ہری پور ن لیگ کا قلعہ ثابت ہوا،جھوٹے پروپیگنڈے کوبےنقاب کرنےکاوقت آ گیا،امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہری پور : وفاقی وزیر امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے انتخابی کامیابی پر ہری پور کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے مخالفین کو مسترد کر کے ثابت کر دیا کہ ہری پور مسلم لیگ (ن) کا مضبوط قلعہ ہے۔
انہوں نے بابر نواز خان کی انتخابی مہم میں محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک “جھوٹ کی فیکٹری” سرگرم ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ اس کے پھیلائے گئے پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا جائے۔
اپنی تقریر میں امیر مقام نے پشاور کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کی، شہدا کے لیے دعا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔
انہوں نے نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز کی جانب سے عوام کو مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر انہوں نے سردار مشتاق، پیر صابر شاہ، پوری تنظیمی ٹیم اور کیپٹن (ر) صفدر کی کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہری پور
پڑھیں:
تخریبی سیاست مسترد، عوام نے خوشحالی کو چن لیا، نوازشریف
لاہور:(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پارٹی کے امیدواران اور کارکنان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف کی محنت اور بے لوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔
اپنے بیان میں نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر لیا ہے۔