سوشل میڈیا اور وٹس ایپ کے ذریعے سرمایہ کاری اور تجارتی پلیٹ فارمز کے نام پر دھوکا دہی کی نشاندہی
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
اسلام آباد:
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس کے ذریعے غیر قانونی سرمایہ کاری اور تجارتی پلیٹ فارمز کو دھوکہ دہی سے فروغ دینے والے غیر مجاز افراد اور گروپس کی نشان دہی کردی ہے اورعوام کو خبردار کیا ہے کہ لائسنس یافتہ بروکریج ہاؤسز کے ناموں اور مشہور شخصیات، فن فلوئنسرز اور بروکریج ایگزیکٹوز کے ناموں کا غلط استعمال کرنے والی غیر قانونی ٹریڈنگ ایپلی کیشن کے ذریعے سرمایہ کاری سے اجتناب کریں۔
ایس ای سی پی کے مطابق یہ ادارے لائسنس یافتہ سیکیورٹیز بروکرز کے ناموں کے ساتھ ساتھ مشہور شخصیات، فن فلوئنسرز اور بروکریج ایگزیکٹوز کی تصاویر کا غلط استعمال کر رہے ہیں ایس ای سی پی نے TSLWEA/TSL WEALTHکے عنوان سے ایک موبائل، ویب ایپلیکیشن کی نشان دہی کی ہے جو لائسنس یافتہ سیکیورٹیز بروکر، ٹاپ سیکیورٹیز لمیٹڈ کی نقالی کر رہی ہے۔
مزید برآںA103-Topline Stock Strategies Hub نام کا ایک واٹس ایپ گروپ بھیTSLWEA/TSL WEALTH ایپلیکیشن اور ای پر مبنی تجارتی نظام کو ٹاپ سیکیورٹیز لمیٹڈ کے ساتھ جوڑ رہا ہے لہٰذا عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہTSLWEA/ TSL WEALTH نہ تو ایس ای سی پی سے لائسنس یافتہ ہے اور نہ ہی مجاز ہے کہ وہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایس ایکس) یا کسی دیگر ریگولیٹڈ مارکیٹ کے لیے کوئی سرمایہ کاری یا ٹریڈنگ پلیٹ فارم چلائے۔
بیان میں واضح کیا گیا کہ ایس ای سی پی نے یہ بھی دیکھا ہے کہ سوشل میڈیا پر اے آئی سے تیار کیے گئے ایسے اشتہارات چل رہے ہیں جن میں مشہور شخصیات، فِن فلوئنسرز اور معروف بروکریج ہاؤسز کے افسران کی تصاویر استعمال کی گئی ہیں، جو گمراہ کن اشتہارات عوام کو لسٹیڈ کمپنیوں کے شیئرز میں سرمایہ کاری کے نام پر مختلف واٹس ایپ گروپس میں شامل ہونے پر اُکساتے ہیں۔
ایس ای سی پی خبردار کرتی ہے کہ ایسے تمام گروپس غیر قانونی ہیں اور ان میں شامل ہونے والے افراد کو مالی نقصان کا شدید خطرہ ہے، محفوظ اور جائز ٹریڈنگ کے لیے ایس ای سی پی عوام کو مشورہ دیتی ہے کہ صرف ایس ای سی پی سے لائسنس یافتہ سیکیورٹیز اور فیوچرز بروکرز ہی سے رابطہ کریں اور لائسنس یافتہ بروکرز کی فہرست پی ایس ایکس اور پی ایم ای ایکس کی سرکاری ویب سائٹس پر دستیاب ہے۔
ایس ای سی پی سرمایہ کاروں پر زور دیتا ہے کہ وہ محتاط رہیں جعلی پلیٹ فارمز سے بچیں اور کسی بھی سرمایہ کاری سروس کو رقم یا ذاتی معلومات دینے سے پہلے اس کی اصل حیثیت ضرور چیک کریں۔
بیان میں کہا گیا کہ ایس ای سی پی نے شناخت شدہ غیر مجاز پلیٹ فارمز کی رپورٹ گوگل، پی ٹی اے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کر دی ہے، ایس ای سی پی عوام کو سختی سے خبردار کر تا ہے کہ وہTSLWEA/ TSL WEALTH ایپلیکیشن یا کسی بھی ایسے فرد یا گروپ کے ذریعے کوئی رقم جمع نہ کروائیں اور نہ ہی سرمایہ کاری کریں جو غیر قانونی سرمایہ کاری پلیٹ فارمز کو کسی بھی شکل میں فروغ دے رہے ہوں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لائسنس یافتہ ایس ای سی پی سرمایہ کاری پلیٹ فارمز کے ذریعے عوام کو
پڑھیں:
چین کا ایک اور کامیاب خلائی مشن، 5 سیٹلائٹس مقررہ مدار میں داخل
چین نے اپنی خلائی سرگرمیوں میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے جمعہ کے روز لیجیان-1 وائی 15 کیریئر راکٹ کے ذریعے 5 مصنوعی سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں بھیج دیے۔
چینی حکام کے مطابق راکٹ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 33 منٹ پر شمال مغربی چین میں واقع ڈونگ فینگ کمرشل اسپیس انوویشن پائلٹ زون سے لانچ کیا گیا۔
کامیاب پرواز کے بعد راکٹ نے تمام 5 سیٹلائٹس کو ان کے مقررہ مدار میں پہنچا دیا، جس کے ساتھ مشن اپنے تمام اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
اس موقع پر جاری بیان میں کہا گیا کہ تمام سیٹلائٹس منصوبہ بندی کے مطابق اپنے مخصوص مدار میں داخل ہو گئے ہیں، جس سے لانچنگ کی کامیابی کی تصدیق ہوگئی۔
یہ مشن چین کے تجارتی خلائی پروگرام کی مسلسل پیش رفت کا مظہر ہے، حالیہ برسوں میں چین نے سیٹلائٹ لانچنگ، خلائی تحقیق اور تجارتی خلائی سرگرمیوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ملک اپنے خلائی پروگرام کو مزید وسعت دینے کے لیے مختلف راکٹ مشنز اور سیٹلائٹ منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے کامیاب مشنز نہ صرف چین کی لانچنگ صلاحیتوں کو مزید مضبوط بناتے ہیں بلکہ تجارتی خلائی صنعت کی ترقی اور مستقبل کے خلائی منصوبوں کے لیے بھی اہم سنگ میل تصور کیے جاتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چین خلائی مشن سیٹلائٹ مدار