Daily Mumtaz:
2025-11-26@10:33:51 GMT

پنجاب میں پیدائش و وفات کی رجسٹریشن موبائل ایپ پر

اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT

پنجاب میں پیدائش و وفات کی رجسٹریشن موبائل ایپ پر

پنجاب کے تین اضلاع میں اب پیدائش، نکاح، طلاق اور وفات کی رجسٹریشن پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے کی جا سکے گی۔
میڈیا کے مطابق لوکل گورنمنٹ پنجاب اور نادرا کے درمیان ای رجسٹریشن معاہدہ طے پا گیا ہے، جس پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈی جی نادرا پنجاب نے دستخط کیے ہیں۔
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد نے بتایا کہ ابتدائی طور پر جہلم، چکوال اور ننکانہ میں پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے، اور مستقبل میں اس نظام کو پنجاب بھر کی یونین کونسلز تک توسیع دی جائے گی۔
شکیل احمد نے مزید کہا کہ نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے شہریوں کے لیے سہولیات کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔
ڈی جی نادرا پنجاب فضا شاہد کا کہنا تھا کہ اب شہری گھر بیٹھے موبائل ایپ پر اپنے وائٹل ایونٹس یعنی پیدائش، نکاح، طلاق اور وفات کی رجسٹریشن کرا سکیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ہوشاب میں نادرا آفس کا دوبارہ قیام، عوامی سہولت کی بحالی کا تاریخی اقدام

نادرا آفس کی دوبارہ بحالی سے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے عوامی خدمت کی شاندار مثال قائم کر دی۔

ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی خصوصی معاونت سے نادرا آفس کی تزئین و آرائش مکمل کر کے دوبارہ فعال کر دیا گیا، 10 مئی 2025 کو فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے ہوشاب میں نادرا آفس کو جلا دیا تھا۔

فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے عوام کی سہولت اور ترقی پر براہِ راست حملہ کیا، ایف سی بلوچستان نے عوامی مشکلات کے پیش نظ ہوشاب میں دہشت گردی سے جلے دفتر کی فعالی میں اہم کردار ادا کیا۔

نادرا آفس کی بحالی کے بعد مقامی آبادی کے لیے شناختی کارڈ، ب فارم اور دیگر اہم سہولیات بلا تعطل دستیاب ہیں، ایف سی بلوچستان کی جانب سے نادرا آفس کی بحالی نے دہشت گردی کا بیانیہ ناکام بنا دیا۔

عوام نے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے عوام دوست اقدام کو سراہتے ہوئے بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا، دہشت گردی کے باوجود ایف سی کا عوامی خدمت کا جذبہ عوامی اعتماد اور ریاستی رٹ کا واضح ثبوت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور سفاری پارک: اڈیکس اور عربین اوریکس ہرنوں کے ہاں بچوں کی پیدائش
  • پیدائش، نکاح، طلاق، وفات کی رجسٹریشن گھر بیٹھے ممکن ہوگئی
  • کراچی چڑیا گھر میں شیرنی کے ہاں 3 بچوں کی پیدائش
  • نادرا نے نئی سہولت متعارف کروا دی، سرٹیفکیٹ گھر بیٹھے حاصل کریں
  • کراچی چڑیا گھر میں خوشخبری، شیرنی کے ہاں تین صحت مند بچوں کی پیدائش
  • کمانڈ اینڈ کنٹرول موبائل یونٹ  سی ٹی ڈی پنجاب کا ہائی ٹیک چلتا پھرتا ہیڈکوارٹر
  • ہوشاب میں نادرا آفس کا دوبارہ قیام، عوامی سہولت کی بحالی کا تاریخی اقدام
  • صوبے میں دینی مدارس کی رجسٹریشن ہوم ڈیپارٹمنٹ کو دینے کی تیاری
  • مانچسٹر: پاکستانی کمیونٹی کے لیے خوشخبری، نادرا اور پی آئی اے میں سہولیات میں اضافہ