Jasarat News:
2025-11-24@21:05:55 GMT

وزیراعلیٰ سندھ کی بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر کڑی تنقید

اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ   مراد علی شاہ نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے سندھ کے متعلق حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے  کہا ہے کہ سندھ کل بھی پاکستان کا حصہ تھا، آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا،  انہوں نے اس بیان کو نہ صرف تاریخی طور پر غلط بلکہ سفارتی سطح پر غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کو چاہیے کہ وہ اپنے ملک کے داخلی مسائل اور تقسیم پر توجہ دیں اور پاکستان کے بارے میں غیر حقیقی دعووں اور خوابوں کو ختم کریں، سندھ کے عوام اور پاکستان کی سرحدی سالمیت پر کوئی بھی بیان اثر انداز نہیں ہو سکتا۔

مراد علی شاہ نے تاریخی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ نے قیام پاکستان سے پہلے 1936 میں علیحدگی اختیار کی تھی اور یہ خطہ ہمیشہ پاکستان کا اٹوٹ انگ رہا ہے،  عالمی برادری اور خطے کے ممالک کو بھی اس حقیقت کا احترام کرنا چاہیے کہ پاکستان کی حدود میں شامل ہر صوبہ غیر متزلزل اور ناقابل تقسیم ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے صوبے متحد ہیں اور کسی بھی بیرونی بیان یا اشتعال انگیزی سے علاقائی اتحاد کو کمزور نہیں کیا جا سکتا،  خطے میں امن اور استحکام کے لیے ممالک کو تاریخی حقائق اور بین الاقوامی سرحدوں کا احترام کرنا ناگزیر ہے۔

مراد علی شاہ نے آخر میں کہا کہ سندھ کے عوام اپنی شناخت، تاریخ اور سرحدی سالمیت کے حوالے سے پختہ یقین رکھتے ہیں اور کسی بھی بیرونی دعوے یا بیان سے ان کے جذبات متاثر نہیں ہوں گے،صوبائی اور وفاقی حکومتیں اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کریں گی تاکہ علاقائی اتحاد اور قومی وقار برقرار رہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

دہشت گردی پر جلد قابو پا لیں گے، وزیر دفاع

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور(آن لائن) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ اب بھی جنگ کا خطرہ ہے، پاکستان دہشت گردی پر جلد قابو پا لے گا۔وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ بھارت کے ساتھ ایک اورجنگ کا خطرہ تھا، مئی کی جنگ کے فوری بعد امکان تھا، بھارت کے ساتھ اب بھی جنگ کا خطرہ ہے، بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی بے عزتی کا بدلہ افغانستان کو استعمال کرکے لینے کی کوشش کررہاہے، عالمی برادری آج پاکستان کی تعریف کررہی ہے، بھارت کے خلاف ہماری فتح کی سرٹیفکیشن امریکا دے رہا ہے، امریکی صدر نے مداخلت کرکے جنگیں بند کروائیں۔خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا تھا کہ پراکسی وارکبھی ختم نہیں ہوئی، دہائیوں سے چل رہی ہے، پراکسی وار ماڈرن وارفیئرکا ایک ٹول ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کابل کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے،پاکستان نے افغانستان کو ثبوت فراہم کیے،افغانستان جو کچھ کہتاہے وہ سراسر جھوٹ ہے،افغانستان کے ساتھ ہمارے3 بار مذاکرات ہوئے، وانا حملے میں افغان دہشت گرد ملوث تھے،پاکستان افغانستان کو دہشت گردی کا جواب ضرور دے گا، افغان طالبان کی اندرونی لڑائیاں بہت ہیں۔

خبر ایجنسی گلزار

متعلقہ مضامین

  • سندھ پر بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر وزیراعلیٰ سندھ کا سخت ردعمل
  • وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر سخت ردعمل
  • پاکستان ہندو کونسل کیجانب سے بھارتی وزیر دفاع کے سندھ سے متعلق اشتعال انگیز بیان کی مذمت
  • گورنر سندھ کا بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیان پر شدید ردعمل
  • پاکستان ہندو کونسل کی بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر شدید مذمت
  • احمقانہ نعروں سے سرحدیں تبدیل نہیں ہوتیں‘،بھارتی وزیر دفاع کےسندھ  سےمتعلق اشتعال انگیز بیان کی مذمت
  • پاکستان کی بھارتی وزیرِ دفاع کے سندھ سے متعلق اشتعال انگیز بیان پر شدید مذمت
  • بھارتی وزیر دفاع کا سندھ سے متعلق بیان امن کیلئے خطرہ ہے، پاکستان
  • دہشت گردی پر جلد قابو پا لیں گے، وزیر دفاع