Jasarat News:
2026-07-24@01:19:02 GMT

کراچی چڑیا گھر میں شیرنی نے تین بچوں کو جنم دیا

اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کے زیرِ انتظام کراچی چڑیا گھر میں ایک نہایت خوشگوار اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں 16 نومبر 2025 کو شیرنی نے تین صحت مند بچوں کو جنم دیا۔اس خبر نے نہ صرف چڑیا گھر کے ماحول میں خوشی کی لہر دوڑائی ہے بلکہ شہر بھر کے شہریوں اور جنگلی حیات سے محبت رکھنے والوں کے لیے بھی یہ ایک انتہائی مسرت بخش لمحہ ہے۔پیدائش کے فوراً بعد کراچی چڑیا گھر کے ان ہاؤس ویٹرنری ڈاکٹرز نے شیر کے بچوں کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق تینوں شیر کے بچے مکمل طور پر صحت مند، توانا اور بھرپور سرگرمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جبکہ مادہ شیرنی بھی مکمل طور پر صحت مند ہے اور اْس کی خصوصی دیکھ بھال جاری ہے۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اس موقع پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے کراچی کے لیے اعزاز قرار دیا۔ انہوں نے چڑیا گھر انتظامیہ کو ہدایت کی کہ نومولود بچوں کے لیے خصوصی دیکھ بھال، اضافی نگرانی اور خصوصی نگہداشت کے انتظامات یقینی بنائے جائیں، تاکہ ان نایاب اور قیمتی بچوں کی ابتدائی پرورش بہترین ماحول میں ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی کراچی چڑیا گھر میں جنگلی حیات کے بہتر انتظامات اور جانوروں کی فلاح کے لیے کیے گئے موثر اقدامات کا ثبوت ہے۔کے ایم سی کی انتظامیہ نے کہا کہ شیر کے ان تین بچوں کی پیدائش نہ صرف کراچی چڑیا گھر کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے بلکہ اس بات کی علامت بھی ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران چڑیا گھر میں بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات مثبت نتائج دے رہے۔ہیں۔انتظامیہ کے مطابق جانوروں کے باڑوں کی اپ گریڈیشن، ویٹرنری سہولیات میں بہتری، غذائی منصوبہ بندی اور ماحول دوست اقدامات نے چڑیا گھر کے مجموعی معیار میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شیر کے بچوں کو فی الحال عوامی نمائش کے لیے پیش نہیں کیا جائے گا تاکہ انہیں کسی قسم کے دباؤ یا خلل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ویٹرنری ٹیم کی اجازت کے بعد انہیں بتدریج عوام کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کراچی چڑیا گھر چڑیا گھر میں چڑیا گھر کے کے لیے شیر کے

پڑھیں:

دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا

کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار