کراچی سے ’اغوا‘ کیے گئے جے یو آئی رہنما کو بازیاب کرالیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
کراچی سے مبینہ طور پر اغوا کیے گئے جے یو آئی رہنما کو سرانان سے بازیاب کرالیا گیا۔
کوئٹہ پولیس نے کہا کہ مغوی مولانا جبرائیل کو سرانان کے قریب سے بازیاب کرایا گیا، مغوی مولانا جبرائیل کو آٹھ روز قبل کراچی کیماڑی سے اغواء کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق جے یو آئی کے مغوی رہنما مولانا جبرائیل کی آنکھیں اور ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خواتین کو موبائل ہیک کرکے بلیک میل کرنے کا معاملہ، کراچی پولیس کا ایف آئی اے کو خط
—فائل فوٹوکراچی میں خواتین کے موبائل ہیک کرنے اور انہیں بلیک میل کرنے کے واقعے پر سٹی ڈسٹرکٹ پولیس نے ایف آئی اے سائبر کرائم کو خط لکھ دیا۔
سٹی ڈسٹرکٹ پولیس نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ملزم کو 17 نومبر کو گرفتار کر کے سائبر کرائم کا مقدمہ درج کیا گیا۔
کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں موبائل فونز ہیک کر کے خواتین کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو پیش کیا گیا۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ میں سیکڑوں غیر اخلاقی ویڈیوز ملی ہیں۔
سٹی ڈسٹرکٹ پولیس نے خط میں کہا ہے کہ ایف آئی اے مؤثر تحقیقات کے لیےاہم افسر کو تعینات کرے۔
خط میں سٹی ڈسٹرکٹ پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔