پاکستان اور اسلام مخالف پروپیگنڈہ کہاں سے ہو رہا ہے،؟ پتہ چل گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد بھارتی اکاؤنٹس، جو خود کو اسرائیلی شہریوں، بلوچ قوم پرستوں اور اسلام و پاکستان کے ناقدین کے طور پر ظاہر کر رہے تھے، دراصل بھارت سے ہی آپریٹ ہو رہے ہیں۔ کئی ’’ایکس‘‘ اکاؤنٹس کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے اور وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر خاصی مقبولیت رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ کے نئے فیچر ’’لوکیشن ٹول‘‘ نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی ہے۔ جس کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ درجنوں اکاؤنٹس سیاسی پروپیگنڈا پھیلانے کیلئے استعمال ہو رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد بھارتی اکاؤنٹس، جو خود کو اسرائیلی شہریوں، بلوچ قوم پرستوں اور اسلام و پاکستان کے ناقدین کے طور پر ظاہر کر رہے تھے، دراصل بھارت سے ہی آپریٹ ہو رہے ہیں۔ کئی ’’ایکس‘‘ اکاؤنٹس کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے اور وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر خاصی مقبولیت رکھتے ہیں۔ صرف یہی نہیں ان میں سے بیشتر کے اکاؤنٹس تصدیق شدہ بھی ہیں، جبکہ کئی اکاؤنٹس کی حقیقی شناخت نامعلوم ہے۔ یہی اکاؤنٹس مسلسل پاکستان مخالف مواد، نفرت انگیزی، اسلاموفوبیا اور غلط معلومات پھیلانے میں ملوث ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ جعلی پروفائلز منظم پروپیگنڈے کیلئے استعمال ہو رہے ہیں، جن کا مقصد عدم استحکام پیدا کرنا اور پاکستان کی عالمی سطح پر منفی تصویر پیش کرنا ہے۔ یہ اکاؤنٹس باقاعدگی سے توہین آمیز مواد، گمراہ کن بیانیے اور جعلی ویڈیوز شیئر کرتے رہے ہیں۔ اسی طرح طالبان کے ترجمان عبدالقہار بلخی (@QaharBalkhi) کا اکاؤنٹ بھی بھارت سے آپریٹ ہوتا دکھائی دیا۔ متعدد اسرائیل کے حامی اکاؤنٹس جیسے ویویڈ، اسرائیل آرمی، مرینا ٹائمز، امریکن وائس اور رشین آرمی کی لوکیشن بھی حیران کن طور پر بھارت سے منظم دکھائی دی۔ ’’الفارس ایماراتی‘‘ نامی ایکس اکاؤنٹ جو خود کو ایک اماراتی شہری ظاہر کرتا ہے اور پاکستان پر تنقید کیلئے شہرت رکھتا ہے، درحقیقت بھارت سے چلایا جاتا ہے۔
ان اکاؤنٹس کو عالمی سطح پر اسلام اور پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے استعمال کیا گیا۔ ان کے فالوورز کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے کہ غلط معلومات پھیلانے کی یہ مہم کس قدر وسیع پیمانے پر چل رہی ہے۔ ایکس کے اس نئے فیچر نے آن لائن غلط معلومات کے پھیلاؤ اور ایسے اکاؤنٹس کی نشاندہی میں درپیش مشکلات پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہو رہے ہیں بھارت سے
پڑھیں:
بھارتی وزیر دفاع کا سندھ سے متعلق بیان امن کیلئے خطرہ ہے، پاکستان
پاکستان نے بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے صوبہ سندھ سے متعلق دیے گئے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے صوبہ سندھ کے دوبارہ بھارت کا حصہ بننے سے متعلق اشتعال انگیز بیان امن کیلئے خطرہ ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ بھارتی وزیر دفاع کے وہم و گمان پر مبنی اور خطرناک حد تک تاریخ کو مسخ کرنے والے بیانات ایک توسیع پسند ہندوتوا ذہنیت کو ظاہر کرتے ہیں جو مستحکم حقائق کو چیلنج کرنے کی کوشش ہیں اور بین الاقوامی قانون، تسلیم شدہ سرحدوں کی حرمت اور ریاستوں کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم راج ناتھ سنگھ اور دیگر بھارتی رہنماؤں پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایسے اشتعال انگیز بیانات سے گریز کریں جو خطے کے امن اور استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی حکومت کے لیے زیادہ تعمیری راستہ یہ ہوگا کہ وہ اپنے ہی شہریوں، خصوصاً کمزور اقلیتی برادریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے پر توجہ دے۔
’اسے چاہیے کہ وہ اُن عناصر کا محاسبہ کرے جو ان کے خلاف تشدد کو ہوا دیتے ہیں یا اس میں ملوث ہوتے ہیں اور مذہبی تعصبات اور تاریخی مسخ کرنے کے بیانات سے گریز کرے۔
دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے شمال مشرقی خطے کے عوام کے دیرینہ مسائل بھی توجہ کے مستحق ہیں جو اب بھی منظم محرومی، شناخت کی بنیاد پر ظلم و ستم اور ریاستی سرپرستی میں جاری تشدد کا سامنا کر رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان بھارت پر زور دیتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور زیر تسلط کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازعے کے حقیقی اور پُرامن حل کے لیے قابلِ اعتماد اقدامات کرے۔
پاکستان انصاف، مساوات اور بین الاقوامی قانونی ضابطوں کی بنیاد پر بھارت کے ساتھ تمام تنازعات کے پُرامن حل کے لیے پرعزم ہے تاہم ماضی کی طرح پاکستان اپنی سلامتی، قومی خودمختاری اور آزادی کے تحفظ کے لیے بھرپور اور غیر متزلزل عزم رکھتا ہے۔