعے میں موجود توپوں کے 2 چھوٹے کڑے نامعلوم افراد رات کی تاریکی میں کاٹ کر لے گئے۔ چوری کیسے ہوئی؟ انچارج کوٹ ڈیجی قلعہ تنویر علی کے مطابق واردات رات کے وقت ہوئی، اور صبح ملازمین نے معمول کے معائنے کے دوران کڑے غائب پائے، جس کے بعد فوری طور پر مقدمہ درج کرایا گیا۔ قلعے کے چوکیدار نے بتایا کہ واقعے کو 2 ماہ گزرنے کے باوجود نوادرات برآمد نہیں ہوئے اور ابھی تک ملزمان کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ پولیس کا موقف پولیس کے مطابق چوری ہونے والا سامان توپوں کے پرزے ہیں۔ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور...
مولانا عبدالخبیر آزاد سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، علاقائی حالات اور مذہبی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال
پشاور/اسلام آباد (اصغر چوہدری) – چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی اور بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والی ملاقات میں علاقائی حالات، مذہبی ہم آہنگی اور پاکستان کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے افغانستان کے حالیہ رویّے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان پر احسانات کیے، لیکن افسوس آج انہی کا شر پاکستان پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ تین سے چار گھنٹے کی جنگ نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا، اور بھارت اب افغانستان میں اپنے پرانے رابطے اور سازشی جال دوبارہ...
نور مقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی جانب سے اپیل رواں برس مئی میں مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا ہے۔ اپنے 7 صفحات پر مشتمل نوٹ میں جسٹس باقر نجفی نے اکثریتی فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے چند اضافی وجوہات بھی تحریر کی ہیں۔ جسٹس باقر نجفی کے مطابق مجرم ظاہر جعفر کے خلاف تمام شواہد ریکارڈ کا حصہ ہیں، انہوں نے لڑکے لڑکی کے درمیان لِونگ ریلیشن کا تصور معاشرے کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: نور مقدم قتل کیس: سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری، ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار انہوں نے کہا کہ یہ تعلقات اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں اور...
نسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے حکم پر عمران خان کی بہن علیمہ خان کو عارضی تحویل میں لے لیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت جاری ہے، علیمہ خان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئیں۔ دوران سماعت علیمہ خان کو عارضی طور پولیس تحویل میں لے لیا گیا، عدالت نے علیمہ خان کو واپس عدالت میں طلب کر لیا، لیڈیز پولیس علیمہ خان کو لے کر دوبارہ کمرہ عدالت پہنچ گئی۔ عدالت نے علیمہ خان کو عارضی تحویل میں لینے کا حکم دیا، علیمہ خان نے استدعا کی کہ ہمارے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں ہمیں جانے کی اجازت دی جائے۔ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے...
گزشتہ ایک سال میں بھارت کی ہوم ٹیسٹ میں ناقص کارکردگی کے باوجود کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے حق میں نہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف 3-0 کی وائٹ واش شکست اور اب جنوبی افریقہ سے 2-0 کے کلین سویپ کے بعد یہ بحث زور پکڑ گئی کہ آیا گمبھیر کو ٹیسٹ کوچنگ چھوڑ دینی چاہیے۔ یہ بھی پڑھیے: انڈین پریمیئر لیگ: گوتم گھمبیر اور نوین الحق کی ویرات کوہلی سے تلخ کلامی تاہم، پریس کانفرنس میں گمبھیر نے دوٹوک انداز میں اعلان کیا کہ وہ کہیں نہیں جا رہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ بی سی سی آئی کا ہے لیکن انہوں نے کبھی بھارتی...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے حکم پر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو عارضی عدالتی تحویل میں لے لیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں جاری ہے۔ دوران سماعت علیمہ خان نے استدعا کی کہ ہمارے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں ہمیں جانے کی اجازت دی جائے جس پر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ کرمنل پروسیجر کی سیکشن 351 کے تحت ملزمہ عدالتی تحویل میں ہے۔ شنگھائی ایئر پورٹ پر اروناچل پردیش کی خاتون کو روکنے پر چین اور بھارت میں تنازع شدت اختیار کر گیا ...
پائلٹ پروجیکٹ کے بعد اس سسٹم کو پورے صوبے کی یونین کونسلوں تک توسیع دی جائے گی۔ نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ پر شہریوں کیلئے سہولیات کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے۔ صوبہ پنجاب کے شہری گھر بیٹھے موبائل ایپ پر وائٹل ایونٹس کی رجسٹریشن کرا سکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پیدائش، نکاح، طلاق اور وفات کی رجسٹریشن اب پاک آئی ڈی موبائل ایپلیکیشن پر دستیاب ہوگی۔ لوکل گورنمنٹ پنجاب اور نادرا کے درمیان ای رجسٹریشن معاہدہ طے پا گیا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈی جی نادرا پنجاب نے سائننگ تقریب میں شرکت کی۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈی جی نادرا پنجاب نے معاہدے پر دستخط کیے۔ ڈی جی لوکل گورنمنٹ پنجاب احمد کمال مان نے بھی تقریب...
فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے عدالتی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں سزا پانے والے دونوں وکلاء کی سزا معطل کردی۔پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس فہیم ولی نے دونوں وکلاء کی اپیل پر سماعت کی، وکلاء کی جانب سے بیرسٹر عامر اللّٰہ اور صدر پشاور ہائی کورٹ بار امین الرحمان عدالت میں پیش ہوئے۔ پشاور ہائیکورٹ: ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ملزمان کی درخواست قابلِ سماعت قرارجسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ چارسدہ کی عدالت نے جواد خان ایڈووکیٹ اور سکندر حیات ایڈووکیٹ کو ایک ماہ قید، ایک ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔پراسیکیوشن نے بتایا کہ دونوں وکلاء نے جان بوجھ...
— فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں عمر قید پانے والے ملزم کی سزا کالعدم قرار دے دی۔عدالت نے زیادتی کے ملزم کی عمر قید کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت کی۔سندھ ہائی کورٹ نے ملزم خدا بخش کو ماتحت عدالت سے دی گئی سزا کالعدم قرار دے دی۔ عدالت نے شواہد کی عدم موجودگی پر ملزم کی سزا کالعدم قرار دی۔
---فائل فوٹو پاکستان کو کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کے لیے تنظیم آرگنائزیشن فار دی پروہیبیشن کیمیکل ویپنز (او پی سی ڈبلیو) کی ایگزیکٹو کونسل کے لیے دوبارہ منتخب کر لیا گیا ہے۔وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق انتخابات دی ہیگ میں 30ویں کانفرنس آف اسٹیٹس پارٹیز کے دوران ہوئے، پاکستان کی مدت 2026ء تا 2028ء کے لیے ہوگی۔وزارت خارجہ کے مطابق او پی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹو کونسل کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن پر عملدرآمد کی نگران ہے، کیمیائی ہتھیاروں کا کنونشن دنیا کا کامیاب ترین تخفیف اسلحہ معاہدہ ہے، پاکستان 1997ء سے اوپی سی ڈبلیو کا سرگرم رکن ہے۔وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیےگئے بیان میں کہا کہ پاکستان باقاعدگی سے او پی سی ڈبلیو کی روٹین انسپکشنز کی...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی ملاقات، آئی ایس پی آر
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی ملاقات، آئی ایس پی آر آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز بھی شیئرز کی فروخت کا دباؤ برقرار رہا۔ ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں بینچ مارک کے ایس سی 100 انڈیکس لگ بھگ 800 پوائنٹس تک گر گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، ابتدائی سیشن میں سست ٹریڈنگ مارکیٹ نے مثبت رجحان کے ساتھ آغاز کیا تاہم کاروبار آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ انڈیکس میں بتدریج کمی دیکھنے میں آئی۔ صبح 11 بجے کے وقت کے ایس سی 100 انڈیکس 160,910 پوائنٹس کی سطح پر تھا، جو 781 پوائنٹس یعنی 0.48 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ مارکیٹ میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکنگ، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ، پاور جنریشن اور ریفائنری سمیت کئی اہم شعبوں میں...
لاہور: سفاری پارک میں اڈیکس اور عربین اوریکس ہرنوں کے ہاں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ پارک انتظامیہ کے مطابق دونوں جانوروں کے ہاں ایک ایک بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد اڈیکس کی مجموعی تعداد چودہ اور اوریکس کی نو ہو گئی۔ اڈیکس کے موجودہ ریوڑ میں چار نر، سات مادہ اور تین بچے شامل ہیں جبکہ اوریکس میں تین نر، تین مادہ اور تین بچے موجود ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق عربین اوریکس سیدھے اورلمبے سینگوں والا ہرن ہے جو یواے ای کا قومی جانور بھی ہے جبکہ اڈیکس بنیادی طور پر شمالی افریقہ کے سہارا ریگستان میں پائے جاتے ہیں۔ دونوں جانور نیم خشک میدانوں، ساحلی ریگستانوں اور جھاڑیوں والے علاقوں میں پائے جاتے ہیں۔ دونوں اقسام سخت موسمی...
جنوبی افریقی بلے باز ایڈن مارکرام نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ گوہاٹی ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو تاریخی شکست سے دوچار کرکے سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ جنوبی افریقا کی جیت میں ایڈن مارکرام کا بلے بازی سے ہٹ کر بھی کردار انتہائی اہم رہا۔ انہوں نے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 76 رنز بنائے اور 9 کیچز پکڑے۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب کسی فیلڈر نے ایک میچ میں 9 کیچز پکڑے ہوں۔ اس سے قبل ایک ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ (8) کیچز پکڑنے کا ریکارڈ بھارت کے اجنکیا رہانے کے پاس تھا جو انہوں نے 2015 میں سری لنکا کے خلاف میچ میں...
امیر مقام نے کہا ہے کہ کوشش تھی کہ کسی ایسے شخص کو نگران وزیر اعلیٰ تعینات کیا جائے جس کا کسی پارٹی سے کوئی تعلق نہ ہو۔ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد صاف شفاف آدمی ہے، ان کا کسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ہم نے غیر جانبدار اور شفاف شخصیت کو نگران وزیر اعلیٰ بنایا۔ گلگت میں نگران وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا ہے کہ کوشش تھی کہ کسی ایسے شخص کو نگران وزیر اعلیٰ تعینات کیا جائے جس کا کسی پارٹی سے کوئی تعلق نہ ہو۔ جسٹس ریٹائرڈ...
چھبیس نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کو عارضی عدالتی تحویل میں لے لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے حکم پر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو عارضی عدالتی تحویل میں لے لیا گیا۔ علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں جاری ہے۔ دوران سماعت علیمہ خان نے استدعا کی کہ ہمارے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں ہمیں جانے کی اجازت دی جائے، جس پر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کرمنل پروسیجر کی سیکشن 351 کے تحت ملزمہ عدالتی تحویل میں ہے۔علیمہ خان عدالت سے باہر نکلیں تو خواتین پولیس...
پاکستان کو کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم یعنی او پی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹو کونسل کا دوبارہ رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔ کونسل کی مدت 2026 تا 2028 کے لیے کیا گیا یہ انتخاب نیدرلینڈز کے شہر ہیگ میں 24 تا 28 نومبر تک جاری 30ویں کانفرنس آف اسٹیٹس پارٹیز کے دوران عمل میں آیا۔ او پی سی ڈبلیو کا بنیادی فریم ورک ’کیمیکل ویپنز کنونشن‘ ہے، جسے 193 ممالک نے منظور کر رکھا ہے اور اسے دنیا کا سب سے کامیاب تخفیفِ اسلحہ معاہدہ قرار دیا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جوہری عدم افزودگی اور تخفیفِ اسلحہ پر پاکستان اور یورپی یونین کا مشترکہ بیان اس معاہدے نے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی ایک پوری...
پنجاب کے تین اضلاع میں اب پیدائش، نکاح، طلاق اور وفات کی رجسٹریشن پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے کی جا سکے گی۔ میڈیا کے مطابق لوکل گورنمنٹ پنجاب اور نادرا کے درمیان ای رجسٹریشن معاہدہ طے پا گیا ہے، جس پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈی جی نادرا پنجاب نے دستخط کیے ہیں۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد نے بتایا کہ ابتدائی طور پر جہلم، چکوال اور ننکانہ میں پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے، اور مستقبل میں اس نظام کو پنجاب بھر کی یونین کونسلز تک توسیع دی جائے گی۔ شکیل احمد نے مزید کہا کہ نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے شہریوں کے لیے سہولیات کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔...
انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کو 4 اکتوبر احتجاج کیس میں اشتہاری قرار دے دیا۔ اسلام آباد کی اے ٹی سی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے عمر ایوب کے خلاف سماعت کی، اور مسلسل طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر انہیں کیس میں اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ عمر ایوب کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کیا جائے اور ان کی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کی جائیں۔ واضح رہے کہ عمر ایوب کے خلاف تھانہ نون میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے حکم پر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو عارضی عدالتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں جاری تھی۔ دوران سماعت علیمہ خان نے استدعا کی کہ ان کے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں اور انہیں جانے کی اجازت دی جائے، تاہم پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ کرمنل پروسیجر کی سیکشن 351 کے تحت ملزمہ عدالتی تحویل میں ہیں۔ علیمہ خان کو 11 ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا ختم کرنے کے بعد علیمہ خان سمیت متعدد کارکنوں کو رہا کر...
اجمان ٹائٹنز کی شاندار فتح ، پِیوش چاولہ کا دھواں دار اسپیل، وسٹا رائیڈرز 34 رنز سے شکست WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز ابوظہبی : ابو ظہبی ٹی10 لیگ کے اہم میچ میں اجمان ٹائٹنز نے ویسٹا رائیڈرز کو 34 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں ٹائٹنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ دس اوورز میں 105 رنز بنائے۔ الیکس ہیلز نے 21 گیندوں پر 35 رنز اور ڈین لارنس نے 13 گیندوں پر 22 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کے اسکور کو سہارا دیا۔ دونوں کے درمیان 42 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی۔رائیڈرز کی جانب سے اویس...
بھارتی ٹیم 25 سال بعد جنوبی افریقا کے ہاتھوں ہوم ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کی شکست کے دہانے پر ہے۔ گوہاٹی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں 549 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 58 رنز پر آدھی ٹیم ڈھیر ہونے کے بعد شائقین نے انوکھی منطق نکال لی۔ جہاں بعض شائقین بھارتی ٹیم کی خراب کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں وہیں کچھ شائقین بھارتی ٹیم کی حمایت میں شکست پر مختلف انوکھے جواز پیش کررہے ہیں۔ بھارتی ٹیم کی حالیہ خراب کارکردگی کا سبب کسی نے بیٹنگ کو قرار دیا تو کسی نے بولنگ کو موردِ الزام ٹھہرایا لیکن ایک نے تو حد ہی کردی اور ذمہ دار ’چائے‘ کو قرار دے دیا۔ ایک بھارتی...
اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی۔ سرکاری وکیل راجہ نوید حسین عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے پراسکیوشن کے مزید 3 گواہان کے بیانات ریکارڈ کر لئے۔ ملزم عمر حیات کو گاڑی فراہم کرنے والے شوروم کے مالک، ڈرائیور اور پولیس اہلکار نے آج عدالت میں بیان ریکارڈ کرایا۔ وکلاء صفائی کی جانب سے گواہان پر جرح نہ ہو سکی۔ کیس میں مجموعی طور پر 13 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں، عدالت کے کیس کی مزید سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ 2 جون کو اسلام آباد میں 17 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر...
ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے کی تفصیلی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز کو موصول ہو گئی۔ دہشت گردی کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں 3 خوارج کو ایک موٹر سائیکل پر سول کوارٹرز کی طرف سے آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تینوں دہشت گرد رواں ٹریفک کی الٹی طرف سے اپنے ہدف کی طرف بڑھتے رہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تینوں دہشت گردوں نے ٹوپیاں پہن رکھی ہیں اور چادریں اوڑھ رکھی ہیں، جس سے انہوں نے کافی حد تک اپنے چہرے چھپا رکھے ہیں۔ اسی اثنا میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز چوک کے قریب ایک دہشت گرد موٹرسائیکل سے اتر گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق...
قطر ایئر ویز 5 سال بعد دوبارہ دنیا کی بہترین ایئر لائن کے طور پر پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔ فضائی مسافروں کے حقوق کی عالمی تنظیم ائیر ہیلپ نے 2025 کے لیے دنیا کی بہترین ایئر لائنز کی سالانہ درجہ بندی جاری کی ہے۔ ہر ایئر لائن کو 10 میں سے اسکور دیا گیا، جو وقت کی پابندی، صارفین کی رائے اور کلیم پروسیسنگ پر برابر وزن کے ساتھ مبنی ہیں۔ قطر ایئر ویز نے یہ تینوں معیار بہترین طور پر پورے کرنے کی وجہ سے دنیا کی سب سے اعلیٰ ایئر لائن کا اعزاز حاصل کیا۔ متحدہ عرب امارات کی اتحاد ایئر ویز دوسری جبکہ برطانیہ کی یوجن اٹلانٹک تیسری پوزیشن پر رہی۔
دبئی ایئر شو میں بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس کے حادثے کے بعد آرمینیا نے ان طیاروں کی خریداری معطل کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت اور آرمینیا کے درمیان 1.2 بلین ڈالر مالیت کے 12 تیجس طیاروں کی خریداری پر بات چیت چل رہی تھی، اور اگر یہ سودا طے پا جاتا تو تیجس کی پہلی بڑی بین الاقوامی برآمدی ڈیل ہوتی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آرمینیا کی جانب سے خریداری منسوخ ہونے سے اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کو بھی دسیوں ملین ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے، کیونکہ تیجس طیاروں میں اسرائیل میں تیار کردہ جدید ریڈار اور دیگر آلات شامل کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ 21 نومبر کو دبئی ایئر شو کے...
لاہور ہائیکورٹ نے بیوی کو ڈنڈوں سے قتل کرنے والے ملزم محمد اشرف کی عمر قید کے خلاف اپیل مسترد کر دی اور ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ جسٹس اسجد جاوید گھرال نے چھ صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں کہا کہ ملزم کے خلاف چشم دید گواہ اس کا بیٹا ہے، اور بیٹا اپنے والد پر جھوٹا الزام نہیں لگا سکتا۔ عدالت نے ملزم کے بیٹے کی گواہی کو درست تسلیم کیا اور کہا کہ اسے بغیر کسی شواہد کے مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ عدالتی فیصلے میں ملزم کے وکیل کے موقف کا بھی ذکر ہے کہ مقتولہ کے دیگر بچوں نے باپ کے خلاف چارج شیٹ نہیں کی، لیکن عدالت نے واضح کیا کہ گواہوں کی...
بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی، معلوماتی جنگ سمیت پیچیدہ چیلنجز کے باوجود مسلح افواج قومی سلامتی کیلئے پْرعزم ہیں معرکہ حق میں پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت، جذبے اور عزم نے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا ہے، ہماری سب سے بڑی طاقت قومی یکجہتی ہے ، انشاء اللہ دشمنوں کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گے، جنرل عاصم منیر کا خطاب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ علاقائی صورتِ حال تیزی سے بدل رہی ہے، ملک کی سرحدی سالمیت اور ہر شہری کے تحفظ پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی، معلوماتی جنگ سمیت پیچیدہ چیلنجز کے باوجود مسلح افواج قومی سلامتی کیلئے پْرعزم ہیں،معرکہ...
وقاص عظیم :کمپٹیشن کمیشن نے سونے کی مارکیٹ پر ” اسیسمنٹ اسٹڈی“ جاری کردی۔ کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کی اسیسمنٹ سٹڈی کے مطابق پاکستان میں سونے کی مارکیٹ غیر دستاویزی اور غیر شفاف قیمتوں کا شکار ہے یہاں سالانہ 60 سے 90 ٹن تک سونے کی کھپت ہوتی ہے جبکہ ملک میں 90 فیصد سے زیادہ سونے کی تجارت غیر رسمی چینلز سے ہوتی ہے،گولڈ مارکیٹ کو دستاویزی شکل دینے کے لئے اتھارٹی تشکیل دی جائے۔ ” اسیسمنٹ اسٹڈی“ کے مطابق مالی سال 2024 میں 17 ملین ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا،ریکو ڈک گولڈ پراجیکٹ 37 سال کے دورانیے میں تقریباً 74 ارب ڈالر مالیت کا سونا پیدا کرے گا، ریکو ڈیک منصوبہ سونے کی سپلائی چین کو بدلنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برازیل کے سابق صدر ژائر بولسونارو کو بغاوت کی سازش کے جرم میں سنائی گئی 27 سال قید کی سزا پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔عدالتی دستاویزات کے مطابق 70 سالہ بولسونارو کو فیڈرل پولیس ہیڈکوارٹر میں ہی قید رکھنے کا حکم دیا گیا ہے، جہاں انہیں ہفتے کے روز منتقل کیا گیا۔ اس سے قبل وہ اگست سے گھر میں نظر بند تھے۔ برازیل کی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر کو بغاوت کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے۔سپریم کورٹ نے بولسونارو کو 2022 میں بغاوت کی منصوبہ بندی، جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے، سازش میں شریک ہونے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور تاریخی ورثے کی تباہی جیسے الزامات میں 27 سال اور...
جب سردی کا موسم آتا ہے تو اکثر ہمیں خوشی ہوتی ہے کہ گرم کپڑے پہن کر چائے یا سوپ کا مزہ لیا جاسکتا ہے، لیکن ساتھ ہی یہ موسم کچھ مسائل بھی لے کر آتا ہے۔ اسموگ، سردی اور خشک موسم نہ صرف ہمارے ماحول کو متاثر کرتے ہیں بلکہ ہماری صحت پر بھی گہرے اثرات ڈال سکتے ہیں۔ آج ہم اسی بارے میں بات کریں گے کہ کس طرح آپ اسموگ اور سردی میں اپنی صحت کا خیال رکھ سکتے ہیں اور کون سی غذائیں آپ کے جسم کو مضبوط اور مدافعتی نظام کو فعال رکھتی ہیں۔ اسموگ اور اس کے اثرات اسموگ دراصل دھواں، دھول اور صنعتی آلودگی کا مرکب ہے، جو سردیوں میں زیادہ محسوس...
لاہور: ضلع کچہری میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی رہائی کا پروانہ جاری کر دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم بھٹو نے رہائی کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ہدایت دی کہ اگر ڈکی بھائی کسی اور مقدمے میں مطلوب یا ملوث نہیں ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔ عدالت نے اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کو باضابطہ روبکار بھی ارسال کر دی ہے۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ پیر کو جوئے کی ایپلیکیشنز کی پروموشن سے متعلق مقدمے میں 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔ سماعت کے دوران جسٹس شہرام سرور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم...
اسلام آباد: اسکول کے لوگو والی نوٹ بکس اور یونیفارم کی مشروط فروخت کے معاملے پر کمپٹیشن کمیشن نے 17 بڑے نجی اسکول سسٹمز کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔ کمپٹیشن کمیشن کے مطابق طلباء کو مہنگی لوگو والی نوٹ بکس اور یونیفارمز خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے، مشروط فروخت (Tying) کمپٹیشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، شکایات پر کمیشن نے سو موٹو ایکشن لیا۔ سی سی پی کی انکوائری کے مطابق کئی نجی اسکولوں نے مخصوص وینڈرز سے خفیہ معاہدے کر رکھے ہیں، لوگو والی کاپیاں مارکیٹ سے 280 فیصد تک مہنگی پائی گئیں۔ ایڈمیشن کے بعد طلباء ’محصور کنزیومر‘ بن جاتے ہیں، ملک کے 50% طلباء نجی سکولوں میں زیرِ تعلیم ہیں جن پر گائیڈ لائنز کے نام...
ملک میں سونے کی کھپت کتنی، قیمت کا تعین کیسے ہوتا ہے؟ گزشتہ سال کتنے ملین ڈالر کاسونا درآمد کیا گیا؟
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان کی سونے کی مارکیٹ پر ”کمپٹیشن ایسسمنٹ اسٹڈی“ جاری کردی ہے، جس میں ملک میں سونے کی مارکیٹ کے ڈھانچے، ریگولیٹری انتظام اور مارکیٹ میں مقابلے کے مسائل کا شواہد کی بنیاد پر تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کمپٹیشن کمیشن نے گولڈ مارکیٹ کو دستاویزی شکل دینے کے لئے پاکستان گولڈ اینڈ جیم اسٹون اتھارٹی تشکیل دینے کی تجویز دی ہے۔ کمپٹیشن کمیشن کے نئے قائم کردہ سینٹر آف ایکسیلینس اِن کمپٹیشن لا کی تیار کی گئی یہ رپورٹ پاکستان میں سونے کی ایک ایسی ایک دستاویزی مارکیٹ کا نقشہ پیش کرتی ہے جہاں کوئی خاص ریگولیشن، ضوابط موجود نہیں اور غیر شفاف قیمتوں کے باعث مسائل کا شکار ہے۔ رپورٹ کے مطابق...
لاہور ہائیکورٹ نے بیوی کو ڈنڈوں سے قتل کرنے والے ملزم کی عمر قید کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے سزا برقرار رکھی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے بیوی کو ڈنڈوں سے قتل کرنے والے ملزم کی عمر قید کے خلاف اپیل پر 6 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے ملزم اشرف کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی، عدالت نے ملزم کے خلاف اسکے بیٹے کی گواہی درست تسلیم کرلی۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ملزم کی عمر قید کی سزا برقرار رکھی، فیصلے کے مطابق ملزم محمد محمد اشرف کے خلاف چشمدید گواہ اسکا بیٹا ہے، ہمارے معاشرے میں باپ کا ایک بہت عزت کا رتبہ ہے، کوئی بیٹا اپنے باپ...
اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کے ایک ایسے علاقے میں ایک اسرائیلی قیدی کی باقیات برآمد کی ہیں جو اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں ہے۔ سرایا القدس نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے وسطی غزہ کے ان علاقوں میں کھدائی اور تلاش کے دوران دشمن کے ایک ہلاک شدہ قیدی کی لاش دریافت کی ہے جن پر اسرائیلی فوج قابض ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے انتظامیہ کے حکم پر طارق حسین نامی شخص کا گھر ضبط کر لیا جس کی مالیت 70 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے ضلع ادھم پور میں ایک اور کشمیری مسلمان کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے انتظامیہ کے حکم پر طارق حسین نامی شخص کا گھر ضبط کر لیا جس کی مالیت 70 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ مودی حکومت نے اگست 2019ء میں مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کشمیری مسلمانوں کے گھروں، زمینوں اور دیگر املاک کی ضبطگی کا سلسلہ تیز...
ذرائع کے مطابق پولیس نے انتظامیہ کے حکم پر طارق حسین نامی شخص کا گھر ضبط کر لیا جس کی مالیت 70 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے ضلع ادھم پور میں ایک اور کشمیری مسلمان کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے انتظامیہ کے حکم پر طارق حسین نامی شخص کا گھر ضبط کر لیا جس کی مالیت 70 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ مودی حکومت نے اگست 2019ء میں مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کشمیری مسلمانوں کے گھروں، زمینوں اور دیگر املاک کی ضبطگی کا سلسلہ تیز...
دھرمیندر کی مجموعی دولت کا اندازہ 335 کروڑ سے 450 کروڑ روپے کے درمیان لگایا جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ اپنے پیچھے 6 دہائیوں پر محیط شاندار فنی سفر، ایک مضبوط خاندانی ورثہ اور اربوں روپے کی دولت چھوڑ کر گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ہی مین کے نام سے مشہور اداکار دھرمندر کے خاندان کا بھارتی فلم انڈسٹری کے بااثر فلمی خاندانوں میں شمار ہوتا ہے۔دھرمندر کا تعلق پنجاب کے ضلع لدھیانہ کے گاں نصرالی سے تھا، اِن کے والد کیول کرشن سنگھ دیول ایک اسکول ٹیچر اور والدہ ستونت کور گھریلو خاتون تھیں۔1954 میں محض 19 سال کی عمر میں دھرمندر...
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، سیشن جج سے متعلق سپریم کورٹ کی 2004 کی آبزرویشن کی روشنی میں درخواست گزار کے دلائل مکمل ہوگئے۔چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے کہا کہ آپ کو سن لیا ہے، اس پر آرڈر پاس کریں...
لاہور کی ضلع کچہری نے یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ‘ڈکی بھائی کی رہائی کے لیے پروانہ جاری کر دیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم بھٹو نے رہائی کے حکم نامے میں ہدایت کی کہ اگر ڈکی بھائی کسی اور مقدمے میں مطلوب یا ملوث نہیں ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔ عدالت نے اس سلسلے میں سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کو بھی باضابطہ روبکار ارسال کر دی ہے۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ پیر کو جوئے کی ایپلیکیشنز کی پروموشن سے متعلق کیس میں 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کے بعد ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔ اسماعت کے دوران جسٹس شہرام سرور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے...
وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہمارے دوست چاہتے ہیں کہ خطے میں امن ہو جس سے سب کو فائدہ ہو گا اور اس کیلئے وہ بہت جلد مداخلت کریں گے، افغان طالبان تنہا رہ جائیں گے، جس کا نتیجہ ان کی تباہی کی صورت میں ہو گا، دہشت گردی کی فیکٹری ختم ہو گی تو حلال روزی کمانے کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمیں افغان طالبان سے اچھائی کی کوئی اُمید نہیں، اس سے بڑی کوئی حماقت نہیں ہوگی کہ ان پر اعتبار کیا جائے۔ ایک انٹرویو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر ہم افغانستان میں کارروائی کریں گے تو واشگاف انداز میں کریں گے،...
جب سردی کا موسم آتا ہے تو گرم کپڑوں، چائے اور سوپ کا لطف ضرور ہوتا ہے، مگر اس کے ساتھ کچھ صحت کے مسائل بھی سامنے آ جاتے ہیں۔ اسموگ، سردی اور خشک موسم نہ صرف ماحول کو متاثر کرتے ہیں بلکہ ہمارے جسم پر بھی گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ یہاں ہم بتائیں گے کہ کس طرح آپ اسموگ اور سرد موسم میں صحت مند رہ سکتے ہیں اور کون سی غذائیں آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط رکھتی ہیں۔ اسموگ اور اس کے اثرات اسموگ دراصل دھواں، دھول اور صنعتی آلودگی کا مرکب ہوتا ہے، جو سردیوں میں زیادہ محسوس ہوتا ہے۔ اسموگ پھیپھڑوں اور سانس کی نالیوں کے لیے نقصان دہ ہے اور کھانسی، گلے کی...
پیرس: فرانسیسی حکام نے پیرس کے لوور میوزیم سے گزشتہ ماہ چوری ہونے والے شاہی زیورات کے کیس میں مزید چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پیرس کی اعلیٰ پراسیکیوٹر لوری بیکوا کے مطابق گرفتار شدگان میں دو مرد (عمر 38 اور 39 سال) اور دو خواتین (عمر 31 اور 40 سال) شامل ہیں، جو پیرس کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ گرفتاریاں ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب مقدمے میں پہلے ہی چار افراد پر کیس چل رہا تھا۔ یاد رہے کہ 19 اکتوبر کو چار رکنی گروہ نے دن دہاڑے لوور میوزیم پر حملہ کیا اور صرف سات منٹ میں تقریباً 102 ملین ڈالر مالیت کے تاریخی شاہی زیورات چرا کر اسکوٹرز پر فرار ہوگئے...
پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہونے والے حالیہ حملے کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج تیار کرلی گئی ہے۔ مختلف کیمروں سے حاصل کی گئی فوٹیج میں حملہ آوروں کی ہر حرکت کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ تینوں حملہ آور ایک ہی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر ہیڈکوارٹر کی طرف راستے میں الٹی سمت سے آئے۔ ہیڈکوارٹر کے قریب پہنچ کر انہوں نے دکان کے پاس موٹرسائیکل کھڑی کی۔ یہ بھی پڑھیے: پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، تینوں خودکش حملہ آور ہلاک، 3 اہلکار شہید سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق پہلے خودکش حملہ آور ہیڈکوارٹر کے باہر کافی دیر انتظار کرتا رہا۔ فوٹیج میں ایک...
لاہور: بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی بہن کے بال مونڈ دیے اور نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی۔ پولیس کے مطابق 15 سالہ لڑکی شاہدرہ ٹاؤن سے بابا فرید کالونی اپنے بھائی کے گھر آئی تھی، جہاں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن ے بال مونڈ دیے۔ ایس ایچ او کوٹ لکھپت نے متاثرہ لڑکی کے والد دلبر کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے فرید کالونی سے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان میں بھائی، بھابھی اور دیگر 2 رشتے دار شامل ہیں۔ اے ایس پی کشمالہ فاروق نے بتایا کہ ملزمان کو کسی کے ساتھ لڑکی کی دوستی ہونے کا شک تھا اور...
نومبر 1971ء کا معرکہ ہلی سیکٹر بھارتی سرپرستی میں مکتی باہنی کے خوں ریز مظالم کی ایک اور داستان ہے۔ اس جنگ میں سفاک بھارتی افواج اور دہشتگرد مکتی باہنی نےمسلمانوں پر ظلم و جارحیت کی انتہا کر دی تھی۔ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج اور مکتی باہنی کے دہشتگردوں کے خلاف کئی دن تک جانفشانی سے مقابلہ کیا۔ 1971 میں مشرقی پاکستان کے محاذ پر پاک فوج کی بہادری کی بےشمار ان سُنی داستانوں میں سے ایک معرکہ ’’ہلی سیکٹر‘‘ ہے ۔ 23 نومبر 1971 کو بھارتی 202 ماؤنٹین بریگیڈ نے ہلی سیکٹر پر حملہ کر دیا ، جہاں پاک فوج کے بہادر جوانوں نے نہ صرف دشمن کی پیش قدمی کو روکے رکھا بلکہ انہیں بھاری...
لاہور: بزدار دور میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات میں بیوروکریسی کا عدم تعاون سامنے آگیا۔ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری میں 19 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں مالی بے ضابطگی کی تحقیقات کے لئے ایک بھی ڈپٹی کمشنر اجلاس میں آن لائن شریک نہ ہوا۔ ڈپٹی کمشنرز کے آن لائن اجلاس میں شریک نہ ہونے پر پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری احمد اقبال نے کہا کہ آن لائن شریک نہ ہونے والے افسران کو اب اجلاس میں بلائیں گے، انہوں نے سیکرٹری ایجوکیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ دیکھ لیں کیا حالات ہیں، تعلیم اور صحت کے معاملات میں کسی کو دلچسپی نہیں۔ اجلاس...
بالی وُڈ کے مشہور اداکار دھرمیندر پیر کو 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرمیندر نے اپنی زندگی میں اربوں روپے کی دولت جمع کی، جو ان کی ذاتی کمائی، سرمایہ کاری، جائیدادوں اور کاروباری اثاثوں کو ملا کر تقریباً 335 کروڑ سے 450 کروڑ روپے کے درمیان تخمینہ لگائی جاتی ہے۔ دھرمیندر نے اپنی چھ دہائیوں پر محیط فلمی کیریئر میں صرف اداکاری ہی نہیں بلکہ مختلف کاروباری سرمایہ کاریوں سے بھی کافی دولت کمائی۔ ان کی آمدنی کا بڑا حصہ فلموں، برانڈ اینڈورسمنٹس، اسٹوڈیو شیئرز اور رئیل اسٹیٹ جائیدادوں سے آیا۔ مالی نظم و ضبط اور دانش مندانہ سرمایہ کاریوں کی وجہ سے وہ فلم انڈسٹری کی کامیاب شخصیات میں شمار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب ایک بار پھر شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے، خاص طور پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں اسموگ کا بحران سنگین تر ہوتا جارہا ہے۔موسمِ سرما کی آمد اور نمی میں اضافے کے ساتھ ساتھ صنعتی اخراج، ٹریفک کے دھوئیں اور غیر معیاری فیول کے استعمال نے فضا کو اس حد تک آلودہ کردیا ہے کہ شہریوں کی صحت براہِ راست متاثر ہورہی ہے۔عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق لاہور اس وقت پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھی نمایاں طور پر شامل ہے۔ آج ریکارڈ کیے گئے مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، جس کا موجودہ درجہ 331 بتایا گیا، جو...
ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان کے لیے 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے۔ بینک کے اعلامیے کے مطابق یہ فنڈز خاص طور پر بلوچستان میں پانی کے شعبے کے منصوبوں کے لیے مختص کیے جائیں گے، جس سے جدید پائپڈ واٹر سپلائی سسٹم متعارف کروایا جائے گا اور پانی کے ضیاع میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔ بلوچستان میں پانی کی شدید قلت اور موسمیاتی اثرات کی وجہ سے زرعی شعبہ دباؤ میں ہے، حالانکہ صوبے کی معیشت کا دو تہائی حصہ اور 60 فیصد آبادی اسی شعبے سے وابستہ ہے۔ اس منصوبے سے صوبے کی ایک ہزار 839 ہیکٹر بارانی اراضی میں پانی کی دستیابی بہتر ہوگی، اور ژوب و مُولا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بل بورڈز سے متعلق کیس میں جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیےکہ بِل بورڈز نہایت خطرناک ہوتے ہیں، شہریوں کی جان کو خطرے میں نہیں ڈالا جاسکتا،آندھی طوفان میں بِل بورڈ گرنے کی صورت میں جانی و مالی نقصان کی ذمہ داری کون لے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی آئینی عدالت میں بِل بورڈز نصب کرنے کی اجازت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پارکس اینڈ ہینڈی کرافٹ اتھارٹی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے کہ بِل بورڈز نہایت خطرناک ہوتے ہیں اور صرف فیس کی مد میں پیسہ اکٹھا کرنے کیلئے شہریوں کی جانوں کو خطرے میں نہیں ڈالا جاسکتا۔انہوں نے استفسار کیا کہ...
اسلام آباد (صغیر چوہدری) – پاکستان میں سونے کی سالانہ کھپت تقریباً 60 سے 90 ٹن کے درمیان ہے، لیکن ملک میں سونے کی قیمتیں غیر شفاف ہیں اور مارکیٹ میں واضح ریگولیشنز نہ ہونے کی وجہ سے معاملات زیادہ تر غیر رسمی چینلز سے چلتے ہیں۔ یہ انکشاف کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (CCP) کی تازہ اسسمنٹ اسٹڈی میں سامنے آیا ہے۔ اس اسٹڈی کے مطابق پاکستان میں 90 فیصد سے زائد سونے کی تجارت غیر رسمی ذرائع سے ہوتی ہے، جبکہ مالی سال 2024 میں 17 ملین ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا۔ اسٹڈی میں کہا گیا ہے کہ گولڈ مارکیٹ کو دستاویزی شکل دینے کے لیے ایک جامع اتھارٹی کی اشد ضرورت ہے، کیونکہ موجودہ وقت میں...
’جیو نیوز‘ گریب کراچی چڑیا گھر میں شیرنی کے ہاں 3 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔اس حوالے سے ترجمان کے ایم سی کا کہنا ہے کہ کراچی چڑیا گھر میں 16 نومبر کو تین شیر کے بچوں کی پیدائش ہوئی، ڈاکٹرز نے بچوں کا معائنہ کر کے مکمل صحت مند قرار دیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ میئر کراچی نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ شیر کے بچوں کی فی الحال عوامی نمائش نہ کی جائے اور بچوں کو ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد مرحلہ وار عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ یہ شہر اور جنگلی حیات سے محبت کرنے والوں کے لیے خوشی کی خبر ہے، چڑیا گھر میں بہتری کے اقدامات کے...
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اشتہاری قرار، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کیخلاف 4 اکتوبر احتجاج کے کیس میں عمر ایوب کو مقدمہ سے اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے عمر ایوب کی پراپرٹی کی تفصیلات بھی طلب کر لیں، عدالت نے عمر ایوب کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، عمر ایوب کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ نون میں مقدمہ درج ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
بیوی کے قتل کا الزام، لاہور ہائیکورٹ نے بیتے کی گواہی کو قبول کرتے ہوئے باپ کی عمر قید کیخلاف اپیل مسترد کر دی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے بیوی کو ڈنڈوں سے قتل کرنے والے ملزم کی عمر قید کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے سزا برقرار رکھی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے بیوی کو ڈنڈوں سے قتل کرنے والے ملزم کی عمر قید کے خلاف اپیل پر 6 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے ملزم کے خلاف اس کے بیٹے کی گواہی درست تسلیم کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا ملزم کو عمرقید دینے کا فیصلہ برقرار رکھا اور ملزم اشرف کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم محمد اشرف کے خلاف چشم دید گواہ اس کا بیٹا ہے، کوئی بیٹا اپنے باپ پر اس قسم...
لاہور کے 22 سالہ الیکٹریکل انجینیئر فیصل فرمائش کو گمان تک نہ تھا کہ ٹک ٹاک پر موٹیویشنل ویڈیوز بنانے کا شوق ایک دن انہیں سرحد پار محبت سے دوچار کردے گا۔ اردو نیوز کے مطابق ان کا یہ سفر بنگلہ دیش میں طلبا احتجاج پر بنائی گئی ایک ویڈیو سے شروع اور زندگی بھر کے ساتھی کے انتخاب پر ختم ہوا۔ فیصل گزشتہ 3 برس سے ٹک ٹاک پر سرگرم ہیں، بنگلہ دیش میں طلبا تحریک اٹھی تو انہوں نے ایک نوجوان طالب علم ابو سعید کے کردار پر ایک ویڈیو بنائی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں پاکستانی پرچموں کی فروخت میں اضافہ، خوبصورت ویڈیو وائرل ویڈیو نے دیکھتے ہی دیکھتے مقبولیت حاصل کی اور تبھی کومیلا کی رہائشی...
ویب ڈیسک :پاکستان کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی عالمی تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کا رکن منتخب ہو گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو دی ہیگ میں کانفرنس آف اسٹیٹس پارٹیز کے 30 ویں اجلاس کے دوران 2026–2028 کی مدت کے لیے دوبارہ رکن منتخب کیا گیا۔ کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری، پیداوار، ذخیرہ اندوزی اور تلفی پر پابندی سے متعلق کنونشن کے 193 رکن ممالک ہیں ، آرگنائزیشن فار دی پروہیبیشن آف کیمیکل ویپنز دنیا کا سب سے کامیاب تخفیفِ اسلحہ معاہدہ ہے۔ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا ترجمان کے مطابق تنظیم نے مکمل طور پر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے کیمیائی ہتھیاروں کی پوری کلاس کا خاتمہ کیا ،ایگزیکٹو کونسل...
وفاقی آئینی عدالت میں تمام کیسز کی فائلنگ صرف اسلام آباد میں کرنے کا سرکلر جاری کردیا گیا ہے. وفاقی آئینی عدالت نے سرکلر جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ عدالت کے تمام کیسز کی فائلنگ اب صرف اسلام آباد میں ہی کی جائے گی، جس کے تحت تمام درخواستیں، اپیلیں، پٹیشنز اور دیگر قانونی امور اسلام آباد ہی میں جمع ہوں گے۔ سرکلر چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی منظوری سے جاری کیا گیا، جس میں وکلا اور سائلین کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام کیسز اسلام آباد میں فائل کیے جائیں، جبکہ اگلے حکم تک فائلنگ کے لیے کسی دوسرے اسٹیشن کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
فضائی مسافروں کے حقوق کی عالمی تنظیم ’ایئر ہیلپ‘ نے سال 2025 کی دنیا کی بہترین ایئر لائنز کی فہرست جاری کر دی، جس میں قطر ایئر ویز نے پانچ سال بعد ایک مرتبہ پھر پہلا نمبر حاصل کر لیا ہے۔ ایئر ہیلپ کے مطابق درجہ بندی کا فیصلہ تین بنیادی عوامل وقت کی پابندی، صارفین کی رائے اور کلیم پروسیسنگ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، اور ہر ایئر لائن کو 10 میں سے اسکور دیا جاتا ہے۔ قطر ایئر ویز نے تینوں کیٹیگریز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دنیا کی بہترین ایئر لائن کا اعزاز اپنے نام کیا۔ اس فہرست میں متحدہ عرب امارات کی اتحاد ایئر ویز دوسرے نمبر پر رہی، جبکہ برطانیہ کی یوجن اٹلانٹک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔...