Islam Times:
2025-11-17@17:47:25 GMT

عراقی سرزمین پر PKK عناصر کی موجودگی ناقابل قبول ہے، بغداد

اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT

عراقی سرزمین پر PKK عناصر کی موجودگی ناقابل قبول ہے، بغداد

اپنے ایک انٹرویو میں فواد حسین کا کہنا تھا کہ بغداد، ترکیہ میں امن عمل کی حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ PKK و ترکیہ، باہمی مفاہمت تک پہنچ جائیں گے جس سے امن و استحکام وجود میں آئیگا۔ اسلام ٹائمز۔ عراق کے وزیر خارجہ "فواد حسین" نے انقرہ میں امن عمل کی حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ سنجار، مخمور اور قندیل کے علاقوں میں کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے عناصر کی موجودگی، عراق کی مرکزی اور کردستان ریجن کی حکومت، دونوں کے لیے ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار العربیہ چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر فواد حسین نے کہا کہ بغداد، ترکیہ میں امن عمل کی حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ PKK و ترکیہ، باہمی مفاہمت تک پہنچ جائیں گے جس سے امن و استحکام وجود میں آئے گا۔ انہوں نے علاقائی امن و استحکام کے لئے اس موضوع کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا۔ واضح رہے کہ یہ بیانات اس وقت سامنے آئے جب ترکیہ کی کردستان ورکرز پارٹی (PKK) نے آج اعلان کیا کہ وہ زاب کے علاقے سے دستبردار ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ زاب، ترکیہ کے بارڈر کے قریب ایک سرحدی علاقہ ہے جہاں آئے روز ترکیہ اور PKK کے درمیان جھڑپوں کا خطرہ رہتا تھا۔ PKK نے یہ اقدام انقرہ کے ساتھ امن عمل کی حمایت کے مقصد سے اٹھایا۔ قابل غور بات یہ ہے کہ PKK نے اپنے قید رہنماء "عبداللہ اوجلان" کے پیغام کے بعد، اپنی تنظیم اور مسلح کارروائیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ رواں برس جولائی کے آخر میں بھی PKK کے جنگجوؤں کے ایک گروپ نے سلیمانیہ کے علاقے میں علامتی طور پر اپنے ہتھیار جلا دئیے تھے۔ اگرچہ عبداللہ اوجلان اور پیپلز ایکویلیٹی اینڈ ڈیموکریسی پارٹی (DEM) نے غیر مسلح ہونے والے جنگجوؤں کے لیے واضح سیاسی فریم ورک و کافی ضمانتوں کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امن عمل کی حمایت کرتا ہے

پڑھیں:

چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے آئی جی اسلام آباد کو دونوں کو گرفتار کر کے 20 نومبر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

چیئرمین سی ڈی اے، چہف کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے گئے۔

چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری عدالتی احکامات پر عملدرآمد پر جاری کئے گئے۔

چیئرمین سی ڈی اے،چ یف کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کو تعمیل کرانے کی ہدایت کی گئی۔

26نومبر احتجاج پر علیمہ خانم کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، ملزمہ علیمہ خانم آج بھی عدالت پیش نہ ہوئی، دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری 
  • چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • کچھ عناصر نے نفرت، بغض اور انتشار کی سیاست کو فروغ دیا‘ رانا ثنا
  • موضوع: عراق انتخابات، عوام کی جیت
  • جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گےجیسا مئی میں دیا تھا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • قبولِ اسلام اور شادی دونوں میرے اپنے فیصلے ہیں، خاتون یاتری کا بیان
  • تحریک لبیک لائرز ونگ نے آئینی ترمیم مسترد کردی، وکلاء تحریک کی حمایت
  • بھارت کا نیا پروپیگنڈا، خطے میں کشیدگی
  • دہشتگردی میں ملوث عناصر سرحد پار سے آتے ہیں، ہمارے مقامی شہری نہیں، محسن نقوی