فیلڈ مارشل سے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، دوطرفہ تعاون بڑھانے اور خطے کی موجودہ صورتحال سمیت اہم سیکیورٹی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایران کے ساتھ قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
ایرانی سیکرٹری علی لاریجانی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کا باہمی تعاون خطے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور دیرپا استحکام کے لیے نہایت ضروری ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایران کا ایک بار پھر پاکستان سے اظہار تشکر، صدر مملکت سے سیکریٹری نیشنل سیکیورٹی کونسل کی ملاقات
ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی نے منگل ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور اسرائیل کے خلاف 12 روزہ جنگ کے دوران پاکستان کی سفارتی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پاکستانی حمایت کبھی نہیں بھولے گا، صدر مسعود پزشکیان کا محسن نقوی سے اظہار تشکر
اردشیر لاریجانی نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی ایران کی کامیابی ہے۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون، علاقائی صورتحال اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر زرداری نے ڈاکٹر لاریجانی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ اسلام آباد اور تہران کے درمیان مسلسل رابطوں سے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت ظاہر ہوتی ہے۔
انہوں نے اگست میں ایرانی صدر سے ہونے والی ملاقات کو بھی خوشگوار یادوں کے ساتھ دہرایا۔
ایران کی امداد اور مستقل حمایت پر اظہار تشکرصدر نے حالیہ سیلاب کے دوران ایران کی جانب سے ہمدردی اور ایرانی ریڈ کریسنٹ کی امدادی سرگرمیوں پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات تاریخ، مذہب اور ثقافت میں جڑے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیے: ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گے
صدر زرداری نے جنگِ بھارت کے دوران ایران کی مستقل حمایت کو سراہا اور اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں ایران کے لیے پاکستان کی سیاسی و سفارتی حمایت کا اعادہ کیا۔
انہوں نے ایران کی جانب سے کشمیر اور فلسطین کے معاملے پر اصولی مؤقف اختیار کرنے پر بھی تحسین کی۔
تجارت، رابطہ سازی اور اقتصادی تعاون پر زورصدر نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تجارت کے فروغ کے لیے قریبی تعاون چاہتا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان کشیدگی، ایران نے مصالحتی کردار کی پیشکش کردی
انہوں نے پاکستان ایران ریل رابطے کو ترجیحی بنیادوں پر مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ تجارت، سیاحت اور خاص طور پر زائرین کی آمدورفت کو آسان بنایا جاسکے۔
ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر بات کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی بڑھتی توانائی ضروریات کے پیش نظر ایک قابل عمل اور مشترکہ حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والی حالیہ تکنیکی بات چیت کا خیرمقدم کیا اور تہران میں مذاکرات کے تسلسل کی امید ظاہر کی۔
ایرانی قیادت کے پیغامات اور دوطرفہ تجارت کا ہدفڈاکٹر لاریجانی نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی حسینی خامنہ ای اور ایرانی صدر مسعود پیزیشکیان کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور ایران دنیا کے امن اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
انہوں نے بتایا کہ ایرانی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کے بعد متعدد ہدایات جاری کی گئی ہیں جن کا مقصد پاکستانی مصنوعات کو ایرانی منڈی میں ترجیحی رسائی دینا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان 10 ارب ڈالر کے تجارتی ہدف کی سمت پیشرفت ممکن ہو سکے گی۔
صدر نے ڈاکٹر لاریجانی سے درخواست کی کہ وہ سپریم لیڈر تک ان کی نیک تمنائیں پہنچائیں۔
علاقائی سلامتی اور انسدادِ دہشتگردی پر گفتگوملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال، مشترکہ سلامتی چیلنجز اور دہشت گردی کے خلاف تعاون پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔
مزید پڑھیں: ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کے لیے کتنا سودمند ثابت ہوا؟
ملاقات میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام شریک تھے۔ ایرانی وفد میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم، علی باقری، علیرضا بیات اور علیرضا تقوائی زاده شامل تھے۔
پاکستان کی جانب سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، سیکریٹری خارجہ اور سیکریٹری نیشنل سیکیورٹی نے شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایران ایران کا پاکستان سے اظہار تشکر پاک ایران تعلقات پاکستان سیکریٹری سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی