WE News:
2025-11-26@11:22:31 GMT

سونا مزید مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT

سونا مزید مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ملک میں فی تولہ سونا 2300 روپے اضافے کے بعد  438,862 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1972 روپے اضافے کے بعد 376,253  روپے کا ہو گیاہے۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 23  ڈالر اضافے کے بعد 4165 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ فی تولہ سونا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ فی تولہ سونا سونے کی قیمت

پڑھیں:

اوگرا کا قیمتوں میں کمی کا دعویٰ بے نقاب، صارفین کیلیے گیس مزید مہنگی کر دی

اسلام آباد:

اوگرا کے اعلامیے میں گیس کی قیمتوں میں کمی کے دعوے کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔ ادارے نے مجموعی طور پر گیس کی قیمتوں میں کمی نہیں بلکہ اضافے کی منظوری دی ہے۔

دستاویزات کے مطابق اوگرا نے رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں 7.14 فیصد تک اضافہ منظور کیا ہے۔

سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمت میں 118 روپے 47 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد مجموعی قیمت 1777 روپے 02 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ جائے گی۔ یہ اضافہ 7.14 فیصد بنتا ہے۔

اسی طرح سوئی ناردرن کے لیے 4.89 فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے، جو 86 روپے 30 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو بنتا ہے۔

نئی قیمت بڑھ کر 1852 روپے 80 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا نے سابقہ شارٹ فال میں گیس کمپنیوں کے لیے 60 ارب 88 کروڑ روپے کی ایڈجسٹمنٹ کی بھی اجازت دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اوسطاً 8 فیصد کمی کا دعویٰ کرتے ہوئے میڈیا کو اعلامیہ جاری کیا تھا،

 تاہم اصل اعدادوشمار کے مطابق صارفین کے لیے ریلیف کے بجائے بوجھ میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں سونے کی کھپت کتنی، قیمت کا تعین کیسے ہوتا ہے؟ گزشتہ سال کتنے ملین ڈالر کاسونا درآمد کیا گیا؟
  • عالمی مارکیٹ : سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ، پاکستان میں بھی نرخ نئی بلندی پر
  • سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ
  • عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ
  • سونا مزید مہنگا: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اچانک اضافہ
  • سونا مزید مہنگا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں اچانک بڑھ گئیں
  • سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ
  • اوگرا کا قیمتوں میں کمی کا دعویٰ بے نقاب، صارفین کیلیے گیس مزید مہنگی کر دی
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا کتنے میں فروخت ہورہا ہے؟