اگر آپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو وی پی این کے ذریعے استعمال کرتے ہیں تو اب یہ بات دوسرے صارفین کو بھی پتا چل سکے گی۔
ایکس کے پروڈکٹ ہیڈ نکیتا بئیر نے کچھ عرصہ قبل بتایا تھا کہ پلیٹ فارم صارفین کے بارے میں مزید تفصیلات ظاہر کرے گا، جن میں ان کا ملک اور یہ بھی شامل ہوگا کہ وہ وی پی این استعمال کر رہے ہیں یا نہیں۔ اس نئے فیچر کا مقصد جعلی اکاؤنٹس اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔
اب وی پی این استعمال کرنے والے صارفین کی پروفائل پر ایک وارننگ دکھائی دے گی، جس میں بتایا جائے گا کہ اکاؤنٹ پر ظاہر کیا گیا ملک یا خطہ ممکنہ طور پر درست نہیں۔ یہ فیچر 21 نومبر سے متعارف ہونا شروع ہوا تھا اور اب دنیا بھر میں فعال کر دیا گیا ہے۔
نکیتا بئیر کے مطابق صارفین ایک پرائیویسی آپشن بھی استعمال کر سکیں گے جس کے تحت صرف ان کا علاقہ (ریجن) ظاہر ہوگا۔ البتہ یہ سہولت خاص طور پر ان ممالک کے صارفین کے لیے ہے جہاں ایکس تک رسائی محدود ہے یا اظہارِ رائے پر سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ ایکس کس قسم کا ڈیٹا استعمال کرکے صارف کا اصل مقام یا وی پی این کا استعمال شناخت کرتا ہے، مگر کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ معلومات 99.

99 فیصد درست ہوتی ہیں۔
تاہم ایکس نے واضح کیا ہے کہ وی پی این استعمال کرنے پر کوئی پابندی نہیں، صرف اس کی نشاندہی کی جائے گی۔

 

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پی این استعمال

پڑھیں:

بھارت کے افغان سر زمین استعمال کرنے سے پاکستان خوفزدہ نہیں: علامہ طاہر اشرفی

حافظ طاہر محمود اشرفی—فائل فوٹو

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے افغان سر زمین استعمال کرنے سے خوفزدہ نہیں۔

ایک بیان میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ بھارتی مسلمانوں کے مذہبی لیڈر مولانا ارشد مدنی کا بیان زیرِ بحث ہے، اللّٰہ کا شکر ہے کہ ہمیں پاکستان جیسی نعمت ملی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت گزشتہ 30 سال سے پاکستان کے خلاف افغان سر زمین استعمال کر رہا ہے، لیکن ہم کسی سے خوفزدہ نہیں۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ لندن میں یا نیویارک میں تو مسلمان میئر بن سکتا ہے، بھارت میں 30 کروڑ سے زائد مسلمان ہیں لیکن وہ کسی یونیورسٹی میں اپنا وائس چانسلر نہیں لگا سکتے، بھارت میں یہی حال عیسائیوں اور سکھوں کا بھی ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کے خلاف افغانستان اپنی دوستی بھارت سے بڑھا رہا ہے، یہ افغانوں کو مبارک ہو، ہم ان سے خوفزدہ نہیں۔

طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ یہ دونوں مل کر بھی پاکستان کا کچھ نہیں کر سکتے، جس طرح 9 مئی کو اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کو فتح دی، وہی آگے بھی مدد کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • صارفین کیلئے خبرداری: ایکس اب وی پی این کے استعمال کی اطلاع دوسروں تک پہنچائے گا
  • صارفین کیلئے خبردار ی: ایکس اب وی پی این کے استعمال کی اطلاع دوسروں تک پہنچائے گا
  • کیا مشل اوباما نے اوزیمپک استعمال کی؟ نئے فوٹو شوٹ کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
  • ہم بھارت کے افغان سر زمین استعمال کرنے سے خوفزدہ نہیں، طاہر اشرفی
  • ملائیشیا میں 16 سال سے کم عمر صارفین کے لیے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی
  • ہم بھارت کے افغان سر زمین استعمال کرنے سے خوفزدہ نہیں، طاہر محمود اشرفی
  • بھارت کے افغان سر زمین استعمال کرنے سے پاکستان خوفزدہ نہیں: علامہ طاہر اشرفی
  • ایکس کا لوکیشن فیچر کیسے کام کرتا ہے، صارفین کو کیا سہولت میسر ہوگی؟
  • ایکس پر لوکیشن فیچر متعارف،عمران خان سمیت اہم شخصیات کی تفصیلات کا انکشاف