data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251113-08-23
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے حکومت بلوچستان کو کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کی ہدایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو خط ارسال کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے حکومت بلوچستان کو فول پروف سیکورٹی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی تاکید کی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ انتخابی عمل کے دوران امن و امان برقرار رکھنا حکومت کی ذمے داری ہے، الیکشن کمیشن نے ہدایات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے، انتخابی کارروائیوں کو مقررہ شیڈول کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو بھی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ کوئٹہ ضلع میں بلدیاتی انتخابات 28 دسمبر 2025 کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول 3 نومبر کو جاری کیا تھا۔ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 13 سے 17 نومبر تک متعلقہ ریٹرننگ افسران کو جمع کرا سکیں گے، جب کہ ابتدائی فہرست 18 نومبر کو جاری کی جائے گی۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میں بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن نے

پڑھیں:

عراق انتخابات: شیاع السودانی کی زیر قیادت اتحاد نے بازی مار لی

عراق کے آزاد اعلیٰ انتخابی کمیشن نے بدھ کو اعلان کیا کہ حالیہ پارلیمانی انتخابات میں وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کی زیر قیادت اتحاد نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔ کمیشن کے مطابق، السودانی کے اتحاد نے منگل کے دن ہونے والے انتخابات میں 13.17 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔

“رائٹرز “کی رپورٹ کے مطابق، دو انتخابی کمیشن کے اہلکاروں نے بتایا کہ شیاع السودانی نے انتخابات میں پہلے نمبر پر جگہ بنائی ہے۔ یہ السودانی کا دوسرا دور حکومت ہوگا۔

تاہم، بہت سے نوجوان ووٹرز ان انتخابات کو بس ایک ایسا موقع سمجھتے ہیں جس میں موجودہ سیاسی جماعتیں عراق کے تیل کا پیسہ آپس میں تقسیم کرنے کے لیے میدان میں ہیں۔

اپنے بیان میں السودانی نے خود کو ایسے رہنما کے طور پر پیش کیا جو کئی سالوں کی سیاسی غیر یقینی صورتحال کے بعد عراق کو کامیابی کی راہ پر لے جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ روایتی پارٹیوں کے اثر سے آگے بڑھ چکے ہیں۔

عراق کی 329 رکنی پارلیمنٹ میں کوئی بھی جماعت اکیلے حکومت بنانے کے لیے اکثریت حاصل نہیں کر سکی، اس لیے حکومت بنانے کے لیے جماعتیں دوسرے گروپوں کے ساتھ اتحاد کرتی ہیں، جو اکثر کئی مہینوں کا پیچیدہ عمل ہوتا ہے۔

انتخابی کمیشن نے بتایا کہ انتخابات میں کل ووٹر ٹرن آؤٹ 56.11 فیصد رہا، جو سیاسی نظام پر عوام کے اعتماد کی بحالی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ابتدائی نتائج کے اعلان کے بعد السودانی نے ٹیلی ویژن خطاب میں کہا، ”ووٹرز کی یہ شرکت ایک اور کامیابی کا ثبوت ہے، جس سے سیاسی نظام میں اعتماد کی بحالی ظاہر ہوتی ہے۔“

ماہرین کے مطابق، اس الیکشن کے نتائج عراق میں سیاسی اتحاد اور حکومت سازی کے عمل کو اہم چیلنجز کا سامنا دیں گے، کیونکہ کسی ایک پارٹی کے لیے مکمل اکثریت حاصل کرنا ممکن نہیں ہے، اور نئے اتحاد قائم کرنے کے لیے کئی مہینوں کی مذاکراتی حکمت عملی درکار ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انٹرنیٹ سروسز معطل
  • عراق انتخابات: شیاع السودانی کی زیر قیادت اتحاد نے بازی مار لی
  • کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری
  • کوئٹہ: بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان
  • اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کےالتوا کے معاملے پر فیصلہ محفوظ، چیف الیکشن کمشنر کے اہم ریمارکس
  • اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کےالتوا کے معاملے پر فیصلہ محفوظ، چیف الیکشن کمشنر کے اہم ریمارکس
  • الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا
  • کوئٹہ بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن کی حکومت کو سکیورٹی فراہم کرنیکی ہدایت
  • 35ویں نیشنل گیمز کیلیے سیکورٹی انتظامات کا پلان جاری