عدالتی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے پر سزا پانے والے 2 وکلاء کی سزا معطل
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
فائل فوٹو
پشاور ہائی کورٹ نے عدالتی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں سزا پانے والے دونوں وکلاء کی سزا معطل کردی۔
پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس فہیم ولی نے دونوں وکلاء کی اپیل پر سماعت کی، وکلاء کی جانب سے بیرسٹر عامر اللّٰہ اور صدر پشاور ہائی کورٹ بار امین الرحمان عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ چارسدہ کی عدالت نے جواد خان ایڈووکیٹ اور سکندر حیات ایڈووکیٹ کو ایک ماہ قید، ایک ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
پراسیکیوشن نے بتایا کہ دونوں وکلاء نے جان بوجھ کر عدالتی کارروائی میں رکاوٹ ڈالی تھی، وکلاء کو پاکستان پینل کوڈ 228 اور کوڈ آف کریمینل پروسیجر 476 کے تحت سزا دی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وکلاء کی
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.