سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن ) کے صدر محمد نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے امیدواران اور کارکنان کو دلی مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مستردکردیا ہے ، پیر کو ایکس پر اپنے ٹویٹ میں نواز شریف نے کہاکہ  وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز شریف کی محنت اور بے لوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر لیا ہے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نواز شریف

پڑھیں:

این اے 18 ہری پور کے تمام 602 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج مکمل، مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان کامیاب

این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخاب کے تمام 602 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آر او آفس کو موصول ہو گئے ہیں، جن کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز خان نے واضح کامیابی حاصل کر لی۔

سرکاری نتائج کے مطابق بابر نواز خان نے 1,63,996 ووٹ حاصل کیے، جب کہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب نے 1,20,220 ووٹ لیے اور دوسرے نمبر پر رہے۔ اس طرح بابر نواز خان کو 43,776 ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: ہری پور: این اے 18 میں ضمنی انتخاب جاری، پولنگ اسٹیشن 124 پر پہلا ووٹ کاسٹ

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے این اے 18 میں ٹرن آؤٹ 42.9 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جب کہ پورے ضلع میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل مکمل امن و امان کے ساتھ انجام پایا۔

آر او آفس کے مطابق فارم 45 کے نتائج کو آر ایم ایس سسٹم پر اپ لوڈ کرنے کا عمل جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

این اے 18 ہری پور ضمنی انتخاب عمر ایوب ہری پور

متعلقہ مضامین

  • ضمنی انتخابات؛ نواز شریف کی مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
  • ضمنی انتخابات میں کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، نواز شریف
  • عوام نے انتشار نہیں ترقی کا راستہ چن لیا، نواز شریف کی ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد
  • ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے ن لیگی امیدواروں کو نواز شریف کی مبارکباد
  • الحمدللہ شیر کامیاب ہوگیا، مریم اورنگزیب کا ضمنی انتخابات کے نتائج پر ردعمل
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ضمنی انتخاب میں کامیاب ن لیگی امیدواروں کو مبارک باد
  • ضمنی انتخابات، لیگی امیدواروں کی کامیابی پر وزیراعظم شہبازشریف کی مبارکباد
  • این اے 18 ہری پور کے تمام 602 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج مکمل، مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان کامیاب
  • پنجاب کے ضمنی انتخابات، مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی شاندار کامیابی پر وزیر اعظم کی مبارکباد