data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیرِ انتظام کراچی چڑیا گھر میں 16 نومبر 2025 کو ایک خوشگوار پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں شیرنی نے تین صحت مند بچوں کو جنم دیا،  اس نایاب اور اہم واقعے نے نہ صرف چڑیا گھر کے عملے کو خوشی سے بھر دیا بلکہ شہر بھر کے شہریوں اور جنگلی حیات کے شائقین نے بھی اسے خوش آئند قرار دیا۔

چڑیا گھر کے مطابق پیدائش کے فوراً بعد ویٹرنری ماہرین نے شیر کے بچوں کا مکمل طبی معائنہ کیا،  ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تینوں بچے صحت مند، توانا اور حرکت میں فعال ہیں جبکہ مادہ شیرنی بھی مکمل طور پر ٹھیک ہے اور اس کی خصوصی دیکھ بھال جاری ہے۔

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نومولود بچوں کے لیے خصوصی نگرانی، اضافی حفاظتی اقدامات اور غذائیت کے اعلیٰ انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ ان کی ابتدائی پرورش بہترین ماحول میں ہو سکے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے کراچی چڑیا گھر کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے  انتظامیہ کو ہدایت کی کہ شیرنی اور بچوں کی دیکھ بھال میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے اور تمام طبی و حفاظتی تقاضوں کو ترجیح دی جائے،  یہ واقعہ کراچی چڑیا گھر میں گزشتہ برس کیے گئے انتظامی اقدامات کے مثبت نتائج کی واضح مثال ہے۔

کے ایم سی حکام کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران جانوروں کے باڑوں کی اپ گریڈیشن، ویٹرنری سہولیات میں بہتری، غذائی منصوبہ بندی اور ماحول دوست انتظامات نے چڑیا گھر کے معیار میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جس کا اظہار اب جانوروں کی صحت اور افزائش کے مثبت نتائج سے ہو رہا ہے۔

انتظامیہ نے واضح کیا کہ فی الحال شیر کے بچوں کو عوام کے سامنے پیش نہیں کیا جائے گا تاکہ انہیں غیر ضروری دباؤ یا شور سے محفوظ رکھا جا سکے۔ ویٹرنری ٹیم کی اجازت کے بعد انہیں بتدریج عوام کے لیے نمائش میں شامل کیا جائے گا۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چڑیا گھر کی اپ گریڈیشن، جنگلی حیات کے تحفظ اور جانوروں کی جدید خطوط پر دیکھ بھال کے لیے اقدامات مزید تیز کیے جائیں گے، تاکہ کراچی چڑیا گھر تفریح کے ساتھ ساتھ تعلیمی اور تحقیقی مرکز کے طور پر بھی اپنی بہترین خدمات جاری رکھے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کراچی چڑیا گھر

پڑھیں:

شاہ فیصل ٹائون کی تمام پارکوں کو ماڈل پارک بنانے کی ہدایت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین شاہ فیصل ٹائون گوہر علی خٹک نے شاہ فیصل ٹائون کی تمام پارکوں کو ماڈل پارک بنانے کی ہدایت دیتے ہو ئے ڈائریکٹر پارک ذوالفقار قاضی کو بتایا کہ آپ اپنے عملوں کے ہمراہ پارکوں کا خود معائنہ کر یں کیونکہ پارک صحت مند معاشرے کی عکاسی کرتے ہیںاور یہ پیڑ و پودے ماحول کی فضا ء کو صاف ستھرا رکھنے میں ایک کلیدی کردار ادا کرتے ہیں کیونکہ پودے جتنے زیادہ ہونگے آلودگی اتنی ہی کم ہوگی آلودہ ماحول سے نجات کا ذریعہ پودے ہیںاور ہم بہت جلد ایک آگاہی مہم کا آغاز کرینگے جس میں شاہ فیصل کی عوام کو پودوں کی افادیت سے آگاہ کرینگے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کے شاہ فیصل ٹائون کی عوام بھی اس مہم میں ہمارے ساتھ اپنا بھرپور کردار ادا کرے ہماری بھرپور کوشش ہے کے شاہ فیصل سے آلودگی کا قلع قمع کردے تاکہ ہم شاہ فیصل کی عوام کو ایک صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے میں کامیاب ہوسکے گے اور اپنے ورکروں کو ہدایت دیں کہ تمام پارکوں کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر پانی کی چھڑکائو کیا جائے پودوں کو ترتیب وار انکی کٹائی چھٹائی اور دیکھ بھال مناسب انداز میں کیا جائے تاکہ لوگ اپنے فیملیوں کے ساتھ پارک میں آکر خوش ہو ں اسکے علاوہ واک پر آنے والے لوگوں کیلئے جو انکا ٹریک بناہو تا ہے انکوصفائی ستھرائی اور کھڈوں کو بھرائی کیا جائے تاکہ لوگوں کو واک کے دوران کسی قسم کی پریشانی نہ ہو اس کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر واجد نے اپنے عملوں کے ساتھ دن رات پارکوں کو بہتر بنانے کیلئے انکے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ چیئرمین کی ویثرن کو پو را کیا جائے۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • کراچی چڑیا گھر میں شیرنی نے تین بچوں کو جنم دیا
  • شاہ فیصل ٹائون کی تمام پارکوں کو ماڈل پارک بنانے کی ہدایت
  • شہریوں کے لیے خوشی کی خبر، کراچی چڑیا گھر میں شیرنی نے تین بچوں کو جنم دیا
  • کراچی والوں کیلئے خوشخبری
  • ولیکا اسپتال انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت پر بخت زمین کی مذمت
  • ملائیشیا میں 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی
  • ملیشیا میں 16 سال سے کم عمر افراد پر سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی
  • افغانستان سے آنے والے ہر کنٹینر کی 100 فیصد جانچ کا فیصلہ
  • ترکیہ میں 1.48 تک کم شرح پیدائش خطرے کی گھنٹی ہے‘ اِردوان