مینڈیٹ چرانے کا عمل جاری رہا تو کسی اور لائن کی طرف جانے کا سوچیں گے,چیئرمین پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251126-01-24
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے ضمنی انتخابات میں ناکامی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مینڈیٹ اب بھی قبول نہیں کیا جا رہا ہے، اگر یہی سلسلہ رہا تو ہم کسی اور لائن کی طرف جانے کا سوچیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پتا ہوتا ہمارا مینڈیٹ اب بھی قبول نہیں کیا جاتا تو ہم ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لیتے، ضمنی انتخابات میں ہم اپنی ہری پور سیٹ کا دفاع نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ اب خیبرپختونخوا (کے پی) اور ہر جگہ کسی اور کا سکہ چل رہا ہے یہ ظلم ہے، ہم نے اتنی سختیاں برداشت کیں اور ہم سمجھ رہے تھے اس دفعہ ہمارا مینڈیٹ قبول کیا جائے گا مگر ہمیں میلی آنکھ سے دیکھا گیا اور مینڈیٹ قبول نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام میں مایوسی پھیلے گی، برداشت ختم ہوگی اور اگر یہی سلسلہ رہا تو ہم کسی اور لائن کی طرف جانے کا سوچیں گے، ایک جیتی ہوئی سیٹ نہ دینا جمہوریت کے لیے اچھا شگون نہیں ہے، ہری پور کا ہر پولنگ اسٹیشن جیتے اور ہماری 27 ہزار کی لیڈ تھی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہری پور کی ہماری جیتی ہوئی سیٹ ہمیں نہیں دی گئی، ہمیں اشتعال دلوایا جاتا ہے مگر ہم اشتعال میں نہیں آئیں گے، ہر مرتبہ امید سے آتے ہیں کہ ملاقات ہوگی مگر صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہیں کروائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 نومبر کو آخری ملاقات کروائی گئی تھی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی اور جو وہ بولیں گے اس پر من و عن عمل ہوگا، ہمارے ساتھ جو رویہ رکھا گیا وہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم وڈیو رکھنے والے نہیں، ہم عوامی مینڈیٹ سے آتے ہیں، یہ سیٹ اپ نہیں رہے گا یہ جو ترمیم کی گئی اس کے بل بوتے پر چل رہے ہیں، پاکستان میں جمہوریت چلنی ہی چلنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پشاور میں 26 نومبر کی دعائیہ تقریب ہوگی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی نے کہا کہ کسی اور
پڑھیں:
کراچی پولیس چیف نے جعلی نمبر پلیٹس لگانے والوں کو ڈیڈ لائن کے ساتھ وارننگ جاری کردی
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے غیر قانون اور جعلی نمبر پلیٹس لگانے والے شہریوں کو خبردار کردیا۔ایک بیان میں جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ جعلی اور غیرقانونی نمبر پلیٹس کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔کراچی پولیس چیف نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ شہری 5 دسمبر تک گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس درست کروالیں، بصورت دیگر غیر قانونی نمبر پلیٹس والی گاڑیاں ضبط کی جائیں گی۔واضح رہے کہ سندھ میں اجرک والی نمبر پلیٹس کی ڈیڈ لائن 31 اکتوبر کو ختم ہو چکی ہے۔دوسری جانب محکمہ ایکسائز کا بتانا ہے کہ سندھ بھر میں تقریباً 65 لاکھ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں صرف کراچی میں یہ تعداد 33 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔علاوہ ازیں شہر میں ای چالان سسٹم فعال ہونے کےبعد یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ کئی شہریوں نے چالان سے بچنے کے لیے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر جعلی نمبر پلیٹس لگادی ہیں۔