شہدادپور، خسرہ روکنے کیلیے کامیاب مہم، ہزاروں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگے
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شہدادپور (نمائندہ جسارت)محکمہ صحت کی جانب سے یونین کونسل (یوسی) سومار فقیر ہنگورو میں خسرہ کے مہلک مرض سے بچوں کو محفوظ بنانے کے لیے ایک بارہ روزہ کامیاب ویکسینیشن مہم چلائی گئی۔ اس مہم کے دوران پانچ ماہ سے لے کر پانچ سال تک کی عمر کے ہزاروں بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔اس مہم کی کامیابی میں یوسی کے میڈیکل آفیسر (ایم او) ڈاکٹر محمد آچر اور ان کی لگن سے کام کرنے والی ٹیم کا کلیدی کردار رہا۔ ٹیم میں ویکسینیٹر ابوہریرہ، اسسٹنٹ حذیفہ ایوب، حنیفہ تلھانی اور منور تلھانی شامل تھے جنہوں نے گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین فراہم کی۔ویکسینیٹر ابوہریرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ صحت نے خسرہ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کیے ہیں اور یوسی سطح پر ویکسینیشن کا عمل تسلسل سے جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک خوش آئند امر ہے کہ عوام میں اب بیداری اور شعور آیا ہے۔ والدین اپنے بچوں کو اس مہلک بیماری سے بچانے کے لیے حکومتی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں اور قطرے پلانے کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔اس کامیاب مہم نے ثابت کر دیا ہے کہ صحت عامہ کے اہداف کو اجتماعی کوششوں اور عوام کے تعاون سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بچوں کو
پڑھیں:
قرآن کی زبان عربی ہے جو ہم سب کیلیے سیکھنا لازمی ہے،سردار یوسف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251125-01-6
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ہمیں قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق اپنے آپ کو اس طرح ڈھالنا ہے کہ ہم دنیا کو اسلام کا صحیح چہرہ دکھانے کے قابل بن سکیں ۔ان خیالات کا اظہارِسوموار کو وفاقی وزیر نے عالمی مقابلہ حسن قرات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج تاریخی اور بابرکت دن ہے، اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ ہم یہاں پر پہلا عالمی مقابلہ حسن قرات منعقد کرا رہے ہیں ۔سردار محمد یوسف نے کہا کہ دنیا کے 40 ممالک سے قراء حضرات اس مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں جو ہمارے لیے بڑی سعادت کی بات ہے،اس سے ہمیں دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل ہوگی، قرآن کی زبان عربی ہے جو ہم سب کے لیے سیکھنا لازمی ہے تاکہ ہم قران پاک کو پڑھ اور سمجھ کر اس پر عمل پیرا ہو سکیں۔ امید ہے کہ اس بابرکت محفل کی وجہ سے ملک میں عربی کی تعلیم رائج کرنے میں مدد ملے گی،ہم نے اس حوالے سے مختلف یونیورسٹیوں سے بھی رابطے کیے ہیں،عربی کو سیکھنے اور سکھانے کے پروگرام کے آغاز کے لیے وزارت مذہبی امور کام کر رہی ہے۔