data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر سول جج شرقی میں علامہ اقبال لائبریری کے معاملے پر جناح ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کی درخواست پر عبوری حکم جاری ‘عدالت نے لائبریری کی ملکیت کو موجودہ حالت میں برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ جناح ٹائون کی درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ لائبریری کے گراؤنڈ فلور پر ایچ بی ایل برانچ موجود تھی جو بعد میں رضاکارانہ طور پر خالی کردی گئی۔ کے ایم سی کے افسران نے بغیر قانونی اختیار کے لائبریری کے گراؤنڈ فلور پر قبضہ کرکے تالے لگادیے۔ افسران لائبریری کے سرکاری پلاٹ کو ایک نجی کمپنی کے حوالے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لائبریری کی زمین بطور عوامی سہولت مختص ہے اور اسے تجارتی استعمال میں تبدیل کرنا غیر قانونی ہے۔ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2023ء اور اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے عوامی املاک کو تجارتی شکل دینے سے روکتے ہیں۔ عدالت کاکہناتھا کہ لائبریری کی ملکیت یا قبضے میں کوئی تبدیلی کرنے سے گریز کریں، اس سے متعلق مزید فیصلہ اگلی سماعت پر ہوگا۔ عدالت نے نوٹس جاری کرکے تمام مدعا علیہان کو طلب کیا۔ درخواست میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، مئیر کراچی اور میٹرو پولیٹن کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لائبریری کے

پڑھیں:

حیدرآباد: عوامی تحریک کے مرکزی رہنما الطاف خاصخیلی ودیگر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

 

گلزار

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ ،مقامی انتظامیہ کی جانب سے جناح روڈ کو نئے سرے سے بنایا جارہا ہے
  • خالد مقبول صدیقی کی ایف سی کے ہیڈکوارٹر پرحملے کی مذمت
  • معاون خصوصی وزیر اعلیٰ کا میمن دیھ تھانو میں ترقیاتی اسکیموں کا تفصیلی دورہ
  • مرحوم انجینئر کے اہلخانہ کی اپیلوں کی سماعت ملتوی کرد ی گئی
  • دین کی صحیح تعلیمات تک رسائی پہلے سے زیادہ ضروری ہوگئی‘ جماعت اہلسنت
  • حیدرآباد: عوامی تحریک کے مرکزی رہنما الطاف خاصخیلی ودیگر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے
  • کارونجھر پہاڑ کی دوبارہ کٹائی کی سازشیں تیار کی جارہی ہیں
  • علامہ اقبال: فکر، فن اور بصیرت کے منفرد سفر کا زندہ مکالمہ
  • گورنر سندھ کی بادشاہ چارلس سوم کی سالگرہ کے خصوصی استقبالیہ میں شرکت