ملائیشیا میں 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوالالمپور (انٹرنیشنل ڈیسک) ملائیشیا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 2026 سے 16 سال سے کم عمر افراد کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے پر پابندی ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیونیکیشن منسٹر داتوک فہمی فاضل نے کہا ہے کہ 16 سال سے کم عمر افراد کو اگلے سال سے نئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے لیے تمام پلیٹ فارمز پر سسٹم لاگو کیا جائے گا، یعنی رجسٹریشن کے دوران شناختی دستاویزات ،پاسپورٹ یا ڈیجیٹل آئی ڈی کی بنیاد پر عمر کی تصدیق ہوگی۔ کابینہ یہ فیصلہ اس وجہ سے کرنے جارہی ہے کہ آن لائن پلیٹ فارمز پر کم عمر بچوں کے لیے نقصان دہ مواد، سائبر بْلِنگ اور دوسری خطرناک صورتِ حال بڑھ رہی ہیں۔ فہمی فاضل کے مطابق یہ اقدام ا?ن لائن سیفٹی ایکٹ کے دائرے میں ہے جو یکم جنوری 2026 کو نافذ ہوگا۔ کچھ ماہرین کہتے ہیں کہ یہ پابندی ضرورت مند قدم ہے تاکہ بچوں کو آن لائن نقصان دہ اثرات سے بچایا جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سال سے
پڑھیں:
ادکارہ فضا علی اور بیٹی کی تصاویر پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا
پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان فضا علی اپنی بیٹی کے ساتھ بیرون ملک کے دورے پر ہیں جس کے دوران انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
فضا علی فرال فواد کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کیلیے بیرون ملک کے دورے پر ہیں جس کے دوران اُن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر ہوئیں تو ایک طوفان برپا ہوگیا۔
@user3370214021960AQPiqQIj3TfBSR8Akk9keHFxnYj2QR3e3izqBhSLdy2dDlOWDyH-83okdRPWc2PXbQxQjOfjuJsr-JkALgyzSFLDlSOr2KVTZYO58twYQ5s5jQ
♬ original sound - user3370214021960فضا علی اور فرال کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کے کپڑوں پر تنقید کی اور انہیں مناسب لباس پہننے کا مشورہ دیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ پاکستان میں رہ کر قمیص شلوار اور بیرون ملک جاتے ہیں مغربی لباس۔
ایک جذباتی صارف نے فضا علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی بیٹی کو اپنی طرح نہ بنائیں۔ ایک اور نے لکھا کیا آپ لوگ پاکستان میں پہنے جانے والے کپڑے گھر پر بھول گئے ہیں؟