پیدائش، نکاح، طلاق، وفات کی رجسٹریشن گھر بیٹھے ممکن ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
پائلٹ پروجیکٹ کے بعد اس سسٹم کو پورے صوبے کی یونین کونسلوں تک توسیع دی جائے گی۔ نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ پر شہریوں کیلئے سہولیات کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے۔ صوبہ پنجاب کے شہری گھر بیٹھے موبائل ایپ پر وائٹل ایونٹس کی رجسٹریشن کرا سکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پیدائش، نکاح، طلاق اور وفات کی رجسٹریشن اب پاک آئی ڈی موبائل ایپلیکیشن پر دستیاب ہوگی۔ لوکل گورنمنٹ پنجاب اور نادرا کے درمیان ای رجسٹریشن معاہدہ طے پا گیا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈی جی نادرا پنجاب نے سائننگ تقریب میں شرکت کی۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈی جی نادرا پنجاب نے معاہدے پر دستخط کیے۔ ڈی جی لوکل گورنمنٹ پنجاب احمد کمال مان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ ابتدائی طور پر تین اضلاع میں پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کیا جا چکا ہے، پائلٹ اضلاع میں جہلم، چکوال اور ننکانہ صاحب شامل ہیں۔
پائلٹ پروجیکٹ کے بعد اس سسٹم کو پورے صوبے کی یونین کونسلوں تک توسیع دی جائے گی۔ نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ پر شہریوں کیلئے سہولیات کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے۔ صوبہ پنجاب کے شہری گھر بیٹھے موبائل ایپ پر وائٹل ایونٹس کی رجسٹریشن کرا سکیں گے۔ تقریب میں ڈائریکٹر لاہور ڈویژن ڈاکٹر فاروق کھارا، ڈائریکٹر آپریشنز یاسر سعید، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز محسن مقبول، فوکل پرسن برائے نادرا رضوان علی بھٹی نے شرکت کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لوکل گورنمنٹ کی رجسٹریشن ایپ پر
پڑھیں:
موٹر سائیکل سواروں کے لیے نئی شرط عائد
ویب ڈیسک :موٹر سائیکل سواروں کے لئے نئی پابندی عائد کردی گئی اگر موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھے افراد نے ہیلمٹ نہ پہنا تو ای چالان ہوگا۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ اگر موٹر سائیکل پر 2افراد بیٹھے ہیں تو صرف ڈرائیور ہی نہیں بلکہ دونوں افراد کو ہیلمٹ پہننا ہوگا، اگر پیچھے بیٹھے افراد نے ہیلمٹ نہ پہنا تو ای چالان ہوگا۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے آن لائن رائیڈرز کو کہا کہ وہ بھی اپنے ساتھ اضافی ہیلمٹ لازمی رکھیں ورنہ ان کا بھی چالان کر دیا جائے گا.
راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا
انہوں نے خبردار کیا کہ یاد رکھیں چالان بھی 500 نہیں بلکہ پورے 5000 روپے کا ہوگا. حکام نے شہریوں کو محفوظ سفر کی ہدایت کرتے ہوئے ہیلمٹ کے استعمال پر زور دیا ہے۔