علی رامے:پنجاب رولزآف بزنس میں بڑےپیمانےپرترامیم کامسودہ تیار, صوبےمیں دینی مدارس کی رجسٹریشن ہوم ڈیپارٹمنٹ کودینےکی تیاری, صوبےمیں دینی مدارس کی رجسٹریشن ودیگرمعاملات محکمہ داخلہ دیکھےگا.

سوسائٹیزرجسٹریشن ایکٹ1860کی ذمہ داری ہوم ڈیپارٹمنٹ کےحوالےکرنیکی تجویز دی گئی، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سےپرانی شق (ڈی) ختم کرنےکی سفارشات کی گئیں۔

سکول ایجوکیشن سے مدارسِ کے انتظامی معاملات واپس لیےجائیں گے، ترمیمی مسودہ جلد کابینہ کو بھجوایا جائے گا۔

پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

منظوری کے بعد محکموں کے اختیارات میں نمایاں تبدیلیاں ہوں گی، مدارس کے انتظامی امور کی ازسرِنو تقسیم کی تجاویز ایوان وزیر اعلیٰ سےموصول ہوئیں،تبدیلیوں کا مقصد محکماتی دائرہ کار کو واضح اور مؤثر بنانا ہے۔ 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پہلے مدارس سے سائنسدان نکلتے تھے، اب اسٹیٹس کو آگیا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے احسن آباد میں فیملی پارک بنانے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے جامعتہ الرشید نے 6500 گز زمین دینے کے فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جامعتہ الرشید کے سالانہ کنونشن سے خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ کنونشن کے اہداف دیکھ کر خوشی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ مسائل کا ادراک اور حل کی صلاحیت رکھنے والے علمائے کرام تیار کرنا وقت کی ضرورت ہے، اسلامی تاریخ میں مدارس کا کردار انتہائی اہم رہا ہے۔ دنیا کے اولین سائنسدان، مفکر اور تاریخ دان مدارس نے پیدا کیے۔ 

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی ایجادات اور تحقیقات کو سامنے رکھ کر مغرب نے سائنس میں ترقی کرلی۔ پہلے مدارس سے ریاضی دان، ماہرین فلکیات اور مفکر نکلتے تھے مگر وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ مدارس پر اسٹیٹس کو آگیا۔ مدارس کی تعلیم کا عملی زندگی سے تعلق کم سے کم ہوگیا۔
  
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ جامعۃ الرشید میں دینی اور عصری تعلیم کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی ہوئی۔

کنوینشن میں وزیراعلیٰ سندھ نے احسن آباد میں فیملی پارک بنانے کا اعلان بھی کیا جبکہ جامعتہ الرشید نے پارک کیلئے 6500 گز زمین دینے کے اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

  • دینی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملات محکمہ داخلہ کو دینے کا فیصلہ
  • چین :جوہری دھماکے برداشت کرنے کے قابل جزیرے کی تیاری
  • ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے وفد کا اسکانکم کا دورہ
  • مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ سائنس، ٹیکنالوجی، ادب اور فلسفہ بھی پڑھایا جائے، وزیراعلی سندھ
  • پہلے مدارس سے سائنسدان نکلتے تھے، اب اسٹیٹس کو آگیا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ
  • حیدرآباد: انتظامی نااہلی اور عدم دلچسپی کے باعث ریلوے اسٹیشن روڈ پر سیوریج کا پانی عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے
  • چین کا ایک اور کارنامہ: مصنوعی جزیرے کی تیاری زور و شور سے جاری
  • پاکستان کے 17 بڑے نجی سکول سسٹمز کو شوکاز نوٹس جاری
  • اپر چترال کے بچوں کی ایمانداری نے ہیڈ ماسٹر سمیت سب کو حیران کر دیا