کراچی: زیادتی کے الزام میں عمر قید پانے والے ملزم کی سزا کالعدم قرار
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
— فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ نے 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں عمر قید پانے والے ملزم کی سزا کالعدم قرار دے دی۔
عدالت نے زیادتی کے ملزم کی عمر قید کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت کی۔
سندھ ہائی کورٹ نے ملزم خدا بخش کو ماتحت عدالت سے دی گئی سزا کالعدم قرار دے دی۔
عدالت نے شواہد کی عدم موجودگی پر ملزم کی سزا کالعدم قرار دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سزا کالعدم قرار ملزم کی
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ کا این سی سی آئی اے فیز 3 کے گریڈ 16 تا 18 کے افسران کو بڑا ریلیف
اسلام آباد ہائی کورٹ نے این سی سی آئی اے فیز 3 کے گریڈ 16 تا 18 کے افسران کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے درخواست گزار افسران کے سرکاری فرائض میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ ڈالنے سے روک دیا۔
عدالت نے این سی سی آئی اے ملازمین کے خلاف کسی بھی تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکمِ امتناع بھی برقرار رکھا۔
جسٹس محمد اعظم خان نے متاثرہ افسران کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی اور این سی سی آئی اے حکام کو چار روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت تک جواب جمع نہ کرایا گیا تو عدالت رِٹ پٹیشن پر فیصلہ کرنے کے ساتھ توہینِ عدالت کی کارروائی بھی شروع کر سکتی ہے۔
دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ اتنے پڑھے لکھے اور تجربہ کار افراد کو کام سے روکنا زیادتی ہے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے صدر سپریم کورٹ بار ہارون رشید اور منظور احمد ججہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے، جبکہ عدالت نے کیس کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی۔