لاہور سفاری پارک میں اڈیکس اور عربین اوریکس ہرنوں کے ہاں نئی پیدائش ہوئی ہے، جس کے بعد اڈیکس کی تعداد 14 اور اوریکس کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔ پارک انتظامیہ کے مطابق دونوں جانوروں کے ہاں ایک ایک بچہ پیدا ہوا ہے۔
اڈیکس کے موجودہ ریوڑ میں چار نر، سات مادہ اور تین بچے شامل ہیں، جبکہ عربین اوریکس میں تین نر، تین مادہ اور تین بچے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق عربین اوریکس سیدھے اور لمبے سینگوں والا ہرن ہے جو متحدہ عرب امارات کا قومی جانور بھی ہے، جبکہ اڈیکس بنیادی طور پر شمالی افریقہ کے سہارا ریگستان میں پایا جاتا ہے۔
دونوں اقسام نیم خشک میدانوں، ساحلی ریگستانوں اور جھاڑیوں والے علاقوں میں رہنے کے عادی ہیں اور سخت موسمی حالات برداشت کرنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتی ہیں، کئی دن پانی کے بغیر بھی زندہ رہ سکتی ہیں۔
خوراک کے حوالے سے بتایا گیا کہ اڈیکس اور اوریکس گھاس، خشک چراگاہوں کی جھاڑیاں، پتے اور بعض اوقات جڑیں کھاتے ہیں۔ سفاری پارک میں انہیں سبز چارہ اور خصوصی معدنی سپلیمنٹ فراہم کیے جاتے ہیں تاکہ ان کی صحت اور افزائش بہتر رہے۔
سفاری زو میں ویٹرنری سروسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان خان نے بتایا کہ یہ جانور مارچ 2024 میں لاہور سفاری پارک اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے تحت لائے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جانوروں کو 24 گھنٹے بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، وسیع انکلوژز میں رکھا جاتا ہے اور ان کی خوراک باقاعدہ ڈائٹ پلان کے مطابق دی جاتی ہے، جس کے باعث ان کی صحت مند افزائش ممکن ہوئی ہے۔
پارک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئی پیدائش نہ صرف افزائشی پروگرام کی کامیابی کا ثبوت ہے بلکہ یہ جنگلی حیات کے محفوظ ماحول کی ایک مثبت مثال بھی ہے۔ قبل ازیں لاہور چڑیا گھر میں نیالا ہرنوں کے ہاں بھی بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: عربین اوریکس سفاری پارک کے ہاں

پڑھیں:

چینی سرمایہ کار گروپ پنجاب میں انڈسٹریل پارک بنائے گا، معاہدہ ہوگیا

علامتی فوٹو

محکمۂ صنعت و تجارت پنجاب اور چینی گروپ کے درمیان پنجاب میں سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

وزیرِ صنعت شافع حسین اور چینی کمپنی کے سی ای او مسٹر پیڈرک نے معاہدے پر دستخط کردیے۔

چینی سرمایہ کار گروپ پنجاب کے اسپیشل اکنامک زون میں 300 ایکڑ پر مشتمل زمین پر انڈسٹریل پارک بنائے گا، انڈسٹریل پارک میں چین کا سرمایہ کار گروپ ڈیڑھ ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری لائے گا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق انڈسٹریل پارک میں ٹیکسٹائل، آٹوموٹیو، فارما اور دیگر شعبوں کے کارخانے لگیں گے۔

وزیرِ صنعت شافع حسین کا کہنا ہے کہ چینی گروپ کو پنجاب کے کسی ایک سپیشل اکنامک زون میں درکار زمین دیں گے، متعدد چینی کمپنیوں نے پنجاب میں صنعتی یونٹس کی تعمیر شروع کر دی ہے، غیرملکی سرمایہ کارکمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہی ہیں، حکومت ملکی اورغیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دے رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی سرمایہ کار گروپ پنجاب میں انڈسٹریل پارک بنائے گا، معاہدہ ہوگیا
  • پیدائش، نکاح، طلاق، وفات کی رجسٹریشن گھر بیٹھے ممکن ہوگئی
  • لاہور سفاری پارک میں اڈیکس اور عربین اوریکس ہرنوں کے ہاں بچوں کی پیدائش
  • پنجاب میں پیدائش و وفات کی رجسٹریشن موبائل ایپ پر
  • کراچی چڑیا گھر میں شیرنی کے ہاں 3 بچوں کی پیدائش
  • اسلام آباد پارک میں خیمہ زن 539 افغان باشندے گرفتار
  • کراچی چڑیا گھر میں خوشخبری، شیرنی کے ہاں تین صحت مند بچوں کی پیدائش
  • اسلام آباد کے پارک میں خیمہ زن 539 افغان باشندے گرفتار
  • اسلام آباد ڈاگ شو، ایف 9 پارک میں رنگا رنگ میلا