Jang News:
2025-11-26@08:43:18 GMT

کراچی چڑیا گھر میں شیرنی کے ہاں 3 بچوں کی پیدائش

اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT

کراچی چڑیا گھر میں شیرنی کے ہاں 3 بچوں کی پیدائش

’جیو نیوز‘ گریب

کراچی چڑیا گھر میں شیرنی کے ہاں 3 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان کے ایم سی کا کہنا ہے کہ کراچی چڑیا گھر میں 16 نومبر کو تین شیر کے بچوں کی پیدائش ہوئی، ڈاکٹرز نے بچوں کا معائنہ کر کے مکمل صحت مند قرار دیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ میئر کراچی نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ شیر کے بچوں کی فی الحال عوامی نمائش نہ کی جائے اور بچوں کو ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد مرحلہ وار عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ یہ شہر اور جنگلی حیات سے محبت کرنے والوں کے لیے خوشی کی خبر ہے، چڑیا گھر میں بہتری کے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آگئے۔ 

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: چڑیا گھر میں بچوں کی

پڑھیں:

کراچی، گلشن حدید میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:

شہر قائد کے علاقے گلشن حدید میں اسٹیل ٹاؤن پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت پرویز کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی چڑیا گھر میں شیرنی نے تین بچوں کو جنم دیا
  • کراچی چڑیا گھر میں خوشخبری، شیرنی کے ہاں تین صحت مند بچوں کی پیدائش
  • شہریوں کے لیے خوشی کی خبر، کراچی چڑیا گھر میں شیرنی نے تین بچوں کو جنم دیا
  • مجھ سے کوئی غلطی نہیں ہوئی، ہم جواب داخل کریں گے: سہیل آفریدی
  • کندھ کوٹ میں راکٹ پھٹنے سے 4 بچے جاں بحق
  • کندھ کوٹ گولہ پھٹنے سے 4 چرواہا بچے جاں بحق
  • کندھ کوٹ: انڈس ہائی وے کے قریب گولہ پھٹنے سے 4 بچے جاں بحق
  • کراچی، گلشن حدید میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • فیصل آباد: دورانِ پولنگ ووٹ کی تصویر بنانیوالا شخص زیرِ حراست