موضوع: عراق انتخابات، عوام کی جیت
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ ہفتہ وار تجزیہ انجم رضا کے ساتھ
موضوع: عراق انتخابات، عوام کی جیت
مہمان تجزیہ نگار: انجنیئر سید علی رضا نقوی
میزبان: سید انجم رضا
پیشکش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو
خلاصہ گفتگو و اہم نکات:
عراق میں ہونے والے یہ چھٹے پارلیمانی انتخابات تھے
ٹرن آؤٹ توقع سے زیادہ رہا
شیعہ، سنی اور کرد علاقوں میں ووٹنگ کا عمل مجموعی طور پر پُرامن رہا
الیکشن کمیشن: نتائج کا اعلان مرحلہ وار کیا جائے گا
عالمی برادری نے انتخابی عمل کو مجموعی طور پر شفاف قرار دیا
سیاسی اتحادوں کی دوڑ شروع—ہر جماعت اگلی حکومت میں جگہ بنانے کی کوشش میں
ایران دوست اتحاد حکومت سازی میں مرکزی حیثیت رکھتا نظر آرہا ہے
فتح الائنس نے 2021 کی شکست کے بعد اہم نشستیں دوبارہ حاصل کر لیں
بصرہ میں حیران کن اپ سیٹ—ایران کے حمایتی گروہوں نے دو متوقع ہاریں جیت میں بدل دیں
حکومت سازی کے لیے ایران نواز اتحاد مرکزی حیثیت اختیار کرتا ہوا نظر آرہا ہے
اطار التنسیقی کی مضبوط کارکردگی—حکومت سازی میں فیصلہ کن کردار یقینی
عراقی سیاسی حلقے: انتخابات میں بیرونی مداخلت کی کوششیں ناکام بنادی گئیں
اطار التنسیقی رہنماؤں کا دعویٰ: “امریکی منصوبے ووٹرز نے مسترد کر دیے”
تجزیہ کاروں کے مطابق: واشنگٹن کے پسندیدہ امیدوار کئی حلقوں میں پیچھے رہ گئے
عراق میں مقامی قوتوں کی بڑھتی طاقت—غیر ملکی اثر و رسوخ محدود ہوتا ہوا
بغداد کے سیاسی مبصرین: “2025 کے نتائج نے امریکی حکمتِ عملی کو جھٹکا دی
عراقی میڈیا کے مطابق انتخابی مہم میں امریکی اثر کمزور—اسٹریٹجک خلاء واضح
عراقی عوام نے امریکہ کو واضح پیغام دے دیا
واشنگٹن کی کوششوں کے باوجود عراقی بیلٹ باکس نے آزادانہ فیصلہ دیا
مقاومت نواز گروہ اب پارلیمنٹ میں کنگ میکر کی حیثیت میں نمایاں ہے
۲۰۲۲کے بحران کے بعد عوام کے ایک حصے نے مزاحمت کے بیانیے کو "طاقتور اور منظم" سمجھا
عوامی سطح پر “قربانی” اور “امنیّت کی بحالی” کا کریڈٹ مزاحمت کو جاتا ہے
آئندہ حکومت سازی کے لئے مختلف گروپوں (شیعہ، کرد، سنی) کے مابین مذاکرات طویل اور پیچیدہ ہوں گے
تیل کی آمدنی، بدعنوانی، اور بنیادی خدمات کی صورتحال حکومت کے لیے بڑا چیلنج رہے گی
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حکومت سازی
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان