کارونجھر پہاڑ کی دوبارہ کٹائی کی سازشیں تیار کی جارہی ہیں
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کارونجھر پہاڑ کی دوبارہ کٹائی کی سازش تیار کی جارہی ہے، سندھ حکومت کے وکیل صلاح الدین احمد نے وکالت نامہ واپس لے لیا ہے، جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ صوبائی حکومت کارونجھر کی کٹائی دوبارہ شروع کرانا چاہتی ہے۔ یہ بات سندھ ہاری کمیٹی کے مرکزی صدر کامریڈ ثمر حیدر جتوئی نے اپنے جاری بیان میں کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی بدنیتی کھل کر سامنے آگئی ہے، پہلے وفاق کو سندھ کے تمام وسائل فروخت کر دیے گئے اور اب ایک بار پھر کارونجھر کی کٹائی شروع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،سندھ ہاری کمیٹی کسی بھی صورت کارونجھر کی کٹائی برداشت نہیں کرے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔