کوئٹہ: مختلف سیاسی رہنماؤں کا مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق اس سلسلے میں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے کئی عہدیدار مسلم لیگ (ق) میں شامل ہو گئے۔
مسلم لیگ (ق) نے کوئٹہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ بھی جاری کر دیئے۔
مسلم لیگ (ق) کے مرکزی ترجمان مصطفیٰ ملک کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ چوہدری شجاعت کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔
اسلام او رپاکستان مخالف درجنوں اکاؤنٹس کس ملک سے آپریٹ ہو رہے ہیں ؟ تہلکہ خیز رپورٹ سامنے آ گئی
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بے روزگاری کا خاتمہ اور امن کی بحالی ہماری اول ترجیح ہونی چاہیے۔ پاکستان دشمن بلوچستان میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔
ترجمان ق لیگ کا کہنا ہے کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ مذاکرات کے حامی ہیں، مگر ملک دشمنوں کو کسی رعایت کا مستحق نہیں سمجھتے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مسلم لیگ
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔